yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بی جے پی ‘370 اور وادی کشمیر

Yes 1 Webmaster December 31, 2014December 31, 2014 1 min read
BJP
Share this:
BJP
BJP

تحریر: ایس۔ یو ۔سمیع
انگریز سرکار نے ریاست جموں و کشمیر کو تو ڈوگرہ راجہ کے ہاتھوں 75 لاکھ کا بیچ دیا مگر کشمیری آج بھی زندہ ہے اور اپنی مظلومیت کا ثبوت بھی بارہا دے چکا۔ ریاست کے موجودہ الیکشن میں بی جے پی نے دولت بھی لٹائی اور سنہرے خوابوں کا ابنار بھی لگایا لیکن شاید کشمیری گجرات کے فسادات نہیں بھول پائے۔بھارتی جنتا پارٹی کے پیچھے کار فرما سخت گیر آرایس ایس اور گجرات کے فسادات ایسی تصاویر ہیں جو اقلیتوں کے دلوں پر ضرب لگاکر انہیں جگاتی رہتی ہیں۔وادی اور لداح میں بی جے پی کوئی نشست حاصل نہیں کرپائی جب کہ اس کا منصوبہ سادہ اکثریت حاصل کر کے مسلم پرسنل لاء 370 کو تبدیل کر کے مسلم اکثریت پر کاری ضرب لگانے کا تھا’جسے ریاست کے غیور عوام نے ناکام بنا دیا۔
مفتی سعید اور انکی لخت جگر محبوبہ مفتی کی جماعت نے بی جے پی مخالف ووٹ کو کیش کروایا اور ریاست میں 28نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔12نشستوں پر کانگریس نے قبضہ جمایا۔باقی عمر عبداللہ کی نیشنل کانفرنس ‘پیپلز کانفرنس اور آزاد اُمیدوار لے اُڑے۔

ریاست میں اسوقت اضطراب پایاجاتاہے اور ہرجماعت آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے کا دعوی بھی کررہی ہے ۔ آج یکم جنوری کو بھاجپااور پی ڈی پی کے اتحاد کی خبریں سن کر سرینگر کے لوگوں نے اپنااحتجاج بھی ریکارڈ کروایا۔وہ مفتی سعید ہوش میں آئو اور بی جے پی کو مسلم دشمن قرار دیتے رہے۔جبکہ دوسری جانب پی ڈی پی کے کامیاب امیدواران کی کچھ تعداد کا یہ کہنا ہے کہ اگر جماعت حزب اختلاف میں رہی تو پارٹی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے اسکے ساتھ ساتھ انکا یہ بھی موقف ہے کہ اگر پارٹی نے کانگریس کے ساتھ اتحاد کیا تو پھر بی جے پی مرکز سے فنڈ میں روڑے اٹکائے گی جس سے ریاست کے لوگ متاثر ہونگے اور سیلاب زدگان تنہارہ جائیں گے۔

پیپلز کانفرنس کے سجا د غنی لون نے بھی پی ڈی پی اور بی جے پی کو اتحاد کی صورت میں تعاون کا یقین دلایاہے۔اور اسے ریاست کیلئے فائدہ مند قراردیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ حزب اختلاف میں بھی خوشی سے بیٹھیں گے۔آج بروزمنگل بی جے پی کے ریاستی صدر جگل کشور شرما اورپارٹی کے جنرل سیکرٹری رام مادھونے ریاستی گورنر این این ووہرا سے ملاقات کے بعد کہا کہ کل یکم جنوری کو گورنر سے ملاقات کے بعد حکومت سازی کیلئے اہم اعلان ہو گا۔ ان کے عزائم کانگریس کی گرینڈ الائنس کی خوہش کو خاک میںملانے کے ہیں۔

آج پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی بھی گورنر سے ملاقات ہونا ہے۔اسوقت اصل گیم پی ڈی پی کے ہاتھ میں ہے جو بی جے پی مخالف ووٹ لے کر اقتدار میں آئی ہے۔لیکن اقتدار ایک ایسا دسترخوان ہے کہ جس کے سجنے کے بعد اپنے پرائے کی تمیز کم ہی لوگوں کو رہ جاتی ہے۔اب دیکھنا یہ ہے کہ پی ڈی پی اگر بی جے پی کے ساتھ اتحاد کرتی ہے تو کن شرائط پر ؟370دفعہ کی حفاظت اور اپنے سیکولر امیج کو قائم رکھتے ہوئے بی جے پی کے ساتھ اتحاد دودھاری تلوار پر چلنے کے مترادف ہے۔

یہ تو مان لیا کہ 44کا ہندسہ نہ ملنے کی وجہ سے بی جے پی پورے ٹینور میں وزیراعلی کا خواب نہیں دیکھ سکتی لیکن اگر بی جے پی یہ شرط جیتنے میں کامیاب ہو جاتی ہے کہ نصف مدت کیلئے اسکا وزیر اعلی ہوگاتو یہ پی ڈی پی کے مستقبل اور ریاست کی اقلیتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے اور ہمارے خیال میں یہ بی جے پی کی سیاسی جیت اور پی ڈی پی کی ملی غیرت کی موت ہوگی اور اُمید بھی یہی ہے کہ شرائط کچھ بھی ہوں پی ڈی پی اور بی جے پی کااتحاد ہی ہوگا(واللہ عالم)۔رہے ریاست کے عوام تو عوام بے چاری تو بس کبھی سیاسی نعرے کی غلامی کرتی ہے کبھی مذہبی نعرے کی ‘اسکے مقدرمیں خوشحالی کم ہی آئی ہے۔الیکشن کا ضابطہ اخلاق ختم ہونے کے باوجود اسوقت انتظامیہ تقریبا جام ہے۔ سیلاب زدگان بے آسراہیں۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے الیکشن کا مکمل بائیکاٹ کیا۔بی جے پی مرکز میں حکومت ہونے کے باوجود ریاست جمو ں وکشمیر کی راجیاسبھامیںمحض پچیس نشستیں جیت سکی۔یہ باتیں اس بات کا کھلا ثبوت ہیں کہ کشمیر کا حل استصواب رائے ہے۔ریاست کی اکثریت اس نعرے کو رد کرچکی جو کہ بی جے پی نے الیکشن میں لگایا تھا کہ وہ ریاست کے آئین کی دفعہ 370کو ختم کرکے کشمیر کو اٹوٹ انگ بنالے گی۔اس پر بی جے پی کو بھی سوچناچاہیئے کہ وہ کثیر مذہبی ‘لسانی وکثیر قومی ملک کی جماعت ہوتے ہوئے کسی ایک پلڑے میں وزن ڈالناچھوڑ دے اوراپنے ملک کی بہتری کیلئے سب کو ساتھ لے کرچلے۔ حق دار کو اسکاحق دے وگرنہ تاریخ گواہ ہے جہاںظلم ہو اس ملک کی سرحدیں ٹوٹ جایاکرتی ہیں۔

تحریر: ایس۔ یو ۔سمیع
s0333_9838177@yahoo.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Allah
Previous Post پاکستانی سیاست پر مذہبی فرقہ واریت کے اثرات
Next Post بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے 2 جوان شہید، پاکستان کا شدید احتجاج
Indian Army

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.