yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

عید ایثار مبارک ہو

Yes 1 Webmaster September 23, 2015September 23, 2015 1 min read
Eid Sacrifice
Share this:
Eid Sacrifice
Eid Sacrifice

تحریر : محمد وقار
قارئین آج عید الاضحی ہے، قربانی کو یادِ ابراہیمی سے منسوب کیا جاتا ہے لیکن یہ ایک باقاعدہ اسوہ حسنہ سے وابستگی کا اظہار ہے قُربِ الٰہی پانے کا زریعہ ہے اور سب سے بڑھ کر ایک شاندار عبادت ہے عبدیت کی تازگی کا محرک ہے۔یہ وہ یاد ہے جب جنابِ خلیل اللہ نے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جب شیرخوار اسمعیل کو آب و گیاوادی میں چھوڑنے کا حکم ملا تو بجا لائے اور جب تین روز تک مسلسل خواب دیکھتے رہے کہ اسمعیل کو خدا کی راہ میں قربان کرنا ہے تو اس وقت اپنے اکلوتے بیٹے سے سارا ماجرا بیان کیا حضرتِ اسمعیل نے کہا ابا جان آپ خدا کا حکم مانیے خدا نے چاہا تو مجھے صابرین میں سے پائیں گے۔خدا نے تو اپنے جلیل القدر پیغمبر کو پرکھا درحقیقت خدا تعالیٰ کے معبوث کردہ نبی اور پیغمبر ہر قسم کے متاع سے بے نیازہوتے ہیں اوررب کے صادر شدہ ہر احکام پر استقامت سے چلتے ہیں۔

منیٰ کے مقام پر پہنچے اور چھری پھیرتے وقت حضرت ابراھیم نے آنکھوں پر پٹی باندھ رکھی تھی جب چھری چلا دی اور آنکھیں کھولیں تو دیکھا کہ ایک مینڈھے پر چھری چل گئی ہے چھری فرزندِ ابراہیم کی گردن تک پہنچی ہی تھی کہ جبرائیل نے اسمعیل کی جگہ وہ جنت سے لایا گیا دنبہ رکھ دیا۔

آواز آئی کے اے ابرہیم تم نے خواب سچا کردکھایا ہم نیکوں کو یوں ہی جزا دیتے ہیں،بے شک یہ صاف آزمائش ہے ہم نے اس کا فدیہ ذبح عظیم کے ساتھ کردیا اور اس کو بعد والوں کے لیے باقی رکھا۔تاقیامت اللہ رب العزت نے ابراہیم علیہ السلام کی اس یاد کو زندہ و جاوید کردیا ہر سال” عید البقر” کو حلال جانوروں کی قربانی معقدہ کردی۔حضور اکرم ۖ کا ارشاد ہے کہ اگر کوئی استطاعت رکھنے کے باوجود قربانی نہ کرے تو اسے عید گاہ کے نزدیک بھی نہیں جانا چاہیے۔

مویشیوں کی خرید و فروخت کا سلسلہ جاری و ساری ہے بیوپاریوں اور خریدار کے درمیان اٹھکیلیاں اور بحث مباحثہ کے سیشن چلتے ہیں بیوپار کو مان ہوتا ہے کہ اس نے جانور اتنی جِدوجہد کر کے پالا ہے لہٰذا اس کو منہ مانگا معاوضہ لے گا لیکن اسحاق ڈار کے ہاتھوں آئے روز پستے عوام سستے میں جانور لے کر اپنے معصوم بچوں کی خواہش کو جلداز جلد پورا کرنے کی کوشش میں ہوتے ہیں۔اکژ اوقات تو جیب بلکل اجازت نہیں دیتی اس کے پیش نظر ونڈو شاپنگ بھی کی جاتی ہے کے بچوں کا مویشی دیکھ کر تھوڑا دل بہل جائے۔قربانی کے لیے خوبصورت جانور کا انتخاب ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے لیکن ہائی ریٹ عام آدمی کی آرزو کا گلا گھونٹ دیتے ہیں مگر وسعت رکھنے والے خوب سے خوب دنبہ، بکرا، اونٹ،گائے تلاش کر کے اسے خریدتے ہیں جہاں ہم بہت سے المیوں سے دوچار ہیں وہیں ایک نمودونمائش بھی ہے چند صاحِبان سوسائٹی میں مرکز ِ نگاہ بننے کے لیے شعبدہ بازی کرتے ہیں اپنے خریدے ہوئے جانور کی زیادہ قیمت بتاتے ہیں اور جتنے زیادہ جانور ممکن ہو سکے خریدے جاتے ہیں کہ ارگرد ان کی ٹھاٹ بیٹھی رہے ۔تاہم اللہ جل شانہ خلوصِ نیت دیکھتا ہے دِکھاوا اُسے شدید ناپسند ہے اللہ کو دل کا تقویٰ پہنچتا ہے۔

ضلعی حکام کی جانب سے قائم کی گئی تمام مویشی منڈیوں کا رُخ کرنا ریت سی بن چکی ہے ادھر چہل پہل دیکھنا ایک باکمال جزو ہے اور اس بار جب ہم مویشی منڈی پہنچے تو برادرم رانا شفیق عرف Dawn” ” صاحب بھی ہمراہ تھے اور سماں میں طمانیت کی چاشنی سی تھی بہت محضوظ کُن مشاہدات ہوئے لیکن کالم کا حجم اتنا وسیع نہیں کہ انہیں بیان کروں البتہ اس سال منڈیاں مزید گچا گچ بھری ملیں خریداروں سے زیادہ شغل لگانے کے لیے پہنچے لوگ دکھائی دیئے عزیزم آغا نعمت عباس بھی ساتھ شریک تھے تاہم مویشی منڈیاں گھومنا واقع ایک دشوار کام ہے۔بچپن سے لے کر نوجوانی تک قربانی کرنے عزم رکھا ہے اور اب بھی اس پر ثابت قدم ہوں کچھ نہیں بدلا بچپن میں بھی بکروں سے ایسا رشتہ استوار ہوجاتا تھا کہ قصائی کی چھری چلتے دیکھ اشکبار ہوجاتا تھا جی ہاں آج بھی ایسا ہی ہونے والا ہے معصوم گائے اور بکرے سے بہت قربتیں بڑھا چکا ہوں اور آج انہیں رب کی رضا کی خاطر قربان کرنے جارہا ہوں۔

بڑی عید کا درس محض پکوان تناول کرنا نہیں ہے بلکہ اپنے خالق کی منشاء کے آگے اپنی مرضی کو معدوم کرنا ہے۔معاشرے کا بدنما پہلو یہ ہے کہ ہم ریاکارانہ ایثار کرتے ہیں ،انصاف سے کوسوں دور چلے جاتے ہیں غریبوں ،مسکینوں ،رشتہ داروں کے لیے نامناسب گوشت چھوڑ دیا جاتا ہے اور اپنے ڈیپ فریزرز کو بھر لیا جاتا ہے ذخیرہ کرنے کی پاداش میں قربانی کی روح متاثر ہوجاتی ہے۔ ،لطافت بھرے پکوان کی دعوت بس چیدہ چیدہ اشخاص کو دی جاتی ہے جو معاشرے میں ممتاز سمجھے جاتے ہوں لیکن کم ہی ایسا ہوتا ہے کہ مفلسوں کو ساتھ شریک کر کے مساوات کی مثال قائم کی جائے معیوب بات یہ ہے کہ ا ن افکار کے متعلق گفت گو کی جاتی ہے۔

اپنے رویوں میں تبدیلی نہیں لائی جاتی۔ہر ایک سچا مسلمان رب کی بارگا ہ میں حضوع کرتا ہے اور اپنی قربانی کی قبولیت کے لیے دُعا کرتا ہے اور یہ رب کا اختیار ہے کہ وہ کس کی عبادت قبول کرے اور کس کی نہیں نیکیوں کا تخمینہ لگانا بے حد مشکل ہے کیونکہ جتنے ایک ذبح ہونے والے جانور پر بال ہوتے ہیں اتنا ثواب حاصل ہوتا ہے اوربکرا عید پرفرزندگانِ اسلام کا سب سے محبوب عمل اللہ کے نزدیک قربانی کرنا ہے۔مہنگائی کے طوفان میں متاثر شدہ لوگوں کا تلطف بہت ناگزیر ہے ان کے گھروں تک گوشت ارسال کر دینا چاہیے کیونکہ وہ مانگنے نہیں آتے۔تو آئیے آج ہم سب مغلوب اپنے ربِ غالب کی بارگاہ میں اس بات کی تجدید کریں کے ہم اپنے ہر تہوار کو ہر طبقے کے ساتھ مل جل کر منائیں گے اور اپنے اندر رقیق القلبی کا پھر سے اجراء کریں گے۔
”عرشِ معلی کی رضاجوئی کیا کریں۔۔۔۔ یہاں لوگ فرش کے خداوُں پر اش اش کیا کرتے ہیں”

Muhammad Waqar
Muhammad Waqar

تحریر : محمد وقار

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Police
Previous Post پارا چنار سے را کے دو دہشتگرد گرفتار، بھارتی کرنسی، لیویز کی وردیاں برآمد
Next Post فلسفہ قربانی اور اس کے تقاضے
Sacrifice Eid ul Adha

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.