counter easy hit

ڈرامہ سیریل “میرے پاس تم ہو” کی آخری قسط میں کیا ہونے والا ہے۔۔۔۔؟ مقبول ڈرامے کے شائقین کے دل خوش کر دینے والی خبر

کراچی ( ویب ڈیسک) مقبول ترین ڈرامے ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے پاکستان میں کئی ریکارڈ بنانے میں کامیاب ہوگیا ۔ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ ہرقسط کے ساتھ ایک نیا ریکارڈ بناتا جارہا ہے۔ ہرہفتے لوگ شدت سے ڈرامے کی اگلی قسط کا انتظار کرتے ہیں جبکہ ہر نئی قسط کے ساتھ یہ ڈرامہ

درندگی کا جن بے قابو۔۔۔ سابق وزیراعظم کی بیٹی بھی زیادتی سے محفوظ نہ رہ سکیں، افسوسناک انکشاف

دیگر ڈراموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹی آر پی (ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹ) کے نئے ریکارڈ بنارہا ہے اس کے علاوہ یوٹیوب پر بھی اس ڈرامے نے طوفان مچایا ہوا ہے۔ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط میں کیا ہو گا،اس بات کا انتظار تو اس ڈرامے کے سبھی مداح کر رہے ہیں۔جب کہ ڈرامے کی آخری قسط کے حوالے ڈرامے میں اہم کردار ادا کرنے والے عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو کے دوران ڈرامے کی آخری قسط کے بارے میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ آخری قسط میں ایک سین آتا ہے جس میں ہمایوں سعید اپنے والد کی بات کر رہا ہے۔ میں اس سین کو دیکھ کر رو پڑا۔یقینا اسے بھی اپنے والد یاد آ گئے ہوں گے۔مجھے بھی اپنے والد یاد آگئے تھے۔عدنان صدیقی نے ہمایوں سعید کے کردار نبھانے کے منفرد انداز کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے انہوں نے اپنے والد کا ذکر کیا، ہماریوں نے بہترین انداز میں سین نبھایا۔انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید کے کئی سین دیکھ کر میں رو پڑا۔ عدنان صدیقی کا کہنا ہے کہ ڈرامے میں مجھے منفی کردار ملا جس وجہ سے کافی تنقید بھی برداشت کر رہا ہوں تاہم خوش ہوں کہ لوگوں کو میری اداکاری پسند آئی ہے۔ کچھ عرصہ قبل اسی ڈرامے میں کردار ادا کرنے و الی حرا مانی نے بھی کہا تھا کہ اس ڈرامے میں جا کر دو قتل بھی ہوں گے۔جب کہ دوسری جانب گوگل کے مطابق ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے آئی ایم ڈی بی (انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس) پردنیا بھر میں مقبول ترین ٹی وی سیریز ’’گیم آف تھرونز‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے لیکن کیا واقعی یہ سچ ہے۔آئی ایم ڈی بی ایک آن لائن ڈیٹا بیس یعنی اعدادوشمار اور درجہ بندی کی ویب سائٹ ہے جو دنیا بھرسے فلموں، ڈراموں، ویڈیوز اور گیمز وغیرہ کے اعدادوشمار اورریٹنگ جاری کرتی ہے۔ دنیا بھر میں آئی ایم ڈی بی کی ریٹنگ کو نہایت معتبر مانا جاتا ہے۔سرچ انجن گوگل کے مطابق ڈراماسیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ریٹنگ آئی ایم ڈی بی پر 10 میں 9.9 اور’’گیم آف تھرونز کی 10 میں سے 9.4 ہے۔ تاہم گوگل کے برعکس آئی ایم ڈی بی کی ویب سائٹ پر ڈراما سیریل ’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی ریٹنگ 9.9 کے بجائی7.7 آرہی ہے۔

what's, next, in, drama, mere paas tum ho, setting, new, records

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website