yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

شمالی وزیرستان میں ذاتی ویڈیو لیک ہونے پر دو خواتین قتل

MH Kazmi May 17, 2020May 17, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلعے شمالی وزیرستان میں دو خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کر دیا گیا ہے۔ پوليس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں خواتين کو چند دن قبل سامنے آنے والی ایک ويڈيو کے تناظر ميں ان کے قريبی رشتے داروں نے غيرت کے نام پر قتل کيا ہے۔ شمالی وزيرستان ميں تعينات پولیس کے سينئر تفتيشی افسر محمد نواز نے وائس آف امريکہ سے گفتگو کرتے ہوئے بتايا کہ مذکورہ لڑکيوں کا تعلق جنوبی وزيرستان سے ہے۔ علاقے ميں جاری دہشت گردوں کے خلاف آپريشن کی وجہ سے کچھ عرصہ قبل ان کا خاندان شمالی وزيرستان کے علاقے گڑيوم منتقل ہوا تھا۔

پولیس افسر محمد نواز کے مطابق جس ویڈیو کے باعث دونوں لڑکیوں کو قتل کیا گیا ہے وہ ايک سال پرانی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ویڈیو ميں گڑيوم سے تعلق رکھنے والے مقامی نوجوان کو تين لڑکيوں کے ہمراہ ديکھا گيا۔ انہوں نے کہا کہ ایک سال پرانی ويڈيو حاليہ دنوں ميں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ پوليس کے مطابق 52 سيکنڈز دورانيے کی ويڈيو ميں نظر آنے والی ايک لڑکی کو ان کے خاندان والوں نے چھوڑ ديا ہے جب کہ باقی دو لڑکيوں کو 14 مئی کو ايک کمرے ميں بند کرکے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ پوليس کے مطابق قتل ہونے والی ایک خاتون کی عمر 22 سال تھی جب کہ ان کی شادی گزشتہ برس ہی ہوئی تھی تاہم ان کی کوئی اولاد نہیں تھی۔ قتل ہونے والی دوسری لڑکی کی عمر 20 سال تھی جس کی منگنی ہو چکی تھی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والی تیسری خاتون کی عمر 24 سال ہے جب کہ ان کی ايک بیٹی بھی ہے۔ مذکورہ خاتون حیات ہیں۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ شمالی اور جنوبی وزيرستان کے سنگم پر واقع گڑيوم کے علاقے ميں پیش آیا۔ پوليس نے بتایا کہ انہوں نے واردات کے مقام سے خون کے نشانات اور گوليوں کے خول برآمد کر لیے ہيں جب کہ دو افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ان میں قتل ہونے والی ایک لڑکی کے والد جب کہ دوسری قتل ہونے والی لڑکی کے کزن شامل ہيں۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مزيد تفتيش کی جا رہی ہے۔ پوليس کے مطابق ويڈيو ميں نظر آنے والی تينوں لڑکياں آپس ميں کزن ہيں۔ جن ميں سے دو شادی شدہ جب کہ ایک کی منگنی ہو چکی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جس آدمی نے ويڈيو بنائی تھی وہ بھی گڑيوم گاؤں کا مکین ہے جب کہ دو بچوں کا باپ ہے۔ ویڈیو بنانے والے کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں جب سے ويڈيو وائرل ہوئی ہے مذکورہ شخص لاپتا ہے۔ اس کے گھر پر تالہ لگا ہوا ہے جب کہ اس کے بيوی اور بچے اپنے خاندان کے پاس رزمک چلے گئے ہيں۔

پوليس کے مطابق ویڈیو بنانے والے شخص کی تلاش جاری ہے۔

شمالی وزيرستان سے تعلق رکھنے والے ايک شخص نے وائس آف امريکہ کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ قتل ہونے والی دونوں لڑکيوں کو رات کے وقت ان کے خاندان کے قريبی افراد نے قتل کيا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لڑکیوں کو قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں قريبی قبرستان ميں دفنا دی گئی تھیں۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ يہ واقعہ یہی ختم نہیں ہوگا بلکہ مستقبل ميں مزيد خون خرابے کا خدشہ برقرار ہے۔ پاکستان ميں انسانی حقوق کی تنظیم ہيومن رائٹس کميشن آف پاکستان (ايچ آر سی پی) کی رپورٹ کے مطابق 2019 میں صوبہ سندھ ميں 108، پنجاب ميں 159 جب کہ خيبر پختونخوا ميں 40 خواتين کو غيرت کے نام پر قتل کيا گيا تھا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب ميں 55 اور خيبر پختونخوا ميں 40 مرد بھی غيرت کے نام پر قتل کیے گئے تھے۔

ايچ آر سی پی کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ يہ اعداد و شمار معاشرے ميں غيرت کے نام پر قتل کا ايک رخ ہے جب کہ صحيح اعداد و شمار اس سے کہيں زيادہ ہو سکتے ہيں۔ عمومی طور پر پولیس تھانوں ميں مختلف وجوہات کی بنا پر بہت کم کيس رپورٹ ہوتے ہيں۔ شمالی وزيرستان سے تعلق رکھنے والے قومی اسمبلی کے رکن اور پشتون تحفظ مومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے واقعہ کی شديد الفاظ ميں مذمت کی ہے۔ ایک ٹوئٹ میں محسن داوڑ نے کہا کہ واقعے کی ايف آئی آر درج کی گئی ہے تاہم بروقت انصاف کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post اسرائیل ، چین کے سفیر پراسرارطورپرہلاک، کورونا وائرس کے بعد باعث قرنطینہ میں بھی رہ چکے تھے
Next Post افغانستان میں حکومت کے قیام میں تاخیر کی وجہ سامنے آگئی، بھارتی کردار کی امریکی حمایت سے بلی تھیلے سے باہر آ گئی

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.