yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

برسبین ٹیسٹ جیتنے کیلئے پاکستان ہدف سے420 رنز دور

MH Kazmi December 17, 2016 1 min read
Pakistan a target of 420 runs to win the first Test
Share this:
Pakistan a target of 420 runs to win the first Test
Pakistan a target of 420 runs to win the first Test

برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لئے ہیں اور گرین کیپس کو میچ جیتنے کے لئے مزید 420 رنز درکار ہیں۔

برسبین کے وولون گابا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی جانب سے دیئے گئے 490 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے پر دو وکٹوں کے نقصان پر 70 رنز بنا لئے ہیں۔ پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سمیع اسلم تھے جو 15 رنز بنا کر مچل اسٹارک کا شکار بنے، بابر اعظم 14 رنز بنا کر ناتھن لیون کی گیند پر سلپ میں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی 41 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں جب کہ ان کا ساتھ یونس خان دے رہے ہیں جنہوں نے 19 گیندوں کا سامنا کیا ہے تاہم وہ ابھی تک اپنا کھاتا نہیں کھول سکے ہیں۔ پاکستان کو جیت کے لئے مزید 420 رنز درکار ہیں جب کہ اس کی 8 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر اپنی پہلی اننگز میں 429 رنز بنائے جس میں کپتان اسٹیون اسمتھ اور ہینڈس کومب کی شاندار سنچریاں بھی شامل تھیں۔ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں محمد عامر اور وہاب ریاض نے 4، 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ دو وکٹیں یاسر شاہ کے حصے میں آئیں۔

آسٹریلین پیس اٹیک کے سامنے پاکستانی بلے باز بے بس دکھائی دیئے اور پہلی اننگز میں پوری ٹیم صرف 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے ففٹی اسکور کرنے والے واحد کھلاڑی رہے وہ 59 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ اور جیکسن برڈ نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ ایک پاکستانی کھلاڑی رن آؤٹ ہوا۔ اس طرح آسٹریلیا کو پہلی اننگز میں 287 رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی۔

آسٹریلوی قائد نے پاکستان کو فالو آن کرانے کے بجائے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور دوسری اننگز 202 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر کے پاکستان کو جیت کے لئے 490 رن کا ہدف دیا۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ نے 74 اور اسٹیون اسمتھ نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے راحت علی نے 2 جب کہ محمد عامر، وہاب ریاض اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Study grief he struck quit to Karina
Previous Post کرینہ کو پڑھائی ادھوری چھوڑنے کا غم ستانے لگا
Next Post نثار نے سانحہ کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ پرماہرین سے مشاورت شروع کردی
Nisar has begun consultations with experts on the report of the Commission Quetta

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.