yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
اچھی بات

پختون دہشتگرد یا متاثرینِ دہشتگردی؟

MH Kazmi March 10, 2017 1 min read
PAKHTOONS, VICTIMS, OR, REASON, BEHIND, TERRORISM
Share this:

دہشتگردی کی تازہ ترین لہر، جس نے ماہِ فروری میں اپنا سر اٹھایا ہے، نے چاروں صوبوں کے عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔ سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں، درجنوں افراد زخمی ہیں، ہمارا ملک ایک بار پھر لہو لہو ہے، مگر ہمارا ردِعمل اتحاد کا نہیں، اختلاف کا ہے۔ہمارے ملک میں افغان مہاجرین کے خلاف ویسے بھی جذبات عام طور پر پائے جاتے ہیں، مگر اب کی بار نزلہ کھل کر پختونوں کے خلاف گر رہا ہے۔ ایک نسلی و لسانی گروہ کے خلاف نفرت کا یہ اظہار قابلِ مذمت تو ہے ہی، مگر خاص طور پر اس لیے زیادہ قابلِ مذمت ہے کیوں کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ سے پاکستان بھر میں سب سے زیادہ پختون متاثر ہوئے ہیں اور ہو رہے ہیں، اور دہشتگرد ہونے کا الزام بھی انہیں ہی دیا جا رہا ہے۔سوشل میڈیا پر چند دن قبل ایسے اشتہار گردش کر رہے تھے جن میں عوام کو پختون چھابڑی والوں سے ہوشیار رہنے کا کہا گیا تھا۔ کوئی بم دھماکہ کرتا ہے اور معصوموں کو مارتا ہے تب بھی کہا جاتا ہے کہ کوئی پختون ہی ہوگا اور قبائلی علاقوں سے ہی اس کا تعلق ہوگا۔

ایسے الزام عائد کرنے والے افراد یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخواہ وہ علاقہ ہے جس نے باقی پاکستان سے اگر زیادہ نہیں، تو اس سے کم بھی کشت و خون نہیں دیکھا ہے۔صرف یہی نہیں، قبائلی علاقوں اور سوات میں ہونے والے تمام آپریشنز کے دوران یہ پختون ہی تھے جنہوں نے پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں سے مکمل تعاون کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے مشکلات برداشت کیں اور کئی سالوں تک اپنے گھر بار چھوڑ کر دربدر کی ٹھوکریں بھی کھائیں۔آج بھی کئی قبائلی پختون خاندان اپنے گھروں سے محروم ہیں، کیمپوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں، اور سینکڑوں خاندان ایسے ہیں جنہوں نے اس آپریشن کی قیمت اپنی فصلوں، کاروبار، دکانوں اور بازاروں کی تباہی میں ادا کی ہے، مگر پاکستان سے وفاداری ختم تو کیا کم بھی نہیں ہونے دی۔

پڑھیے: دہشت گردی کی کوئی قومیت نہیں

مگر اس کے باوجود کبھی دہشتگردی کا الزام لگا کر پختونوں کو تنگ کیا جاتا ہے، تو کبھی سہولت کار کا، اور کبھی انتہاپسندی کا۔ حال ہی میں ملک کے کونے کونے میں ہونے والی دہشتگردی کے بعد اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں کئی سالوں سے مقیم پختونوں کو شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا ہے۔اب حالت یہ ہو گئی ہے کہ جہاں بھی کسی بھی سیکیورٹی چیک پوائنٹ پر شناختی کارڈز کی چیکنگ کے دوران اگر کوئی قبائلی یا خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والا شخص سامنے آتا ہے تو اس بے چارے کو روک کر اس کی مکمل تلاشی لی جاتی ہے اور ان سے مختلف قسم کے سوالات الگ پوچھے جاتے ہیں۔چند سال قبل میں اسلام آباد میں ایک روزنامے سے بطور سپریم کورٹ رپورٹر منسلک تھا۔ این آر او کیس میں اُس وقت کے وزیر قانون بابر اعوان کو سپریم کورٹ نے طلب کر رکھا تھا۔ کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ سے خصوصی پاسز جاری ہوئے تھے۔ میں نے اپنے چیف ایڈیٹر کے لیے بھی خصوصی کارڈ بنوا لیا تھا۔ہم جیسے ہی سپریم کورٹ میں داخل ہوئے تو سیکیورٹی اہلکاروں نے میری تلاشی لی اور چیف ایڈیٹر کو بغیر تلاشی اندر جانے دیا۔ ہم دو چار قدم ہی آگے بڑھے تھے کہ سیکیورٹی انچارج نے ہمارے چیف ایڈیٹر کو نام سے پکارا۔انہوں نے تلاشی دینے کے لیے ہاتھ اٹھائے تو سیکیورٹی انچارج نے چیف ایڈیٹر سے کہا کہ سر میں آپ کا بڑا فین ہوں، میں کیسے آپ کی تلاشی لے سکتا ہوں؟

ان دنوں میں روز سپریم کورٹ جاتا تھا، مگر میری روز تلاشی لی جاتی تھی۔ یہ واقعہ بیان کرنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ ایسے بہت سارے لوگ ہیں جو سیکیورٹی اداروں سے تعاون نہیں کرتے لیکن ان کو کوئی کچھ بھی نہیں کہتا اور ہم پختون سیکیورٹی اہلکاروں سے مکمل تعاون کرکے بھی خوار ہو رہے ہیں۔ آخر کیوں صرف پختونوں کو ہی شک کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور یہ متعصبانہ رویہ کب تک چلتا رہے گا؟پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات سے جو بھی اب تک محفوظ رہا ہے وہ خوش قسمت ٹھہرا ہے۔ بدقسمت تو وہ ہیں جن کے پیارے بے نام موت مارے گئے لیکن ان کے لواحقین کو بعد میں کسی نے پوچھا بھی نہیں۔ ان میں سے ایک خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ کے علاقے جمال گڑھی کے پرائمری اسکول کے ہمارے استاد فضل اکبر بھی تھے۔

پڑھیے: فاٹا کے حل طلب مسائل اور حکومتی بے حسی

فضل اکبر استاد مذہبی ہونے کے ساتھ ساتھ فرض شناس بھی تھے۔ وہ 29 فروری 2008 کو سوات مینگورہ میں ڈی ایس پی جاوید اقبال کی نماز جنازہ کے لیے گئے تھے۔ جوں ہی نماز جنازہ کے لیے صفیں کھڑی ہوئیں، خودکش حملہ ہوا اور متعدد لوگ ہلاک ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں فضل اکبر استاد بھی شامل تھے۔ فضل اکبر استاد کے 5 بچے ہیں جن میں 26 سال کے صدیق اکبر، 25 سال کے تنویر اکبر، 20سال کے باسط اکبر، 19 سال کی ایمن ناز اور 17 سال کے داؤد اکبر شامل ہیں۔گزشتہ 9 سال کے دوران ہمارے استاد کے بچوں پر کیا گزری ہے، اس بارے میں تنویر اکبر بتاتے ہیں کہ ان کے والد کی شہادت کے بعد حکومت کی جانب سے ان کو مالی معاونت فنڈ اور گروپ انشورنس کی مد میں 6 لاکھ 40 ہزار روپے ملے ہیں اور والد کی پنشن کے ماہانہ ان کو 13 ہزار روپے ملتے ہیں، لیکن اس کے حصول کے لیے ان کی کسی محکمے نے کوئی مدد نہیں کی۔تنویر بتاتے ہیں کہ یہ سب بھی ان کی بھاگ دوڑ کے باعث ملا ہے۔ تنویر کے مطابق انہوں نے خود گریجوئیشن کے ساتھ ساتھ پی ٹی سی اور سی ٹی بھی کی ہوئی ہے لیکن ان کو اپنے والد کے کوٹے پر استاد نہیں لگایا گیا اور یوں ان کی حق تلفی کی گئی، ہاں البتہ ان کے بڑے بھائی صدیق اکبرکو محکمہ تعلیم میں نائب قاصد کی نوکری دے کر حکومت نے جان چھڑالی۔ اس میں بھی متعلقہ حکام نے بڑے بھائی کو اپنے علاقے سے دور دوسرے گاؤں میں بھرتی کروا دیا۔تنویر بتاتے ہیں کہ گزشتہ چھے سات ماہ سے ان کی ماں کینسر کے عارضے میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ تنویر نے مزید بتایا کہ والد کو ہلاک ہوئے 9 سال ہو چکے ہیں، اس دوران انہوں نے کئی مشکلات کا سامنا کیا، لیکن اگر ان کے والد زندہ ہوتے تو آج یہ حالت ہرگز نہ ہوتی، اور ہم سب بہن بھائی اچھی تعلیم حاصل کرتے اور اچھے اداروں میں نوکریاں بھی ملتیں۔

پڑھیے: فاٹا میں مسلسل جنگ سے ذہنی امراض میں خطرناک اضافہ

دہشتگردی سے متاثر ہونے والے لاکھوں خاندانوں میں سے یہ کہانی صرف ایک خاندان کی ہے۔ یہاں میرا یہ مقصد بالکل بھی نہیں کہ پختون خاندانوں کا درد دہشتگردی کے باقی متاثرین سے زیادہ ہے، نہیں، بحیثیتِ انسان ہم سب کا درد اتنا ہی اہم ہے جتنا کہ کسی دوسرے کا۔لیکن ہمیں لسانی و نسلی بنیادوں پر تفریق کرتے وقت یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ کیا ہم چند افراد کی غلطی کی سزا ایک پورے گروہ، پوری برادری اور پوری قوم کو دے کر کیا انسانیت کی خدمت کر رہے ہیں؟کیا یہی کام امریکا میں ڈونلڈ ٹرمپ نہیں کر رہے؟ جس طرح وہ چند نام نہاد مسلمانوں کے دہشتگرد حملوں کے باعث تمام مسلمانوں کو دہشتگرد سمجھتے ہیں، تو کیا ہم پاکستان میں ایک دوسرے کے خلاف یہی رویہ نہیں اپنائے ہوئے؟ہر دہشتگرد حملے کے بعد دہشتگردی جلد ختم ہوگی، دہشتگردوں کو بہت جلد اپنے انجام تک پہنچایا جائے گا، دہشتگرد آسان اہداف کو نشانہ بنا رہے ہیں، دہشتگردوں کا صفایا کر کے دم لیں گے، بہت جلد پاکستان امن کا گہوارہ ہوگا، دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں، یہ اور اس طرح کے بہت سے دعوے سن سن کر کان پک گئے لیکن دہشتگردی ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ پختونوں میں بھی ہو سکتے ہیں، پنجابیوں میں بھی، سندھیوں اور بلوچوں میں بھی، مسلمانوں میں بھی ہو سکتے ہیں، ہندوؤں میں بھی اور عیسائیوں میں بھی۔مگر ہمیں یہ ذہن میں رکھنا چاہیے کہ ان اقوام اور مذاہب کے اکثریتی لوگ پرامن ہیں اور دہشتگردی کے حامی نہیں۔ پوری اقوام کو ذمہ دار ٹھہرانے سے ہم صرف دہشتگردوں کے عزائم کی تکمیل میں ان کے مددگار بنیں گے، دہشتگردی کے خاتمے میں نہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
MIND, STAYS, ALIVE, EVEN, AFTER, EIGHT, HOURS, OF, DEATH
Previous Post دماغ موت کے 10 منٹ بعد بھی نہیں مرتا، تحقیق
Next Post گیلی شلوار، زندہ لاشیں، مولانا ڈیزل، اور اب ‘پھٹیچر’
WET, PANTIES, LIVING, DEAD BODIES, AND, MOLANA, DIESEL, AND, NOW, PHATEECHAR

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.