yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

‘چینی بحران رپوٹ کے بعد وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ ان کے معیار کے مطابق ہے’

MH Kazmi April 9, 2020 1 min read
Share this:

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چینی و گندم بحران کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم عمران خان کے استعفے کے مطالبہ ان کے ہی معیار کے مطابق ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘مجھے افسوس ہے کہ جب پوری دنیا کی توجہ کورونا وائرس کی طرف ہے ہمارے ملک میں اس طرح کا اسکینڈل سامنے آیا ہے، آٹے کا بحران سامنے آنے کے بعد مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے بیانات اور الزامات سامنے آئے تھے، لہٰذا میں سمجھتا ہوں کہ ہماری پوری توجہ کورونا کی طرف ہونی چاہیے۔”رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم نے کچھ وزرا کے قلمدان تبدیل کیے، موجودہ حکومت کی کابینہ میں پہلی بار رد وبدل بھی کچھ وزرا پر الزامات کے بعد ہوئی لیکن نہ کوئی احتساب ہوا نہ تحقیقات ہوئی نہ کسی کو ذمہ دار قرار دیا گیا، پی ٹی آئی والے دوسری کسی جماعت کے حوالے سے ایسی کوئی رپورٹ سامنے آنے کے بعد تحقیقات سے پہلے الزامات عائد کرنا شروع کردی ہیں۔’ رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ‘اگر اپوزیشن جماعتیں ان کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں تو یہ مطالبہ ویسے ہی ہے جیسے عمران خان کرتے تھے، وہ بھی صرف الزامات پر ایسے مطالبات کرتے تھے، جب جعلی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ سامنے آئی اس وہ کہتے تھے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پیپلز پارٹی کے تمام اراکین کو جیلوں میں ڈالنا چاہیے۔’ ان کا کہنا تھا کہ ‘اپوزیشن جماعتوں کا وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ اسی معیار کے مطابق ہے جو عمران خان اور پی ٹی آئی نے دیگر جماعتوں کے لیے طے کیا ہے۔’

‘لاک ڈاؤن کا دورانیہ صرف وائرس کی صورتحال طے کرے گی’
کورونا وائرس کے خلاف سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کے کردار کو سراہتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ‘جہاں امریکا اور اٹلی جیسے ترقی یافتہ اور جدید ٹیکنالوجی کے حامل ممالک کو بھی وائرس سے مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے، وہیں سندھ حکومت اپنے محدود کو استعمال کرتے ہوئے اس کا مقابلہ کر رہی ہے لیکن صوبائی یا مقامی حکومت عالمی وبا کا تنہا مقابلہ نہیں کر سکتی اس میں وفاقی حکومت کو صف اول کا کردار ادا کرنا پڑے گا اور ہر صوبائی حکومت کی مدد کرنی پڑے گی۔’انہوں نے کہا کہ ‘وفاقی حکومت اس وقت صوبائی حکومتوں کی اس طرح مدد نہیں کر رہی جس طرح اسے کرنی چاہیے، ریلیف پیکج کا اعلان کیا گیا لیکن اس کی تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور مجموعی طور پر وفاق کی ترجیحات غلط لگ رہی ہیں۔’ لاک ڈاؤن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ‘ہم نے اس میں دیر کی، پھر ہم نے جب لاک ڈاؤن شروع کیا تو پورا وقت اس میں گزارا کہ لاک ڈاؤن کا مطلب کیا ہے، سندھ حکومت کی پوری توجہ اپنی صلاحیت بڑھانے اور اس طرف ہے کہ غریب طبقے کو کیسے ریلیف پہنچایا جائے۔’ لاک ڈاؤن کے دورانیے سے متعلق بلاول نے کہا کہ ‘یہ ٹائم لائن نہ وزیر اعظم اور نہ وزیر اعلیٰ سندھ طے کریں گے، یہ ٹائم لائن وائرس کی صورتحال طے کرے گی، میرے خیال میں جس طرح کا لاک ڈاؤن ہونا چاہیے تھا اب تک نہیں ہوا ہے اور لاک ڈاؤن کی کامیابی کے لیے ہر صوبائی حکومت کو وفاقی حکومت کی بھرپور مدد کی ضرورت ہے۔’ نیب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ‘نیب کو ہمیشہ سیاسی انتقام کے لیے استعمال کیا گیا، اس حکومت کے خلاف جو بھی بیان دیتا ہے نیب کو اس کے خلاف استعمال کیا جاتا ہے، لیکن بیورو کے پاس ایسا کوئی جواز نہیں تھا جس کی بنیاد پر وہ مجھے گرفتار کرتا۔’

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post وزیراعظم نے اگلے پچھلے سب ریکارڈ طلب کرلیے، کوئی مافیا نہیں بچے گا، اربوں کھربوں کے ترقیاتی منصوبوں سے پیسہ چوری کرنیوالوں پرہاتھ ڈالنے کا بڑا فیصلہ
Next Post وہ نشانی جو ممکنہ طور پر نئے کورونا وائرس کی جانب اشارہ ہوسکتی ہے, قوت مدافعت ختم ہونے سے پہلے وائرس کسطرح انسان کے حواس خمسہ کو متاثر کردیتا ہے؟

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.