yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ
    • ایران پر حملہ: ناجائز، غیر قانونی اور دنیا کے لیے خطرناک، عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا
    بین الاقوامی خبریں
    • سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ
    • ٹرمپ کا برطانیہ کو تنقید کا نشانہ: ایران پر حملوں میں تعاون سے انکار پر تعلقات میں کشیدگی
    شوبز
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    • ڈاکٹر نبیحہ چاہتی تھیں ……ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی شادی اور اختلافات کی اصل کہانی سامنے آگئی شوہر بھی پھٹ پڑے
    مقامی خبریں
    • خواجہ سرا، ایک سچی سبق آموز کہانی ، جب کھسرے نے ثابت کیا کہ وہ نہیں یہ سماج کھسرا ہے
    • رشوت خوری اور بدبودار نظام، باہمت شہری مقتول بھائی کیلئے انصاف مانگنے کچہری آیا اور روزے کی حالت میں دشمنوں کے ہاتھوں قتل
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Swiss Skier Von Allmen Wins Gold in Milan Cortina 2026 Downhillمیلان کورٹینا اولمپکس: سوئس اسکی باز فرانجو وان الامن نے ڈاؤن ہل کا طلائی تمغہ جیت لیا
    • راولپنڈی ٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل۔جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 243 رنز پاکستان کو 9وکٹیں درکار
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    • نماز جمعہ کیلئے تین موذن اورتین امام، رجب طیب اردگان کے فیصلے نے سب کو حیران کردیا
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
کالم

پاکستانی سیاست پر مذہبی فرقہ واریت کے اثرات

Yes 1 Webmaster December 31, 2014December 31, 2014 1 min read
Allah
Allah
Allah

تحریر: لقمان اسد
جس طرح خاندانی طور پر امراء طبقہ سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہاں دولت انتی قابل فخر شے نہیں ہوتی کہ جس کے بل وہ پر اپنے آپ کو آسمانی مخلوق تصور کریں اور معاشرہ کے دوسرے کم دولت والے افراد سے خودکو الگ تھلگ حیثیت میں ڈھلے ہوئے انسانوں کا کوئی رنگ پیش کرتے دکھائی دیں، اسی طرح مذہب سے روایتی انداز اور روایتی طور پر جڑے ہوئے لوگوں کو مسئلہ بھی کبھی یہ نہیں ہوتا کہ وہ فرقہ واریت میں بٹے دکھائی دینے پر اپنے لیے کوئی قابل فخر کردار تصور کریں بلکہ ان کے ہاں مذہب ایک ایسا ورثہ ٹھہرتا ہے کہ جس پر کار بند رہنا وہ ایک عظیم مقصد تصور کرتے ہیں اور اس میں اپنے لیے تاحیات اور اپنے جیسے دوسرے انسانوں کیلئے فلاح کا مقصود ان کیلئے فرض اولین کا درجہ رکھتا ہے ہمارے ہاں جبکہ دونوں طرح کے معاملات کا رنگ انتہائی بھیانک صورتوں میں فروغ پاتا رہا ہے اور ہنوز یہ بدترین سلسلہ پوری شدومد کے ساتھ جاری و ساری ہے۔

رفتہ رفتہ ہم بطور قوم یامن حیث القوم ان دونوں بیماریوں میں اس طرح مبتلا ہوتے دکھائی دیتے ہیں کہ جس کی آخری سٹیج انتہائی ذلت آمیز، وحشتناک اور ایک لاعلاج مرض کا روپ ہے۔صدیاں گزرجانے کے بعد بھی ہم ابھی تک بطور مسلمان مذہب سے ہم آہنگ اور نہ ہی مذہب کی روح کے حقیقی تصور سے ہمیں آشنائی نصیب ہوسکی ہے۔جس طرح ہمارے ہاں دولت کے حصول کو ایک لت کے طور پر لیا جاتارہا ہے بعینہِ مذہب کے ساتھ بھی ہمارے رویہ اسی طرز کا رہا ہے جس طرح نودلیتے ہمارے معاشرے کیلئے برائی کی ایک جڑ ثابت ہوئے ہیں اور وہ کسی عام یا کسی غریب انسان کو خدا کی مخلوق ماننے سے یکسر منکر ہیں عین اسی طرح مذہبی پیشوائوں کا وطیرہ بھی تقریباً یہی ہے کہ وہ ایک طرف مذہب کو فرقوں میں تقسیم کرنے کے عمل میں اپنی بقاء کو لازم تصور کیے ہوئے ہیں دوسری طرف ان کے نزدیک باقی کے فرقوں کے متعلق وہی انداز فکر ہمیشہ دیکھنے کو ملتی ہے کہ وہ عدم برداشت سے اپنے ذہنوں کو معمور کیے ہوئے اپنے فرقہ کے علاوہ کے لوگوں کو اللہ کی پیدا کردہ مخلوق تسلیم کرنے سے گویا انکاری ہیں۔

ان ممالک پر نظر دوڑائیں اور وہاں کے معروضی حالات کا تجزیہ کریں کہ جہاں سے ہمارے جیسے دور دراز کے خطوں میں مذہب پہنچا تو وہاں ان ممالک میں نہ تو اسقدرمذہبی عنادنظر آتا ہے،نہ مذہبی تفریق،نہ فرقہ بندیاں اور نہ ہی مذہب کے نام پر اس قدر اندرونی خلفشار کہ جس طرح ہمارے یہاں مذہب کی آڑ میں عجیب غریب کاروبار مختلف قسم کی اور مختلف ناموں کی تنظیمیں۔کوئی دفاعِ مذہب کے نام پر اپنی دوکان کھولے ہوئے کوئی فروغِ مذہب کے نام پر اپنا کاروبار چمکاتا نظر آتا ہے تو کوئی مذہبی قانون کے نفاذ کی خاطر عوام کی ہمدردیاں سمیٹنے میں سرگرداں۔جہاں سے مذہب آیا وہاں قانونی طور پر یعنی ایک نظام کے طور پر مذہب کا نفاذ رائج کرکے ان مملکتوں کے سربراہان نے ہمیشہ کیلئے فرقہ پرستی کے دروازے بند کردیے اور انہوں نے یہ انداز فکر اپنائی جب نظام کو مذہب کے تابع کردیا جائے گا تو آخری حد یہی ہے کسی مذہب کے تحفظ کی کہ اسے عملاً قانونی انداز میں مملکت پر نافذ کردیا جائے پھر اس مملکت میں رہنے والا ہرشخص اس مذہب کے اصولوں کی حدود میں رہ کر اپنی زندگی گزارے تاآنکہ کل کوئی شخص یا طبقہ چاہے وہ کسی بھی مکتب فکر سے تعلق رکھتا ہو وہ مذہب کی آڑ میں اپنی مملکت کو رٹ کو باآسانی کوئی حیلہ بہانہ بناکر یا من گھڑت جواز گھڑکے چیلنج نہ کرسکے ۔کہنے کو تو ہم اور ہمارے حکمران انتہائی فخریہ طور پر کہتے ہیں کہ پاکستان کی بنیاد”کلمہ طیبہ” ہے۔ دو قومی نظریہ کی تشریح بھی ہم انہی الفاظ میں آج تک کرتے ہیں کہ ہندو اور مسلم دو الگ الگ مذہب رکھنے والی الگ الگ قومیں تھیں اس لیے ہمارے لیے اپنے مذہبی نظام کے تحت زندگی گزارنے کیلئے ضروری قرار پایا ہم بطور مسلمان،ہندوئوں سے الگ اپنی خود مختار سٹیٹ قائم کریں کہ جس میں مکمل آزادی کے ساتھ اسلامی نظام کے تحت اور اپنی مذہبی روایات کے اندررہ کر اپنی اور اپنی آنے والی نسلوں کی زندگیوں کی بقاء کو یقینی بنائیں اور اپنے مذہبی وقار اور تشخص کی الگ پہچان کو بھی۔مگر 67برس مکمل گزر جانے کے باوجود ہم آج تک الگ طور پر اپنے مذہبی تشخص کو یقینی نہ بنا سکے۔

ماسوائے اس کے کہ مذہبی کاروبار کو فرقہ واریت کے انداز میں فروغ دیتے ہوئے انتہائی بے دردی سے ایک خونی منزل کی طرف رواں دواں ہیں۔جس طرح صدیوں پہلے ہم اپنے لیے مذہب کو دور دراز سے اپنی طرف کھینچ لانے میں عافیت محسوس کرتے تھے آج بھی ہم اسی جگہ کھڑے ہوکر باہر کے ممالک سے آنیوالی ہر فکر کو اپنے لیے باسعادت عمل خیال کرتے ہیں۔ جبکہ ہمیں مذہب امپورٹ کرنے والوں میں اب ہمیں اپنی اپنی ضرورتوں کے ایندھن کے طور پر استعمال کرنا شروع کیا ہوا ہے۔

اس بحث سے مُراد کسی ایک مخصوص مکتب فکر یا کسی ایک مذہبی فرقے کے طرز عمل کو تنقید کا مرکز قرار دیتا ہرگز نہیں لیکن بالآخر ہم سب کو چاہے وہ ہمارے مذہبی راہنما ہوں، چاہے سیاسی راہنمائوں یا کسی بھی اعلی عہدے پر فائز بیوروکریٹ کبھی اس پہلوں پر سوچنا چاہیے بلکہ سرجوڑ کر بیٹھنا چاہیے کہ ہم کس قدر ایک بے ڈھنگی چال میں پھنسے ہوئے ہیں او ابھی آگے کی طرف بھی اسی بے ڈھنگ سے انداز میں گھرتے چلے جارہے ہیں تو آخر ہمارا انجام کیا ہوگا؟ کیا اسی میں ہم سب پاکستان میں رہنے والوں اور ہمارے وطن کی عافیت نہیں کہ ہم نے جن مقاصد کے تحت یہ وطن عزیز حاصل کیا تھا آج ہم تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر انہی مقاصد کے حصول کیلئے عملی طور پر متحد ہوکر اقدامات اٹھائیں ؟آج ہی یہ فیصلہ کہ وہ دوقومی نظریہ جسکا تصور علامہ محمد اقبال نے پیش کیا تھا اور قائد اعظم محمد علی جناح نے عملی جدوجہد کی تھی آج 67برس بعد ہی سہی اسکا عملی نفاذ یقینی بنائیں تاکہ ملک میں ایک نہ ختم ہونے والی جنگ کا سلسلہ ہمیشہ کیلئے اختتام پذیر ہو۔

تحریر: لقمان اسد

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Chaudhry Nisar
Previous Post نیکٹا اجلاس، سزائے موت کے قیدیوں کو جلد تختہ دار پر لٹکانے کا فیصلہ
Next Post بی جے پی ‘370 اور وادی کشمیر
BJP

Related Posts

سعودی ارامکو اور قطر گیس فیلڈ پر حملے اسرائیل نے کیے، اہم خلیجی ملک نے بم دھماکوں کی سازش کرنے والے موساد ایجنٹس گرفتار کر لیے، امریکی مبصر کا دعویٰ

March 3, 2026

ایران پر حملہ: ناجائز، غیر قانونی اور دنیا کے لیے خطرناک، عالمی دفاعی تجزیہ کاروں نے بڑا خدشہ ظاہر کردیا

March 3, 2026

ٹرمپ کا برطانیہ کو تنقید کا نشانہ: ایران پر حملوں میں تعاون سے انکار پر تعلقات میں کشیدگی

March 3, 2026

ریاض میں امریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ، ٹرمپ نے جلد از جلد جوابی کارروائی کا عندیہ دے دیا

March 3, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.