yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
مقامی خبریں

وہ نشانی جو ممکنہ طور پر نئے کورونا وائرس کی جانب اشارہ ہوسکتی ہے, قوت مدافعت ختم ہونے سے پہلے وائرس کسطرح انسان کے حواس خمسہ کو متاثر کردیتا ہے؟

MH Kazmi April 9, 2020April 9, 2020 1 min read
Share this:

نئے نوول کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کے شکار بیشتر افراد میں خشک کھانسی، بخار اور سانس لینے میں مشکلات جیسی علامات سامنے آتی ہیں۔مگر متعدد مریض ایسے بھی ہوتے ہیں جن میں یہ عام علامات نظر نہیں آتیں بلکہ کسی قسم کی علامات نمودار نہیں ہوتیں، تاہم متعدد مریض ایسے بھی ہیں جن میں کم عام نشانیاں جیسے ہیضہ یا سونگھنے اور ذائقے کی حسوں سے محرومی بھی شامل ہے۔اب ایک نئی تحقیق میں اس خیال کو مزید تقویت دی گئی ہے کہ سونگھنے اور چکھنے کی حسوں سے محرومی اس نئے نوول کورونا وائرس کی نشانی ہوسکتی ہے۔جریدے جرنل آف دی امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن میں شائع ایک تحقیق میں کورونا وائرس کی ایک مریضہ کے بارے میں بتایا گیا جس کی نمایاں ترین علامت سونگھنے کی حس سے اچانک اور مکمل محرومی تھی۔40 سال سے زائد عمر کی خاتون کو اس سے پہلے خشک کھانسی کی شکایت تو تھی مگر بخار نہیں تھا۔

محققین نے اس خاتون کی سونگھنے کی حس کو آزمانے کے لیے 5 مختلف خوشبوئیں سونگھنے کا موقع دیا مگر وہ کسی کو بھی سونگھ نہیں سکی۔اس سے پہلے بھی ایسے شواہد سامنے آئے تھے کہ ایسے افراد جن میں کووڈ 19 کی عام علامات نظر نہیں آتیں، ان میں سونگھنے کی حس سے محرومی اس کی نشانی ہوسکتی ہے اور ایسا اچانک ہو تو کورونا وائرس کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔اگر کسی مریض میں تینوں علامات یعنی سونگھنے کی حس سے محرومی، کھانسی اور بخار کا سامنا ہو یہ طبی ماہرین کو اسے کورونا وائرس کا مریض سمجھ کر ٹیست کرنا چاہیے۔محققین نے اس مریضہ کے ایم آر آئی اور سی ٹی اسکین میں دریافت کیا کہ آخر وہ سونگھنے کی حس سے محروم کیوں ہوئی۔اس مریضہ کی ناک کے پیچھے موجود تنگ خلا، جہاں ہوا کسی بو کو پہنچاتی ہے، میں سوجن نظر آئی۔اس سوجن کے نتیجے میں ہوا میں موجود بو اس حصے تک نہیں پہنچانے میں ناکام ہونے لگی، جو سونگھ کر پہچاننے میں مدد دیتا ہے۔مزید معائنے سے دریافت کیا کہ خاتون کے
olfactory bulb
کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا، اس خاتون کو چکھنے کی حس سے محرومی کا سامنا نہیں ہوا، نہ ہی بخار یا نزلے کی شکایت تھی، جو کئی بار سونگھنے کی حس کو متاثر کرتے ہیں۔
ایسے مریض وائرس کو آگے پھیلا سکتے ہیں اس سے پہلے مارچ میں رائل کالج آف سرجنز آف انگلینڈ کی تحقیق میں بھی اسی طرح کے نتائج سامنے آئے تھے۔تحقیق میں کہا گیا کہ سونگھنے کی حس سے محرومی کو پہلے ہی وائرسز سے جوڑا جاتا ہے کیونکہ ایسے 40 فیصد کیسز کسی وائرل انفیکشن کے بعد رپورٹ ہوتے ہیں۔تحقیق کے مطابق متعدد ممالک میں کووڈ 19 کے مریضوں کے ڈیٹا میں اضافے سے یہ ٹھوس اشارہ ملتا ہے کہ بیشر مریضوں کو اس مرض کی علامات کے دوران سونگھنے کی حس سے محرومی کا سامنا بھی ہوتا ہے۔درحقیقت بیشتر اوقات تو یہ سب سے پہلے نمودار ہونے والی علامات ہوسکتی ہیں، جس کے بارے میں ابھی کہا جاتا ہے کہ بخار سب سے پہلے اور عام ترین علامت ہے۔شواہد میں مزید بتایا گیا کہ سونگھنے کے ساتھ ساتھ چکھنے کی حس سے محرومی بھی ایسے افراد میں نظر آئی جن میں کووڈ 19 کی دیگر علامات نظر نہیں آئیں مگر وائرس کی تشخیص ہوئی۔
محققین نے تجویز دی ہے کہ سونگھنے اور چکھنے کی حس سے محرومی کو بھی کووڈ 19 کی اسکریننگ کی علامات والی فہرست کا حصہ بنایا جائے، کیونکہ ہوسکتا ہے کہ مسائل نظام تنفس کی دیگر علامات نمودار ہوئے بغیر ہی سامنے آجائیں۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ اس طرح کے کیسز ایران، امریکا، فرانس اور شمالی اٹلی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔محققین کا کہنا تھا کہ انہوں نے کچھ دن پہلے 40 سال سے کم عمر 4 مریضوں کا معائنہ کیا، جن میں دیگر علامات تو نظر نہیں آئیں مگر اچانک سونگھنے کی حس سے محروم ہوگئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے خیال میں یہ مریض خاموشی سے اس وائرس کو پھیلانے کا باعث بنتے ہیں۔

New Corona Symptoms in Patients found in a research
Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ‘چینی بحران رپوٹ کے بعد وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ ان کے معیار کے مطابق ہے’
Next Post خبردار! کرونا سے حفاظتی کٹس میں ملبوس ڈاکٹرز بھی بچ نہیں پاتے، کووڈ 19 کے شکار افراد کس وقت اس وائرس کو آگے منتقل کرتے ہیں؟

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.