yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نہ دفعہ 161 اور نہ ہی کوئی میڈیکل۔۔۔ دعامنگی کی بازیابی کے بعد پولیس ابھی تک ناکام کیوں ہے؟ حیران کن انکشاف

MH Kazmi December 14, 2019 1 min read
NO, MEDICAL, AND, NO, INVESTIGATION, DUA MANGI, CASE, UNSOLVED, TILL, YET
Share this:

کراچی (ویب ڈیسک) ڈیفنس کراچی سے طالبہ دعا منگی کے اغوا اور تاوان وصولی کے مقدمے میں پولیس کو سیاسی یا اخلاقی دباؤ کا سامنا ہے، کسی وجہ سے افسران بے بس ہیں یا پولیس کی مجرمانہ نااہلی ہے کہ بازیابی کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود دعا منگی کا ابھی تک قانونی طبی معائنہ نہیں کرایا گیا

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔؟ مقبول ڈرامے کے شائقین کے دل خوش کر دینے والی خبر

اور نہ ہی مغویہ کا دفعہ 161 کے تحت عدالت میں بیان ریکارڈ کرایا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تفتیشی پولیس کی جانب سے اس حوالے سے کوئی کوشش بھی سامنے نہیں آئی۔ 19 سالہ دعا منگی کو 30 نومبر کی رات ڈیفنس فیز 6 میں خیابان بخاری پر چائے کے ایک ڈھابے کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا۔ وہ 6 دن بعد اچانک خود گھر پہنچ گئی تھی اور ملزمان کی جانب سے خود کو زنجیروں میں جکڑ کر اور آنکھوں پر پٹی باندھ کرقید رکھنے کا بیان دیا تھا۔ جس کے کئی دن بعد کی کوششوں کے نتیجے میں پولیس بھی دعا منگی تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی۔ دو ملین روپے تاوان کی ادائیگی کے بعد رہا کرائی گئی دعا منگی نے پولیس کو بھی فلمی طرز کا ایسا ہی گول مول اور بے ضرر بیان ریکارڈ کرایا جس میں اسے اغواء کرنے والے، ایک ہفتہ تک یرغمال بنا کر رکھنے والے یا تاوان وصول کرنے والے کسی ایک بھی ملزم کی نشاندہی نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کے بیان سے کسی گروہ کے بارے میں کوئی اشارہ مل رہا ہے۔ دوسرے معنوں میں اس بیان سے ملزمان کو ہر پہلو سے تحفظ مل رہا ہے۔ میڈیا پر سامنے آنے والے دعا منگی کے بیان کے مطابق مغویہ نے ان ملزمان کے چہرے دیکھے اور نہ آوازیں سنیں اور حیرت انگیز طور پر ملزمان کی جانب سے اس کے کانوں پر ہیڈ فون لگاکر قید رکھنے کا فلمی سین جیسا حوالہ دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دعا منگی کے اس بیان کو سچ مان بھی لیا جائے تو قانونی طور پر اس بیان کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔

تمام قانونی تقاضے جانتے ہوئے بھی پولیس افسران نے دعا منگی کے اس بیان کو قانونی شکل دینے کیلئے ابھی تک دفعہ 161 کے تحت دعا کا بیان ریکارڈ نہیں کرایا۔ دوسری جانب اسے اس مقام پر لے جاکر تفتیش کرنے کی کوشش نہیں کی گئی کہ جہاں مغویہ کے مطابق ملزمان نے اسے رہا کیا۔ اس مقام سے شہادتیں جمع کرنے کا کوئی عمل سامنے آیا ہے اور نہ ہی سی سی ٹی وی کی مدد سے دعا کو رہا کرنے والوں کی گاڑی کا سراغ لگانے کی کوئی کوشش سامنے آئی۔ ذرائع کا کہنا ہے رواں سال 11 مئی کو ڈیفنس سے عین اسی انداز سے بسمہ سلیم کے اغوا اور 9 دن بعد پونے دو کروڑ روپے تاوان کی ادائیگی گلشن اقبال کے اسی علاقے میں کی گئی تھی جہاں دعا کے اغوا کاروں کو ادائیگی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پولیس اگر بسمہ اغوا کیس کے نشانات پر بھی چل پڑتی تو اب تک کیس کا ڈراپ سین ہوچکا ہوتا۔ اگر بسمہ کیس کے ضابطے کی تفتیش اور بھرپور قانونی تقاضے پورے کر لیے جاتے تو دعا منگی اغوا نہیں ہوتی۔ ذرائع نے تشویش ظاہر کی ہے کہ اب دعا منگی کے اغوا اور تاوان کے عوض بازیابی کے بعد پولیس کی مجرمانہ غفلت اور غیر پیشہ ورانہ طرز عمل سے ملزمان کی دیدہ دلیری اور بڑھے گی۔ اس طرح کے کئی اور گروہوں کے پیدا ہونے اور لڑکیوں کے اغوا کا سلسلہ پورے کراچی تک پھیلنے کے شدید خطرات پیدا ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں اغوا برائے تاوان کے جتنے بھی بڑے کیسز ہوئے پولیس یا سرکاری اداروں کی جانب سے بازیاب کرائے گئے افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کرنے کا سلسلہ ریکارڈ پر ہے۔ بازیاب افراد کا میڈیکل کرایا جانا مقدمے کے منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے انتہائی اہم ہوتا ہے مگر دعا منگی کیس میں بعض اعلیٰ پولیس افسران ایسی کسی کوشش کو دعا کے خاندان کے ساتھ اخلاقی زیادتی قرار دے رہے ہیں۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے ’جنگ‘ کے رابطہ کرنے پر کہا کہ صدمے کا شکار خاندان کو مزید مشکلات میں ڈالنا مناسب نہیں اسی وجہ سے وہ پولیس کی روایتی سختی کے حق میں نہیں۔ ذرائع کے مطابق دعا منگی کی بازیابی کی رات اس کیلئے صدر کراچی کے ہوٹل میں کمرہ بُک کرانے کی کوشش نے اس واردات کے سلسلے میں شکوک و شبہات کو تقویت دی ہے۔ پولیس کے ایک اور ذریعہ نے اس معاملے میں پولیس کو سیاسی اور لسانی دباؤ کا سامنے کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

NO, MEDICAL, AND, NO, INVESTIGATION, DUA MANGI, CASE, UNSOLVED, TILL, YET

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
15, successful, candidates, in, Britain, Elections, who, were, they, and, what, is, their, history
Previous Post برطانوی انتخابات میں کامیاب 15 پاکستانیوں میں سے ایک خاتون نصرت غنی دراصل کون ہیں ؟ فتح کی خبر کے ساتھ ہی حیران کن حقائق منظر عام پر
Next Post بریکنگ نیوز: پاکستان کے ہمسایہ ملک میں قیامت برپا ۔۔۔۔ ایک جنونی نے خون کی ندیاں بہا دیں ، درجنوں ہلاکتوں کی اطلاعات
BRUTAL, ATTACK, IN, GHAZNI, AFGHANISTAH, NUMBER, OF, PEOPLE, DIED, AND, WOUNDED, IN, ATTACK

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.