yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

دسمبر 1971 : پاک فوج کے جنرل نیازی نے دراصل ہتھیار کیوں اور کس کے کہنے پر پھینکے تھے ؟ بی بی سی نے ان سنے حقائق بھی بیان کردیے

MH Kazmi December 17, 2019December 17, 2019 1 min read
on, who's, recommendations, Gen Niazi, surrendered, in, Bangladesh
Share this:

لاہور (ویب ڈیسک) انڈیا کی مشرقی کمان کے سٹاف آفیسر میجر جنرل جے ایف آر جیکب نے 1971 میں بنگلہ دیش کی جنگ کے دوران اہم کردار ادا کیا تھا۔وہ جیکب ہی تھے جنھیں مانک شاہ نے پاکستانی فوج سے ہتھیار ڈلوانے کے لیے ڈھاکہ بھیجا تھا۔ انھوں نے ہی جنرل نیازی سے بات کر کے

بے شرمی کی ہر حد پار۔۔۔!!! صباء قمر کی ’ بولڈ ‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جس نے بھی دیکھیں وہ غصے سے پھٹ پڑا

 

بی بی سی کی ایک خصوصی رپورٹ کے مطابق ۔۔۔۔۔ انھیں ہتھیار ڈالنے کے لیے راضی کیا تھا۔ جیکب نے 1971 کے جنگ پر دو کتابیں بھی لکھی ہیں۔بی بی سی ہندی سروس کے ریحان فضل نے ان سے ملاقات کی اور پوچھا کہ عام تاثر یہ ہے کہ بھارت کی سیاسی قیادت چاہتی تھی کہ بھارتی فوج اپریل 1971 میں بنگلہ دیش کے لیے نکل پڑے لیکن فوج نے اس فیصلے کی مخالفت کی، اس کے پیچھے کہانی کیا ہے؟میجر جنرل جے ایف آر جیکب نے بتایا کہ جنرل مانک شاہ نے انھیں فون کر کے کہا کہ بنگلہ دیش میں داخل ہونے کی تیاری کیجیے کیونکہ حکومت چاہتی ہے کہ ہم وہاں فوراً مداخلت کریں۔ ’میں نے انھیں بتانے کی کوشش کی کہ ہمارے پاس پہاڑی ڈویژن ہے، ہمارے پاس کوئی پل نہیں ہے اور مون سون شروع ہونے والا ہے، ہمارے پاس بنگلہ دیش میں گھسنے کے لیے فوجی اور بنیادی سہولیات نہیں ہیں۔‘’اگر ہم وہاں جاتے ہیں، تو یہ یقینی ہے کہ ہم وہاں پھنس جائیں گے۔‘ لہذا، میرا کہنا تھا کہ 15 نومبر تک اسے ملتوی کرنا چاہیے جب تک کہ زمین مکمل طور سے خشک نہ ہو جائے۔جنرل جیکب کا کہنا تھا کہ مانک شاہ کی منصوبہ بندی میں ڈھاکہ پر قبضہ کرنا شامل نہیں تھا لیکن ‘میں نے ان سے کہا کہ اگر ہم جنگ جیتنا چاہتے ہیں تو ڈھاکہ پر قبضہ کرنا ضروری ہے کیونکہ اس کی سٹریٹیجک اہمیت یہ ہے کہ یہ مشرقی پاکستان کا جغرافیائی دل بھی ہے۔’لیکن ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم کھلنا اور چٹاگانگ لے لیتے ہیں تو ڈھاکہ خود ہی ہمارے قبضے میں آ جائے گا۔

مجھے نہیں پتہ اس کی کیا وجہ تھی، میں صرف یہ جانتا ہوں کہ ہمیں صرف کھلنا اور چٹاگانگ پر قبضہ کرنے کا تحریری حکم ملا تھا۔ ایئر مارشل پی سی لال نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈھاکہ پر قبضہ منصوبے کا حصہ ہی نہیں تھا اور اس بارے میں بھارتی ہیڈکوارٹر میں کافی اختلافات تھے۔اس سوال پر کہ کیا یہ بات درست ہے کہ اگر پاکستان 3 دسمبر کو بھارت پر حملہ نہ کرتا تو آپ 4 دسمبر کو پاکستان پر ہلہ بول دیتے، جنرل جیکب کا کہنا تھا کہ یہ بلکل درست ہے۔ ’میں نے آرمی ڈپٹی چیف سے ملاقات کی اور مجھے بتایا گیا کہ اس حملے کی تاریخ پانچ دسمبر طے پائی ہے لیکن مانک شاہ نے اسے ایک دن پہلے کر دیا کیونکہ چار ان کا لکی نمبر تھا۔‘سولہ دسمبر کا دن یاد کرتے ہوئے انھوں نے کہا میرے پاس مانک شاہ کا فون آیا کہ جیکب ڈھاکہ جا کر ہتھیار ڈلوائیں۔ میں جب ڈھاکہ پہنچا تو پاکستانی فوج نے مجھے لینے کے لیے ایک بریگیڈیئر کو بھیجا۔مکتی باہنی اور پاکستانی فوج کے درمیان لڑائی جاری تھی اور گولیاں چلنے کی آواز سنی جا سکتی تھی۔ ہم جیسے ہی کار میں بیٹھے مکتی فورسز نے اس پر گولیاں چلا دیں کیونکہ وہ پاکستانی فوج کی کار تھی۔میں ہاتھ اوپر کر کے کار سے نیچے اتر گیا۔ وہ پاکستانی برگیڈیئر کو مارنا چاہتے تھے، ہم کسی طرح مشکل سے پاکستانی فوج کے ہیڈکوارٹر پہنچے۔جب میں نے جنرل نیازی کو ہتھیار ڈالنے سے متعلق دستاویز پڑھ کر سنائیں تو انھوں نے کہا کہ ’کس نے کہا ہے کہ ہم ہتھیار ڈال رہے ہیں،

آپ یہاں صرف جنگ بندی کرانے آئے ہیں۔ اس بارے میں بحث ہوتی رہی میں نے ان سے کہا کہ ہم نے آپ کو بہت اچھی پیشکش کی ہے اور اس سے بہتر پیشکش نہیں کر سکتے، ہم آپ کی اور آپ کے خاندانوں کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں لیکن آپ اس پیشکش کو نہیں مانتے تو پھر ہماری کوئی ذمہ دار نہیں ہوگی۔ اس پر انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔‘جنرل جیکب نے کہا کہ میں نے ان سے کہا کہ میں آپ کو تیس منٹ دیتا ہوں اگر آپ نہیں مانتے تو میں پھر سے جنگ شروع کرنے اور ڈھاکہ پر بمباری کا حکم دے دوں گا۔ ’یہ کہہ کر میں باہر چلا گیا لیکن دل ہی دل میں سوچنے لگا کہ یہ میں نے کیا کر دیا۔ میرے پاس کچھ بھی نہیں اور ان کے پاس ڈھاکہ میں 26400 فوجی ہیں اور ہمارے پاس صرف تین ہزار اور وہ بھی ڈھاکہ سے تیس کلو میٹر باہر۔ اگر وہ نہ کر دیتے ہیں تو میں کیا کروں گا۔‘’میں تیس منٹ بعد اندر گیا دستاویز وہیں میز پر تھیں، میں نے ان سے پوچھا کیا آپ کو یہ منظور ہے تو انھوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ میں نے تین بار سوال کیا پھر کاغذ میز سے اٹھا کر کہا میں یہ مان کر چل رہا ہوں کہ آپ کو یہ منظور ہے۔‘یہ پوچھے جانے پر کہ پاکستانیوں کے پاس ڈھاکہ کا تحفظ کرنے کے لیے فوجی تھے تب بھی انھوں نے ہتھیار کیوں ڈالے، جنرل جیکب نے حمودد الرحمن کمیشن کی کارروائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’جب جنرل نیازی سے پوچھا گیا کہ آپ کے پاس ڈھاکہ میں 26400 فوجی تھے جبکہ بھارت کے پاس صرف تین ہزار آپ کم سے کم دو ہفتے اور لڑ سکتے تھے۔

سکیورٹی کونسل کا اجلاس جاری تھا، اگر آپ ایک دن اور لڑ پاتے تو بھارت کو شاید واپس جانا پڑتا تو پھر آپ نے ایک شرمناک شکست اور بغیر کسی شرط کے ہتھیار ڈالنا کیوں منظور کیا۔ اس پر نیازی کا جواب تھا کہ مجھے ایسا کرنے کے لیے جنرل جیکب نے مجبور کیا تھا۔ انھوں نے مجھے بلیک میل کیا اور ہمارے خاندانوں کو قتل کرنے کی دھمکی دی۔ نیازی کی یہ بات بالکل غلط تھی اور کمیشن نے نیازی کو قصور وار ٹھہرایا۔‘(بشکریہ : بی بی سی )

on, who's, recommendations, Gen Niazi, surrendered, in, Bangladesh

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Mr. Prime Minister, if, you, want, to, save, your, Government, then, do, urgently, this, work, says, ch shujaat hussain
Previous Post خان صاحب اگر پاکستان کو اور اپنے آپ کو بچانا ہے تو میری یہ بات پلے سے باندھ لو۔۔۔۔۔وزیراعظم عمران خان کو پانچ سال پورے کرنے کا زبردست مشورہ دے دیا گیا
Next Post ڈرامہ ’عہدوفا‘ کے ’گلزارحسین ‘ اصل میں کون ہیں اور کیاانکا تعلق واقعی ڈیرہ غازی خان سے ہے؟جانیے
Abdul Samad Khan, character,of ISPR, made, Drama, serial, Gulzar Hussain, and, his,introduction

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.