yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مظلوم کشمیری کب آزاد ہوں گے ؟

Yes 1 Webmaster January 11, 2015January 11, 2015 1 min read
Mian Naseer Ahmad
Share this:
 Mian Naseer Ahmad
Mian Naseer Ahmad

تحریر: میاں نصیر احمد
ہم کب آزاد ہوں گے یہ آواز ہے کشمیر میں رہنے والے ہر شہری کی جوپچھلے تقریبا ستاسٹھ برسوں سے بھارت سے آزادی لینے کیلیے جدو جہد کر رہا ہے بھارتی فوجیں کشمیریوں کا بے جا خون بہا رہی ہیں اب تک لاکھوں کشمیری شہید ہو چکے ہیں لیکن کوئی حل نظر نہیں آرہابھارت نے ستاسٹھ برسوں میں ہر ممکن طریقہ سے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو سرد کرنے اور کچلنے کی کوشش کی ہے

مگر اس میں کامیاب نہیں ہو سکا بھارتی فوج نے ایک لاکھ سے زائد مسلمانوں کو شہید کیا ہزاروں کشمیری ماوں بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری کی گئی بچوں و بوڑھوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیاہزاروں کشمیری نوجوان ابھی تک بھارتی جیلوں میں قیدہیں کشمیر کا ایسا کوئی گھر نہیں ہے جس کا کوئی فرد شہید نہ ہوا ہو یا وہ کسی اور انداز میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کا نشانہ نہ بنا ہوبھارت نے جس قدر کشمیریوں کو دبانے کی کوشش کی وہ آزادی کے حصول کے لیے اتنا ہی آگے بڑھتے گئے ہیں بھارت نے نہایت ہوشیاری اور مکاری کے ساتھ ہر معاملے میں دوسرے ملکوں کے سامنے ا پنی پوزیشن کو مضبوط کر رکھاہے اور اب یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ دنیا پر بھارت کے موقف کی قوت ظاہر ہورہی ہے

اندرون خانہ عالمی دنیا بھارت کے ساتھ ہوچکی ہے اور پاکستان اس معاملے میں کہیں دور تنہا ہوچکا ہے اور اہل کشمیر اسی طرح بھارتی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں کشمیری مسلمان اب بھی اپنی ازادی کیلئے تڑپ رہے ہیں،اور کوئی بھی انہیں آزادی دینے اور دِلوانے کے لئے تیار نہیں بھارتی فورسز نے کشمیری عوام کا جینا حرام کردیاہے ایک لاکھ سے زائد افراد کو شہید لاکھوں لوگوں کو بے گھر اورہزاروں افراد کو لاپتہ کرکے بے نام قبروں میں دفن کر چکاہے جبکہ قتل و غارت گری اور تباہی و بربادی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اقوام متحدہ اور عالمی طاقتوں کی بے حسی اورخاموشی پر افسوس ہیں۔ ان سب حالات میں غور طلب بات یہ ہیں کہ کیا اس میں پاکستان کا کوئی قصور تو نہیں یقیناًاس پہلو کو اجاگر کرنا ہوگا اور کہاں کہاں پاکستان ارباب اختیار نے ٹھوکر کھائی ہے

اس کی نشاندھی کرنا ہوگی اورپھر ان غلطیوں سے جان چھڑا کر درست راستے پر چلنا ہوگا تبھی اس حوالے سے ہمارے قدم اگے بڑھیں گے ورنہ تو یہ پسپائی کا سفر ہمیں کہیں کا بھی نہ رہنے دے گالیکن اس کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں پاکستان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کی حمایت میں آواز بلند کرے پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر 1990ء سے منایا جا رہا ہے۔ اس کا مقصد کشمیریوں کے حق خودارادیت کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنا ہے پوری دنیا میں کشمیر ڈے کا انعقاد کیا جاتا ہے اور اس میں کشمیریوں کے ساتھ ملکر پاکستانی کمونٹی بھی بھائی چاریاور یکجہتی کا ثبوت پیش کرتی ہے پا کستان کشمیریوں کے ہر فیصلے کا احترام کرتا ہے اور انہیں آزادی کا حق دلانے کے لیے ہر سطح پر ان کی حمایت جاری رکھے گا پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے اصولی موقف پر مضبوطی سے قائم ہے

جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن کیلئے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلے کا حل انتہائی ضروری ہے بھارتی فوج تشدد سے کشمیریوں کو زیادہ دیر تک ان کے بنیادی حق سے محروم نہیں رکھا جا سکتااقو ام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں ناکام ہوچکی ہے اقوام متحدہ میں 5 جنوری 1949 کو پاس کی گئی قرارداد مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بنیاد فراہم کرتی ہے اور تنازعہ کشمیر کے حتمی حل تک اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی اہمیت اور حیثیت برقرار رہے گی کشمیر پاکستان کی شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے اوراس کے بغیر پاکستان نامکمل ہے حکومت پاکستان بھارت سے تجارت و دوستی کے بجائے کشمیریوں کی ہر سطح پر آگے بڑھ کر مدد کرے پاکستان میں قتل و غارت گری اور تخریبی کارروائیوں میں بھارت بھی ملوث ہے، وہ کبھی بھی ہمارا خیرخواہ نہیں ہوسکتا۔ ہمارا رشتہ اہل کشمیر کے ساتھ کلمہ طیبہ کی بنیاد پر اٹوٹ ہے

جسے دنیا کی کوئی طاقت کمزور نہیں کرسکتی آج بھارت کی قیادت اسی جذبے کے ساتھ کشمیریوں کا حق خود ارادیت تسلیم کر لے تو دونوں ممالک میں تعلقات اچھے ہو سکتے ہیں۔ قائداعظم بھارت کے ساتھ امریکہ کینیڈا جیسے تعلقات کے خواہاں تھے پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے موقف پر مضبوطی سے قائم ہیں پوری قوم کشمیریوں کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے ہم کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کرتے ہیںکشمیری عوام کااور ہمارا مستقبل ایک دوسرے سے وابستہ ہے ہمارے درمیان ثقافتی تاریخی مذہبی اور سماجی رشتے قائم ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کیلئے جاری غیر متزلزل جدوجہد ان پر ہونے والے مظالم اور ناانصافی کا ردعمل ہے

بین الاقوامی برادری بھی کئی عشروں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ظلم و ستم کو نظر انداز کر رہی ہے اسے اب اپنی خاموشی توڑنا ہوگی پاکستان ہر فورم پر اپنی کوششیں اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کشمیریوں کو ان کا جائز حق نہیں مل جاتا کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ کا نامکمل ایجنڈا ہے اور اسے جنوبی ایشیا میں مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ پاکستان بار بار اس موقف کا اظہار کر رہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات بامعنی، نتیجہ خیز اور بامقصد مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیںلیکن بھارت ابھی بھی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مذاکرات کو ٹال مٹول رہاہے پاکستانی قوم کے کشمیریوں کے حوالے سے جذبے کی قدر کرتے ہیں

کشمیریوں اور پاکستانیوں کے مابین دین کا رشتہ ہے جو کبھی بھی نہیں ٹوٹ سکتا، آزادی کشمیر سے کم پر ہم کوئی سمجھوتہ نہ کریں گے پاکستان میں سیاسی استحکام سے ہی بھارت اپنے ان مظالم عزائم سے گزیز کر سکتا ہے تما سیاسی پارٹیاں آپس میں لڑائی کرنے کی بجائے ایک ہو کر مسئلہ کشمیر کا مطالبہ اقوام متحدہ اور پوری دنیا کے سامنے رکھیں تو کوئی بھی ان کے مطالبے کو رد نہیں کرسکتا ان شاء اللہ و ہ وقت قریب ہے جب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔۔

تحریر: میاں نصیر احمد

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Azam Azim Azam
Previous Post کراچی کوچ اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم
Next Post رنبیر کپور فلم دوسرا آدمی کے ری میک میں اپنے والد والا کردار کریں گے
Ranbir Kapoor

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.