yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

قوم پر سب سے بڑا احسان، اردو زبان کا نفاذ

Yes 1 Webmaster September 9, 2015 1 min read
Urdu
Share this:
Urdu
Urdu

تحریر: ایم پی خان
اپنے وطن سے محبت کے دعوے توہم سب کرتے ہیں۔ پاکستانی شہری کی حیثیت سے ہماری شناخت ہے، ہم پاکستان میں سیاست کرتے ہیں، عہدے حاصل کرتے ہیں۔ پاکستانی کرنسی استعمال کرتے ہیں سرکاری خزانے سے مختلف طریقوں سے استفادہ کرتے ہیں۔ ارباب اختیار مختلف طریقوں سے اقربا پروری کرتے ہیں۔ پانی ، بجلی ، گیس اورٹیلی فون جیسے ملکی وسائل کابے دریغ استعمال کرتے ہیں۔کیونکہ ہمارا دعویٰ ہے کہ ہم پاکستانی ہیں اورہمیں پاکستان سے محبت ہے لیکن ہم ذہنی طورپر اس امرکے لئے تیارنہ ہیں کہ ہماری قومی زبان اردو کا عملی طورپر نفاذ ہو۔ہمارا ذریعہ تعلیم اردو ہو۔

ہمارے تمام سرکاری معاملات اردوزبان میں ہوں۔ہمارے صدر،وزیراعظم اوردیگرسیاسی قائدین ملک کے اندراوربیرون ملک اردوزبان میں تقاریرکرے۔ہماری عدالتوں کی تمام کارروائی اردوزبان میں ہو۔سائنس، علم طب ، قانون اوردیگرعلوم کے اردوزبان میں تراجم ہوجائے اوران تمام علوم کی بنیادی حقیقت تک ہرفردکی رسائی ہو۔ایک عرصے سے ہمارے ارباب اختیارہمارے وطن کے ساتھ بلکہ پاکستانی قوم کے ساتھ غداری کے مرتکب ہوتے جارہے ہیںاورسوچی سمجھی سازش کے تحت زورزبردستی ایک ایسی زبان ہمارے اوپرمسلط کردی ہے ، جس کو سمجھنے کے لئے ایک عرصہ حیات درکار ہوتا ہے۔

پہلے ایک غیراوراجنبی زبانی سیکھنی ہوتی ہے ، اسکے بعداس زبان میں علوم حاصل کرناہوتاہے۔پاکستان جیسے ترقی پذیربلکہ میں کہوں گاکہ پسماندہ ملک میں تمام بڑے تعلیمی اداروں میں انگریزی زبان میں تعلیم دی جاتی ہے ، جہاں عام لوگوں کے بچے تعلیم حاصل نہیں کرسکتے اورصرف افسرشاہی کے بچے وہاں تعلیم حاصل کرتے ہیں ۔پھروہاں سے مزیدتعلیم حاصل کرنے کے لئے یورپی ممالک کارخ کرلیتے ہیںاوراسی طرح تعلیم مکمل کرنے کے بعدپاکستان میں کسی بڑے عہدے پر براجماں ہوتے ہیں۔ایسے لوگ اردوزبان سے یکسرناواقف ہوتے ہیں اوران کی کوشش ہوتی ہے کہ انکی نشست وبرخاست، کھاناپینا، چلناپھرناحتیٰ کہ تمام معمولات زندگی انگریزی طرز پرہوں ۔ وہ گفتگوبھی انگریزی میں کرتے ہیں اورتمام لین دین ، خط وکتابت اوردستاویزات میں انگریزی زبان استعمال کرتے ہیں اوریہی انکے لئے باعث فخرہوتاہے۔ یہی لوگ آئین پاکستان کی خلاف ورزی کرتے چلے آرہے ہیں اوریہ پاکستان کے سب سے بڑے دشمن ہیں۔اردوہماری قومی زبان ہے ، ہماری پہچان ہے ، ہماری غیرت اورقومی حمیت کی نشانی ہے۔اس زبان کے اندراللہ نے بہت مٹھاس رکھی ہے۔

اس زبان کی پیدائش، نشونما اورترقی ہمارے بزرگوں کے ہاتھوں ہوئی ۔اس میں عربی، فارسی ، سنسکرت، ترکی اوردیگرمختلف زبانوں کاحسین امتزاج موجودہے۔ اسکاذخیرہ الفاظ بہت وسیع ہے اورانگریزی کے مقابلے میں اس میں کسی ایک بات کو کئی خوبصورت اسالیب کے ساتھ اداکرنے کی صلاحیت ہے۔اپنے مطلب کو بیان کرنے کے لئے سلاست اوراختصاراس زبان کاخاص وصف ہے جبکہ انگریزی میں ایک مختصربات کو بیان کرنے کے لئے کافی لمبی بحث درکارہوتی ہے۔پاکستان کے کسی بھی حصے میں بسنے والاایک ان پڑھ شہری بھی اردوزبان سمجھتاہے اوراس میں اپنااظہارخیال کرسکتاہے۔میں نے آج تک پاکستان کے اندرکوئی ایسی کمیونٹی نہیں دیکھی ، جہاں مکمل طورپر اوربلاتکلف انگریزی زبان میں گفت وشنید ہوتی ہو۔ہمارے ہاں تمام اداروں میں عالم بول چال اردوزبان میں ہوتی ہے۔

ڈاکٹرمریضوںکامعائنہ، سولات وغیرہ سب کچھ اپنی زبان میں پوچھتاہے لیکن دوائیاں انگریزی میں لکھتاہے۔ تمام تعلیمی اداروں ، کالج اوریونیورسٹیوں میں روزمرہ کی گفتگو اپنی قومی زبان میں ہوتی ہے ، حتیٰ کہ تمام پروفیسرصاحبان اپنے مضامین کی تشریح اپنی زبان میں کرتے ہیں صرف امتحانات انگریز ی میں ہوتے ہیں۔انگریزی اورچینی کے بعددنیاکی تیسری بڑی زبان اردوہے۔قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ محمداقبال پاکستان سے باہرانگریزی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کے باوجود اس زبان کی عظمت نہیں بھولے۔ بلکہ ہمارے اپنے پشاورکے پطرس احمدشاہ بخاری ، جوجنوبی ایشیا کے دوسرے طالب علم تھے، جنہوں نے کیمبرج میں انگریزی ادب میں اول درجے میں سندحاصل کی تھی ،کیمبرج میں پڑھنے اورپڑھانے کے باوجود انہوں نے اردوادب میں وہ سرمایہ چھوڑاہے، جوآج تک اردوادب کے چاہنے والوں کے لئے باعث مسرت ہے۔پھرایسی کیاوجہ ہے ، جس نے ہمیں اپنے قومی زبان کے ساتھ دھوکہ دہی ،فریب اورغداری کرنے پر مجبور کیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان قومی زبان تحریک اورتحریک اردوزبان کی کاوشوں سے اللہ نے پوری پاکستانی قوم کے اردوزبان کے نفاذ کے خواب کو حقیقت میں بدل دیا۔عدالت عظمیٰ نے عدل وانصاف کے زریں اصولوں کو مدنظررکھتے ہوئے پاکستان میں اردوزبان کے نفاذ کاحکم سنایا۔ اس سلسلے میں ، میں جناب جسٹس جوادایس خواجہ صاحب کاخصوصی طورپر شکریہ اداکرتاہوں ، بلکہ پوری پاکستانی قوم کی طرف سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اورانہیں یہ خوشخبری سناتاہوں کہ قائداعظم محمدعلی جناح اورعلامہ محمداقبال کے بعدآپ ہی وہی شخصیت ہیں ، جنہوں نے پاکستانیوں کو اصل آزادی کی نعمت سے نوازا ہے۔قائداعظم اورعلامہ اقبال کی کوششوں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں انگریزوں سے آزادی دی تھی اورآپ جناب کی کوششوں اوراس معاملے میں آپکی ذاتی دلچسپی نے ہمیں انگریزی سے اورانگریزیت سے آزادی دی ہے۔

اردوزبان کے لئے قانونی جنگ لڑنے والوں میں جناب کوکب اقبال ایڈوکیٹ اورسکندرجاویدایڈوکیٹ کے نام قابل ذکرہیں۔پروفیسر سلیم ہاشمی، پروفیسر اشتیاق احمد، عزیزظفرآزاد، محترمہ فاطمہ قمر، پروفیسر زاہدمحمود، ڈاکٹرمحمدعرفان سلیمی، جاویدبٹ ، محمدمعظم، میاں الیاس صاحب اوراکرم صاحب جیسی شخصیات نے عملی طورپر اردوزبان کے نفاذ کے لئے کوششیں کیں۔پاکستان قومی زبان تحریک اورتحریک اردوزبان کے ہم پر بے شماراحسانات ہیں ۔میں اللہ کالاکھ لاکھ شکراداکرتاہوں کہ مجھے اس تحریک کے ساتھ وابستگی کاشرف حاصل ہے اورجب سے تحریری طورپر اس تحریک کے ساتھ رجسٹریشن کاعمل شروع کیاگیا، توپورے پاکستان میں سب سے پہلے میرافارم ہی موصول ہواہے۔ان شاء اللہ اردوادب کی ترویج وترقی کے لئے اورپاکستان میں اردوکے عملی طورپر نفاذ کے لئے ہماری کوششیں تاحیات جاری رہیں گی۔

Mp khan
Mp khan

تحریر: ایم پی خان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post قانونی و عدالتی اصلاحات پیکیج کے لیے سفارشات
Next Post تحریک انصاف کے استعفوں پر وزیراعظم، اسپیکر قومی اسمبلی اور عمران خان سے جواب طلب
Supreme Court

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.