yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

معاشرے کے رسم و رواج اور فریضوں کی آڑ میں پاکستان بڑی مشکلات کا شکار

MH Kazmi July 11, 2019 1 min read
Pakistan faces a lot of difficulties in the society's customs and customs
Share this:

Pakistan faces a lot of difficulties in the society's customs and customs

دنیا میں معاشرتی بگاڑ کی بدولت ، نفسیاتی بیماریاں بھی جدت کے ساتھ بڑھتی چلی جا رہی ہیں۔جس کا باعث بنی نوع انسان خود ہے۔ہمیشہ کی طرح پاکستان میں پھر سے مہنگائی کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔مانتے ہیں کہ ریاست قصور وار ہیں۔ لیکن ! ہم لوگوں نے بھی معاشرے کی رسم و رواج اور فریضوں کی آڑ میں بہت سی پریشانیوں کو پروان چڑھایا ہے۔ اور یہ سلسلہ پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔شادی بیاہ کی فضول خرچیوں سے ہمیں اپنے اسراف ہونے کا باخوبی علم ہوگا۔شادی بیاہ ایک فطری عمل ہے۔ہر مذہب میں پایا جاتا ہے۔اسلامی نقطۂ نظر کے مطابق نکاح برائیوں سے روکتا ہے۔انبیاء اکرام کی سنت ہے۔شادی خاندان بڑھانے کی علامت ہے۔اسی لئے اس موقع پر خاندان کے افراد کی خوشی قابل دید ہے۔اسلام ہر گز ایسے موقع پر خوشی سے نہیں روکتا۔بلکہ نکاح کے بعد دلہے کی طرف سے ولیمہ کا اہتمام، شرعی طریقے سے خوشی کا اظہار کرنا ہے۔ تاہم لوگ دیگر بہت سی رسموں کی طرح شادی کی تقریبات میں بھی حد سے تجاوز کرتے ہیں۔ہمارے ہاں یہ سلسلہ منگنی سے شروع ہوتا ہے۔منگنی کی رسم، رشتہ طے ہونے کی صورت میں ادا کی جاتی ہے۔جس میں لاکھوں کے زیورات اور مہنگے ملبوسات تحفے میں دیئے جاتے ہیں۔مختلف قسم کے پکوان اور مشروبات سے مہمانوں کی تواضح کی جاتی ہے۔اسے ہم شادی سے پہلے شادی کی تقریب بھی کہہ سکتے ہیں۔کیونکہ ایسی تقریب پر خرچ ہونے والی خطیر رقم سے متوسط طبقے کی ایک سے زائد شادیاں ممکن ہیں۔ہم لوگوں نے منگنی سے شادی تک کے دورانیے کو بھی درد سر بنا رکھا ہے۔اس درمیانی وقت میں بھی مختلف تہواروں پر قیمتی تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے۔شادی سے چند دن قبل ہی مہمانوں کا جم غفیر اکٹھا ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ہفتوں پہلے ہی مٹھائیاں اوردعوتیں اڑائی جاتی ہیں۔مہندی کی رسم میں لاکھوں روپے ’اسٹیج‘ کی تزئین و آرائش میں صرف کئے جاتے ہیں۔مہنگے ترین ملبوسات پہنے جاتے ہیں۔مختلف اقسام کے مہنگے پکوانوں سے مہمانوں کی تواضح کی جاتی ہے۔آتش بازی کا اہتمام کیا جاتا ہے۔بہت سے معززین شراب و شباب اور رقص و سرور کی محفلیں ترتیب دیتے ہیں۔ایسی پرکشش محفلوں میں خاص مہمانوں کی خاص قسم کی کرنسیوں سے تواضح کی جاتی ہے۔جیسے ڈالر،یورو،ریال اور درہم وغیرہ۔نکاح یعنی بارات والے دن بھی روپے اور دیگر کرنسیوں کا مظاہرہ پوری آب و تاب سے کیا جاتا ہے۔آتش بازی کی جاتی ہے۔ لڑکی والوں کی طرف سے ،ہزاروں کی تعداد میں مہمانوں کے جم غفیر کی بکرے،مچھلی اور دیگر مہنگے پکوانوں سے تواضح کی جاتی ہے۔ صرف اس ڈر سے کہ لڑکی کے سسرال والے اسے طعنے نہ دیں،دلہے کو مہنگی موٹر کار،زیورات اور دیگر تحائف سے نوازا جاتا ہے۔لڑکے والوں کی طرف سے ولیمے پر پوری شان و شوکت کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔ان تقریبات کی آڑ میں ،قریب پچیس سے تیس فیصد کھانے کا ضیاع ہوتا ہے۔کئی دنوں تک اس کی تشہیر کی جاتی ہے۔باقاعدہ داد بھی وصول کی جاتی ہے۔دولت کی نمائش کے اس نہ رکنے والے سلسلے نے معاشرے کو جکڑ کر رکھ دیا ہے۔بہت سے متوسط طبقہ کے لوگ معاشرے کی اس غلط روایت کی نظر ہو رہے ہیں۔نہ چاہتے ہوئے بھی ایسا کرنے پر مجبور ہیں۔لوگوں کی زندگیاں اس جھوٹی شان شوکت کی نظر ہورہی ہیں۔ ’برادری اور انا ‘لوگوں کو خوب آڑے ہاتھوں لے رہی ہے۔زندگی بھر کی جمع پونجیاں بھی بچوں کی شادیوں کے لئے ناکافی ثابت ہورہی ہیں۔سود پر قرض لے کر شادیاں ہو رہی ہیں۔معاشرے میں دکھاوے کی یہ فضا ،بہت سے مجبوروالدین کو آگ کی لپیٹ میں جھونک رہی ہے۔جو نفرت اور نفسیاتی بیماریوں کو جنم دے کر معاشرے میں برائی کا سبب بن رہی ہے۔بہت سی شادیاں ان فضول خرچیوں،جھوٹی انا،اور رسموں کی وجہ سے رکی ہوئی ہیں۔لڑکیوں اور لڑکوں کی جوانی مدھم ہو رہی ہے ۔برائیاں جنم لے رہی ہیں۔ہمیں خوشیاں ضرور منانی چاہئیں، لیکن خیال کرنا چاہئے کہ کہیں حد سے تجاوز نہ ہو۔متوسط طبقے کو اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانے چاہئیں۔ اعتدال اور میانہ روی کا راستہ اپنانا چاہئے۔اسلام بھی میانہ روی کا درس دیتا ہے۔ارشاد باری تعالی ہے۔کھاؤ، پیو اور حد سے زیادہ خرچ نہ کرو کہ بے شک وہ بے جا خرچ کرنے والوں کو پسند نہیں فرماتا ‘‘۔بچوں کی اچھی تربیت کرنی چاہئے ۔انہیں ظاہری زیورات کی بجائے ،تعلیم و تربیت کے زیورات سے آراستہ کرنا چاہئے۔جہیز کی بجائے ،جائیداد کی تقسیم میں عدل کرنا چاہئے۔گزشتہ حکومتوں نے توکوئی خاطر خواہ اقدام نہیں اٹھایا۔موجودہ حکومت سے گزارش ہے کہ، شادی بیاہ اور دیگر رسومات پر ہونے والی فضول خرچیوں پر قابو پانے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔یہ بھی مہنگائی سے پسی عوام کے لئے کسی بڑے ریلیف سے کم نہیں ہوگا۔جس سے معاشرے میں توازن قائم ہوگا اور لوگوں کی پریشانیاں کم ہوں گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The death of Sri Devi was not accidental but killed.
Previous Post سری دیوی کی موت حادثاتی نہیں بلکہ انہیں قتل کیا گیاتھا۔۔۔
Next Post نامور بالی ووڈ اداکارہ دپیکا شادی کے بعد رنویر کی سالگرہ کیسے مناتی ہیں؟ خبر نے مداحوں کو ہکا بکا کر دیا
How does celebrity celebrate Ranvir's birthday after an actor, Bollywood? The news stole the fans

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.