yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ایک اور مارشل لاء

Web Editor December 4, 2017 1 min read
Another martial law
Share this:

ابھی کچھ دیر پہلے انٹرنیٹ پر پاکستان کے ایک مشہور صحافی کا ایک انٹرویو سننے  کااتفاق ہوا۔  اس انٹرویو میں وہ صحافی اس بات کا برملا اظہار کررہےتھے”کہ  پاکستان میں جب بھی مارشل لاء آیا وہ ہمیشہ غیر ملکی طاقتوں اور ان کے ایجنڈے کی وجہ سے آیا ہے۔ اگر کسی غیر ملکی حکومت کے مطابق کوئی بھی  سیاسی جماعت  یا  جمہوری سیاسی قیادت ان کے ایجنڈے کے مطابق کام نہیں کر رہی تو وہ  مارشل لا کا راستہ اختیار کرتے ہیں”۔

میں یہاں پر جو بات کہنا چاہتا ہوں وہ شاید اس انٹرویو کے تناظر میں بہت اہمیت کی حامل ہے۔  سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ہماری فوج جو ہماری سرحدوں کی محافظ ہے اس پر مغربی دنیا کا اثر اتنا زیادہ  ہے کہ وہ جب چاہیں ہماری منتخب کردہ جمہوری حکومتوں کو گھر بھیج کر مارشل لاء نافذ کر سکتے ہیں؟۔ اگر اس بات کا جواب ہاں میں ہے تو پھر ہمیں حکومتوں کے ساتھ فوج کے احتساب کی بہت ضرورت ہے اور اگر اس کا جواب نفی میں ہے تو پھر ہمیں یہ بات سوچنی چاہیے کہ ہم اپنی فوج کو بدنام تو نہیں کر رہے؟۔ ہمارے اس طرح کے انٹرویوز اور کالمز کہیں لوگوں میں غیر یقینی کی کیفیت تو پیدا نہیں کر رہے؟ کیا کہیں ایسا تو نہیں میاں محمد نواز شریف ایک بار پھر اپنی سیاسی غلطی کو دہرا کر فوج کو دعوت دے رہے ہوں، حالاں کہ فوج کے ترجمان نے اس بات کو کئی بار دہرایا ہے” فوج جمہوریت کے ساتھ ہے اور وہ مارشل لاء کے حق میں نہیں”۔ کہیں میاں صاحب کا ایجنڈا ایسا تو نہیں کہ   ان کے سیاسی مخالفین مغرب کی حمایت حاصل کرکے فوج کو مارشل لاء کی طرف راغب کردیں۔

ابھی کچھ دنوں پہلے پاکستان کے وزیرِ داخلہ اور وزیراعظم نے اس بات کا برملا اظہار کیا کہ پاکستان میں  کوئی  مارشل لاء اور نہ ہی ٹیکنو کریٹ حکومت بدلنے کا کوئی امکان موجود ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہماری یہ جمہوریت جس کو زندہ رکھنے کے لیے کوششیں کی جارہیں ہیں،کیا  جمہوریت اپنی صحیح اور اصل شکل میں اس ملک میں بحال رہے گی یا اس ملک کو ایک بار پھر پانچویں مارشل لاء کا سامنا کرنا پڑے گا؟  کیا فوج کے ترجمان کا بار بار یہ بیان دینا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ ہیں،  اس کے باوجود مارشل لاء کی باتیں کرنا جمہوری دور میں جمہوریت کے خلاف  نہیں؟ یہ پاکستانی عوام گزشتہ ستر سالوں سے کبھی فوج کی طرف دیکھتی ہے اور کبھی جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دیتی ہے۔ کیا کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم اپنی حکومت اور آنے والے سینٹ الیکشن کو بچانے اور 2018 کے عام انتخابات میں اسں بات پر زور دے کر لوگوں سے دوبارہ ووٹ مانگیں کہ عدلیہ نے ان کے ساتھ زیادتی کی حالا نکہ وہ اس ملک کا نقشہ اور تقدیر بدل دیتے اگر ان کو اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا۔  مارشل لاء کی باتوں کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں کے اندر کی توڑ پھوڑ  کہیں اس بات کا پیش خیمہ تو نہیں کہ ہم بلواسطہ یا بلاواسطہ فوج کو دعوت دے رہے ہوں۔

میری اس تحریر کا مقصد ہرگز یہ نہیں کہ میں مارشل لاء کے حق میں یا جمہوریت کے خلاف، میرا مقصد صرف ایک ہے اور وہ مقصد یہ ہے کہ صرف اس ملک کی بقاء اور سالمیت کے لیے کام کیا جائے اور ملک دشمنوں خاص طور پر مغرب کواس بات کا واضح پیغام دیا جائے کی فوج  بیرکوں میں اچھی لگتی ہے ایوانوں میں نہیں۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Pakistani nation's 'talented' Zakoota jin, bureau crate
Previous Post پاکستانی قوم کا ’ٹیلنٹڈ‘ زکوٹا جن بیوروکریٹ
Next Post نفرتوں کے دروازے خود پہ بند ہی رکھنا!
Keep the doors of hatred closed on your own!

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.