yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

انتخابات 2018 سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ

Web Editor June 4, 2018 1 min read
Share this:

لاہور: عام انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کی مشکلات میں اضافہ ہونے لگا کیونکہ ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر پی ٹی آئی دباؤ کا شکار ہو گئی۔ دو روز گزرنے کے باوجود خیبر پختونخوا کا پارلیمانی بورڈ ٹکٹس کا فیصلہ نہ کرسکا۔

ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کے کچھ حلقوں کے ٹکٹس فائنل کرلیے تاہم اعلان نہیں کیا جارہا۔ کارکنان کے احتجاج کے باعث پارٹی نے اسلام آباد کی ٹکٹوں کا باضابطہ اعلان بھی روک دیا۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی امیدواروں کا چناؤ تعطل کا شکار ہے۔ ادھر میاں محمود الرشید کا کہنا ہے پنجاب میں نگران وزیر اعلیٰ کے معاملے پر حکومت کے ساتھ مذاکرات آج کی بجائے کل ہونگے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے مظفر گڑھ سے رکن قومی اسمبلی عاشق گوپانگ اور رکن پنجاب اسمبلی عامر گوپانگ، سبطین رضا نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی۔ تینوں رہنمائوں نے عمران خان سے ملاقات کی۔ تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اہم ترین اجلاس بنی گالہ میں ہوا۔ نگران حکومت کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے بریفنگ دی۔ اجلاس کے حوالے سے ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے تجویز کردہ جسٹس تصدق حسین جیلانی، ڈاکٹر عشرت حسین اور عبدالرزاق داؤد بہترین انتخاب ہیں، انہی تینوں ناموں میں سے کسی ایک کو نگران حکومت کا سربراہ مقرر کیا جانا چاہئے۔ اجلاس میں تحریک انصاف کی انتخابی حکمت عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال اور ٹکٹوں کے فیصلوں اور اجراء پر بھی سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کی فوری طلبی پر اتفاق کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں خیبر پی کے میں تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کا خصوصی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پانامہ مقدمے کو طوالت کا شکار کرنے کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کرپشن کی پاداش میں پارٹی سے نکالے گئے اراکین پختونخوا اسمبلی کو صفائی کا آخری موقع فراہم کرنے کا فیصلہ بھی ہوا۔ آئندہ اتوار تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اراکین کمیٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنا نکتہ نظر پیش کریں۔ پنجاب حکومت کی بدترین کارکردگی پر قرطاس ابیض شائع کرنے پر بھی غورکیا گیا۔ پاکستان کرسچین پارٹی نے بھی پی ٹی آئی کے سنگ چلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پارٹی کے چیئرمین بشپ یعقوب پال نے تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر و ایم پی اے محمد شعیب صدیقی سے چیئرمین سیکرٹریٹ میں سینکڑوں ساتھیوں سمیت ہونے والی ملاقات میں اپنے تمام پارٹی نیٹ ورک اور شعبوں سمیت عمران خان کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری جانب نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی کور گروپ کے اجلاس میں سینئر رہنما آمنے سامنے آگئے۔ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان سخت الفاظ کا تبادلہ ہوا۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان چپقلش کی وجہ رائے حسن نواز بنے۔ رائے حسن نواز کی نااہلی کو شاہ محمود قریشی زیربحث لے آئے۔ شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نواز کی پارٹی میں اہلیت کو چیلنج کیا اور رائے حسن نواز کے پارٹی عہدہ رکھنے پر اعتراض کیا۔ شاہ محمود قریشی نے رائے حسن نواز کے پارٹی اجلاسوں میں شرکت پر اعتراض بھی کیا۔ شاہ محمود قریشی کے اعتراض پر جہانگیر ترین بول پڑے اور کہا شاہ صاحب کیا آپ کا اشارہ میری طرف ہے؟ دونوں رہنمائوں کے درمیان تلخ جملوں پر عمران نے مداخلت کی اور رائے حسن نواز کو پارلیمانی بورڈ سے ہٹانے، عہدے پر نہ رکھنے کا بھی اعلان کیا۔ عمران خان کے اعلان کے بعد معاملہ رفع دفع ہوا۔ نجی ٹی وی کوانٹرویو میں عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے یا وزیراعلیٰ نے کبھی کسی ادارے میں مداخلت نہیں کی۔ عوام میں مقبولیت کی وجہ سے لوگ پارٹی میں شامل ہو رہے ہیں۔ کچھ الیکٹیبلز کو پارٹی کے لوگ پسند کرتے ہیں کچھ نہیں۔ ہمارا ورکر ہمیں بتاتا ہے کہ الیکٹیبل کرپٹ ہے، کون سا نہیں۔ ٹکٹ کی تقسیم کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ میں ہوگا۔ میں نے 1997ء میں پہلی بار الیکشن لڑا‘ اس وقت سمجھ نہیں تھی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
America: Drones made the title of the homepage of Times Magazine at the sky
Previous Post امریکا: ڈرونز نے آسمان پر ٹائم میگزین کے کور پیج کی شبیہہ بنادی
Next Post پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا سیاسی اتحاد
The PPP and PML N political alliance

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.