yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

پاکستانی قوم کا ’ٹیلنٹڈ‘ زکوٹا جن بیوروکریٹ

Web Editor December 4, 2017December 4, 2017 1 min read
Pakistani nation's 'talented' Zakoota jin, bureau crate
Share this:

گزشتہ چند سال کے دوران پاکستانی بیوروکریسی میں جو ’’ٹیلنٹڈ‘‘  لوگ سامنے آئے، ان کی کارکردگی چھپائے نہیں چھپتی۔ ایک تاریخ رقم ہورہی ہے کہ کیسے اس ملک کو ’’آٹو پائلٹ‘‘ اور ’’خدا بھروسے‘‘ چھوڑا ہوا ہے۔ ایسا بھی نہیں کہ سبھی ’’ٹیلنٹڈ‘‘ تھے، کچھ سرپِھرے ایسے بھی تھے جو اس ’’عظیم غول‘‘ میں شامل ہوئے لیکن کچھ ہی عرصے میں اپنی ’’افسری‘‘ کو دیکھتے ہوئے اپنا پاندان اُٹھا کر چلتے بنے کہ اس کوچے میں افسری محض جی حضوری تک محدود تھی۔ پھر اپنے آئیڈیاز دنیا میں پیش کیے، دوسروں کےلیے مشعلِ راہ بنے اور اپنے لیے زیادہ باعزت اور بہتر روزگارحاصل کیا۔

اب بیوروکریسی میں سب کے سب ’’ٹیلنٹڈ‘‘ ہی نہیں، کچھ عام سے لوگ بھی ہوتے ہیں جو جی حضوری کے بجائے اپنے کام سے انصاف کرتے ہیں۔ گو وہ میڈیا میں اپنا مقام نہیں بنا پاتے اور اکثر اوقات سیکریٹریٹ میں رپورٹ کرتے پائے جاتے ہیں، لیکن حکمرانوں کی کورنش بجا لانے کے بجائے وہ اس رپورٹنگ کو بہترسمجھتے ہیں۔

موجودہ بیوروکریٹس میں ایک بہت ہی عظیم بیوروکریٹ، کالم نگار اور باصلاحیت صاحب پائے جاتے ہیں جن کے نزدیک ان کی خدمات اس قوم پر احسانِ عظیم ہیں۔ اگر وہ نہ ہوتے تو پتا نہیں اس قوم کو رہنمائی کہاں سے میسر ہوتی، قوم بھٹکتی ہی رہ جاتی۔ اپنے بارے میں بتاتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ کرکٹ کھیلتے، فلمیں دیکھتے اور کچھ اور سر گرمیاں انجام دیتے دیتے ہی پاکستانی بیوروکریسی کی صف اول میں آکر کھڑے ہوگئے۔ موصوف اتنے باکمال ہیں کہ وہ ہزار دیکھ بھال اور مکمل تحقیق کے بعد ایسے گھر میں پیدا ہوئے جس کے فنِ قصیدہ گوئی کا چرچا چار دانگ عالم میں ہے۔

ویسے اگر کسی بھی بچے کی ’’گرومنگ‘‘ کی جائے، ذریعہ تعلیم انگریزی ہو، گرمیوں میں گھر ٹھنڈا ہو اور سردیوں میں گرم ہو، اسکول یا کالج جانے کے لیے گاڑی نہ سہی، موٹرسائیکل ہی ہو، پڑھنے کےلیے گھر میں ڈھیر ساری کتابیں ہوں، گھر کے قریب لائبریری ہو، ریسرچ کےلیے ’’میک بک‘‘ موجود ہو، باپ کی ’’زکوٹا جنوں‘‘ کے حلقوں میں جان پہچان ہو، سال میں ایک آدھ بار چھٹیاں یورپ وغیرہ میں گزر جائیں، تو میرا یقین کیجیے کہ بندے میں کانفیڈینس (اعتماد) اورٹیلنٹ ایسے چھلکتا ہے جیسے جوان بیٹی کو گھر میں بیٹھا دیکھ کر بیوہ کے آنسو چھلکتے ہیں۔

خیر، میرے نزدیک یہ سب اللہ کی تقسیم ہے۔ کہاں پیدا ہونا ہے؟ کسی کا کوئی بس نہیں۔ لیکن اس بات سے مفر ممکن ہی نہیں کہ اگر آپ کسی پسماندہ علاقے میں پیدا ہوگئے جہاں بچپن بکریاں چرانے، گائے بھینسں پالنے اور دن کھیتی باڑی میں، اپنے والدین کا مالی بوجھ بٹانے میں لگ جائے، تو انسان کا ٹیلنٹ ان زکوٹا جنوں کے بچوں میں منتقل ہو جاتا ہے جو اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں بیٹھ کر پالیسیاں بناتے ہیں کہ کونسی سڑک کس علاقے سے گزرے گی تو کن صاحب کی شوگرمل کو اور ہمیں کتنا فائدہ ہوگا۔ پھر یہی بچے بڑے ہوکر مزید ٹیلنٹڈ ہوجاتے ہیں اور اس بد نصیب قوم پر پھبتیاں کستے ہیں۔ اس چکر کو توڑنے والی کوئی پالیسی کبھی پاکستان میں نہ بنی اور نہ بن سکے گی۔ بلکہ اب تو ٹیلنٹ مخصوص علاقوں ’’کلاس‘‘ سے سکڑتا ہوا مخصوص خاندانوں میں سمٹ رہا ہے۔

خیر، آئیے وہیں پر۔ یہاں جن صاحب کا ذکرِ خیر چل رہا ہے، انہیں ایک عرصے سے اس قوم پر نہ جانے کونسا غصہ ہے جو ٹھنڈا ہونے کا نام ہی نہیں لیتا۔ اپنے کالموں میں بارہا اور بار بار، ہر تیسرے کالم میں، طنزاً اس قوم کو ’’ٹیلنٹڈ قوم‘‘ لکھتے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کو بار بار کوسنے دیتے ہیں۔ یہ صاحب اگر سندھ میں پیدا ہوجاتے تو ان کا سارا ٹیلنٹ جو اُبل رہا ہے، وڈیروں کے ڈھور ڈنگروں کی ٹانگیں گن کر، پھر چارسے تقسیم کرنے کے بعد ان کی صحیح تعداد معلوم کرنے پر ضائع ہوجاتا۔

کیا آپ کو یا کسی بھی انسان کو اندازہ نہیں کہ بھرے ہوئے اور خالی پیٹ انسان کی نفسیات کیا ہوتی ہیں؟ ایک بندہ صبح سویرے تازہ جوس کا گلاس پی کر، ایک مکھن لگا ٹوسٹ کھا کر اپنی گاڑی میں، ہاتھ میں آئی فون لیے انٹرویو دینے جاتا ہے، اور دوسری طرف پبلک ٹرانسپورٹ پر یا پیدل پہنچنے والا، یا دو چار سو کلومیٹر سفر کرکے رات سڑک پر گزارنے والا، بغیر ناشتہ کیے انٹریو دینے جانے والا، کیا دونوں کی پرفارمنس برابر ہو سکتی ہے؟ فیصلہ قارئین پر، میں تو اتنا ٹیلنٹڈ نہیں ہوں۔

ٹیلنٹ والے صاحب باربار اعتراض اُٹھاتے ہیں کہ اگر اوورسیز پاکستانی پیسے پاکستان میں بھیجتے ہیں تو کسی کے باپ پر کیا احسان کرتے ہیں؟ اپنے گھر والوں کو بھیجتے ہیں۔ اس اعتراض کا اسی سُر میں جواب یہی ہو سکتا ہے، کہ آپ نے زکوٹا جن بن کر اس قوم پر کیا احسان کیا؟ اپنے فائدے کےلیے ہی ناں! ظاہر ہے کہ قوم اپنا پیٹ کر آپ کی تنخواہیں بھرتی ہے اور آپ اس قوم کے فراہم کردہ بلیو پاسپورٹ پر مختلف ملکوں میں پروٹوکول کے مزے اُٹھاتے ہیں۔ اس قوم پر کیا احسان کرتے ہیں؟

میرے ناقص خیال میں کسی بھی نکتے کو مختلف زاویوں سے دیکھنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اور اگر اللہ تعالی نے کوئی پلیٹ فارم بھی دیا ہے، تو اعلی ظرفی کا تقاضا یہی ہے کہ انسان اپنی قوم کو طعنے دینے کے بجائے ان کے حقوق اور محرومیوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کےلیے کاوشیں کرے۔ پاکستان میں ہر انسان جانتا ہے کہ وہ کیوں اپنے ملک میں باعزت روزگار نہیں حاصل کرسکا۔ کیوں اسے سات سمندر پار اپنوں سے دوری کاٹنی پڑتی ہے۔ ہاتھ میں سبز پاسپورٹ دیکھ کر کیوں باربار تلاشی دینی پڑتی ہے، متعدد ممالک کیوں پاکستانیوں کو ویزہ نہیں دیتے؟ کوئی خوشگوار صورتحال سامنے نہیں آئے گی، بلکہ ایسے بے شمار ’’ٹیلنٹڈ‘‘ افسران کا کیا دھرا سامنے آئے گا کیوںکہ ملک کی ریڑھ کی ہڈی یہی افسران ہوتے ہیں جو بد قسمتی سے ہمارے ہاں زکوٹا جن کہلاتے ہیں۔

اور اس قوم کو حکمران اور یہی عالی دماغ افسران آج تک کسی بھی پلیٹ فارم پر مساوی سہولیات فراہم نہیں کرسکے، نہ معاشی اور نہ سماجی، انہیں مکمل طور پر ناکامی ہوئی۔ ابھی تک اس قوم کو یکساں تعلیمی نظام تک نہ دیا جا سکا تاکہ پتا چلایا جاسکے کہ آخر مخصوص علاقوں، کلاس یا خاندانوں کے علاوہ بھی نوجوانوں میں دماغ کا اوسطاً وزن اتنا ہی ہے یا کم ہوتا ہے۔ آخر کس بوتے پر آپ اس قوم کو طعنے دینے کا حق رکھتے ہیں؟ لکھنا شروع کریں تو پھر بہت طویل فہرست ہے کہ آخر کاہے کو سارا ٹیلنٹ ایک کلاس میں جمع ہو رہا ہے، جو اس کلاس کا ہر بچہ ’’زکوٹا جن‘‘ بن رہا ہے؟ یہ قانونِ قدرت کے خلاف ہے۔ وسائل کی فراہمی ہر بچے کو علیحدہ راستہ چننے پر مجبور کرتی ہے۔ ہاں، ایسے بھی ہوتے ہیں جو حالات کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوجاتے ہیں اور اپنا راستہ خود بنا کر آگے آجاتے ہیں۔

میری ذاتی رائے میں ہر وہ انسان، جو وسائل کی کمی کے باوجود، اپنی غربت کے حصارکو توڑ کر معاشرے کو کسی بھی سطح پر بہتربنانے کی کوشش کرے، ٹیلنٹڈ اور تعریف کا مستحق ہے۔

کبھی افسری سے باہر نکل کر، حقیقت کی دنیا میں آ کر، مکمل تصویر دیکھیے۔ اس سے رات کو میڈی کیٹڈ میٹرس پر بھی گہری نیند نہیں آئے گی اورموٹاپا بھی کم ہوجائے گا۔ مجرب نسخہ ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Corruption reference; individual crime cancelled on Sharjeel Memon and other accused
Previous Post کرپشن ریفرنس؛ شرجیل میمن اور دیگر ملزمان پر فرد جرم موخر
Next Post ایک اور مارشل لاء
Another martial law

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.