yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

پاکستان کورونا پرقابو پانے کے بعد دنیا کو حفاظتی سامان برآمد کررہا ہے، نفیس ذکریا

MH Kazmi July 31, 2020 1 min read
PAKISTANI, HIGH, COMMISSIONER, IN, BRITISH, NAFEEZ ZAKRIA, TALKED, TO, DELEGATION
Share this:

اسلام آباد(یس اردو نیوز) کورونا وائرس کی وبا پر موثر کنٹرول کے لئے ذاتی تحفظ کے سامان کی برطانیہ اور عالمی مارکیٹ میں طلب کو پورا کرنے کے لئے پاکستان نے غیر ملکی منڈیوں میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے، برطانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے غیر ملکی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی وباءکو پاکستان کی طرح بہتر منیجمنٹ سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ہائی کمشنر نے وفد کے تمام ممبران کو فیس شیلڈز کا تحفہ بھی پیش کیا۔ ا س موقع پر مہمانوں کی لذیز پاکستانی آموں کے ساتھ تواضع بھی کی گئی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس اور اس سے اموات پر موثر کنٹرول کے لئے بین الاقوامی معیار کے ذاتی تحفظ کے سامان و آلات (پی پی ای) کی عالمی مارکیٹ میں طلب ، خاص طور پر برطانیہ میں اس کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے غیر ملکی منڈیوں میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ جمعہ کو پاک امریکہ بزنس کونسل کے بانی چیئرمن افتخار علی ملک کو لندن سے موصول ایک پیغام کے مطابق پاکستان کے ہائی کمشنر محمد نفیس ذکریا نے ہائی کمیشن میں مڈلینڈز پارٹنرشپ این ایچ ایس فاونڈیشن ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو نیل کار کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ان خیالات کا ظہار کیا۔ وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے ہائی کمشنر نے کہا کہ اس ضمن میں پاکستان کا ترقی یافتہ ٹیکسٹائل سیکٹر بہت کارآمد رہا ہے۔ ملک میں اب برآمد کیلئے بین الاقوامی معیار کے این۔95 سمیت بہتر کوالٹی کے ماسک ، دستانے ، چشمے، فیس شیلڈ ، گاون ، جوتوں کے کور ، ہینڈ سینیٹائزر، کانٹیکٹ لیس تھرمامیٹر اور ہاسپٹل بیڈ شیٹس تیار کی جا رہی ہیں۔ ایکسپورٹ کوالٹی کے وینٹیلیٹر اور یورپی یونین کی سی ای سرٹیفائیڈ سپیل فیس شیلڈز سمیت پاکستانی مصنوعات برطانیہ میں ممکنہ خریداروں کے ساتھ شیئر کی گئی ہیں۔ نیل کار نے دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا اور ٹرسٹ اور پاکستان کے شعبہ صحت کے مابین بہتر و نتیجہ خیز ورکنگ ریلیشن شپ کی یقین دہانی کرائی۔ نیل کار نے دونوں ممالک کے باہمی مفاد میں مستقبل میں ادارہ جاتی سطح پر مہارتوں کی مزید شراکتداری کی امید کا اظہار کیا۔ پاک برطانیہ بزنس کونسل کے چیئرمین جولین ہیملٹن بارنس نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے دنیا بھر خصوصا برطانیہ کو پی پی ای کیٹیگری کی برآمدات کی بہت زیادہ گنجائش موجود ہے۔ بانی چیئرمین پاک یو ایس بزنس کونسل افتخار علی ملک نے پاکستانی مصنوعات کو برطانیہ میں متعارف کرانے اور انہیں فروغ دینے پر ہائی کمشنر کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان تعاون کے فروغ کی ان کوششوں کے مثبت نتائج برآمد ہوںگے اور پاکستانی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ قبل ازیں فریقین نے کورونا وائرس کی وبا سے پیدا شدہ صورتحال اور دونوں ممالک کے صحت کے شعبوں کے مابین تعاون کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ محمد نفیس ذکریا نے پاکستان کے شعبہ صحت کے ساتھ ٹرسٹ کے جاری تعاون خصوصاً میڈیکل کور کے ساتھ جاری تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لئے قریبی تعاون وقت کی اشد ضرورت ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post پاکستان کے چڑیا گھر میں شیر کی موت قابلِ مذمت ہے، ڈبلیو ڈبلیو ایف نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ سے علیحدگی اختیار کرلی
Next Post ہماری منزل سری نگر ہے، جن مساجد کو بھارتی فوج نے بند کیا انشااللہ وہاں پاکستانی وکشمیری مل کر شکرانے کے نوافل ادا کرینگے، شاہ محمود قریشی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.