yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مسئلہ کشمیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی اسلاموفوبیا اور زینوفوبیا جیسی مذموم اصطلاحیں، پاکستانی پارلیمانی وفد کا تہران میں منعقد ہ مسلم ممالک کے پارلیمانی اجتماع میں اہم کردار  

MH Kazmi January 15, 2018 1 min read
Pakistani, Parliamentary, delegation, play, a, key, role, to, uplift, Kashmir, Issue, and, Trump's, Islamophobia
Share this:

Pakistani, Parliamentary, delegation, play, a, key, role, to, uplift, Kashmir, Issue, and, Trump's, Islamophobiaاسلا م آباد(اصغر علی مبارک)پاکستان کے پارلیمانی وفد کی جانب سے کشمیرکی معصوم عوام کی حالت زارکو مختلف پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں میں اجاگرکیا گیا جن کے اجلا س پارلیمانی یونین آف اسلامک کنٹریز (پی یو آئی سی) کے اجلاس سے پہلے منعقد ہوئے ۔ پارلیمانی یونین آف اسلامک کنٹریز (پی یو آئی سی) کا13واں اجلاس 16جنوری کو تہران میں منعقد ہو گاجس میں 56مسلم ممالک شر کت کررہے ہیں ۔ تہران سے موصول ہونے والے ایک پیغام کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق کی سر براہی میں پاکستان کا ایک سات رکنی پارلیمانی وفد اس اہم سالانہ اجتماع میں شر کت کر رہا ہے جس میں ممبر قومی اسمبلی جناب غلام محمد لالی، محترمہ ساجدہ بیگم ،جناب علی رضا عابدی اور سیکرٹری قومی اسمبلی سمیت اعلی افسران شامل ہیں ۔
کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیا ں اور انڈیا کی قابض فورسز کی طر ف سے آزادی کشمیر ی کو مسترد کرنے کے بارے میں دو کلیدی قرار دادیں پارلیمانی یونین آف اسلامک کنٹریز کی خصوصی قائمہ کمیٹیوں برائے پولیٹیکل اور انٹرنیشنل آفیرز ، کمیٹی برائے انسانی حقوق،خواتین اور فیملی آفیرز میں رکھی گئیں ۔پاکستانی وفد نے برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کیا ۔انہو ں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں برہان وانی کے ماورہ عدالت قتل کے بعد جوکہ 8جولائی 2016کو ہوا ۔انڈیا کے مظالم بڑھ گئے ہیں اور 200سے زاہد کشمیریوں کو شہید کر دیا گیاہے اور تقریبا 20ہزار کشمیری زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستانی وفد نے اسلامی ممالک کی پارلیمانی یونین کوبھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی مسلم اکثریت کو غیر مسلموں میں تبدیل کرنے اور انڈیا کے آرٹیکل 35۔اے کو منسوخ کر کے ’’سینک‘‘ کالونیاں بنانے کے بارے میں آگاہ کیا ۔کشمیر کے بارے میں تحریک کو تمام کمیٹی نے متفقہ طور پر منظور کیا اور اسے 16جنوری کو جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرنے کے لیے منظوری بھی دی۔
پاکستانی پارلیمانی وفد نے (زینوفوبیا) اور اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہو ئے رحجان کو مسترد کرتے ہوئے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افریقہ اور کر یبین کو (سائٹ ہول) اسٹیٹ قرار دینے پر اس کی مذمت کی ۔پاکستان کی ہدایت پر تحریک میں ٹرمپ کے (زینوفوبیا) اور اسلاموفوبیا کی اصطلاح اور نسل پرستی کی ذہنیت کو پیرا میں شامل کیا گیا ۔
پاکستانی وفدنے خصوصی کمیٹی برائے انسانی حقوق،خواتین اور فیملی آفیرزکوبھارتی فورسز کی جانب سے بڑی تعداد میں کشمیری عوام کو غائب کرنے اور نصف بیوہ اور 400کشمیریوں کو پیلٹ گن کے ذریعے نابیناکرنے کے بارے میںآگاہ کیا ۔انہوں نے کمیٹی کوبتایا کہ بھارتی فورسز نے پر امن احتجاج کرنے والوں پر پیلٹ گن سے فائر کرکے 1800کشمیریوں کو زخمی کیا اور 250افراد مکمل طور پر نابینا ہوگئے ۔
پاکستان کے پارلیمانی وفد نے کمیٹی کوبھارتی فورسز کی طر ف سے کشمیری خواتین کو بے آبرو کرنے کی کوششوں سے آگاہ کیا ۔انہو ں نے بھارتی فورسز کی طر ف سے خواتین کی سر کی چو ٹیوں کو کاٹنے کی نئی حکمت عملی سے بھی آگا ہ کیا جس میں مقبوضہ کشمیر کے عوام میں عموما اور خواتین میں خصوصا نہایت تشویش پائی جاتی ہے ۔کمیٹی نے تحریک کو متفقہ طور پر منظور کرلیا اور اب جنرل اسمبلی میں اس کی حتمی منظوری کا انتظار ہے ۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
NA, Speaker, Ayaz Sadiq, said, Pakistan, will, play, its, positive, role, for, human, rights
Previous Post ایران، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان ہمیشہ ہر فورم پر مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، ایاز صادق
Next Post اسلام آباد، قومی اسمبلی کا اجلاس قائم مقام سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جوکہ منگل کی شام 4 بجے تک ملتوی کردیا گیا
National, Assembly, session, started, under, acting, Speaker, National, Assembly, Murtaza , Javed, Abbasi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.