yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

نواز شریف پر منی لانڈرنگ کا لغو الزام لگانے پر نیب سے تفتیش کی جائے، وزیر دفاع

Web Editor May 9, 2018 1 min read
NAB should be investigated on allegations of negligence of money laundering on Nawaz Sharif, defence minister
Share this:

اسلام آباد: وزیر دفاع خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ نواز شریف پر اربوں ڈالر کی منی لانڈرنگ کا جھوٹا اور لغو الزام لگانے پر نیب سے تفتیش ہونی چاہیے۔

NAB should be investigated on allegations of negligence of money laundering on Nawaz Sharif, defence ministerقومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم نے کئی منصوبے شروع کیے جو ناممکن تھے، نیلم جہلم پراجیکٹ کو ناممکن کہا گیا لیکن ہم نے اسے ممکن بنایا، لواری ٹنل، کچھی کینال اور ساہیوال کول پاور پلانٹ کو ممکن بنایا، معیشت بحال کی، 13 سال کی ریکارڈ معاشی ترقی کی شرح حاصل کی، اس وقت ملک میں ساڑھے چار کروڑ افراد تھری جی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، پاکستان کو سی پیک کے ذریعے ترقی کی ڈگر پر ڈالا، نواز شریف کو خون والا پاکستان ملا لیکن اب ملک پرامن ہے، قیام امن میں افواج پاکستان کی قربانیاں ہیں، اس وقت بھی افواج پاکستان کے سپوت قربانیاں دے رہے ہیں، شہداء کے والدین کی آنکھوں میں دیکھنا مشکل لمحہ ہوتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا پانچ سال پہلے میرانشاہ میں دہشت گردی کا سامان فروخت ہوتا تھا، آج اس بازار میں زندگی کا سامان فروخت ہوتا ہے۔ کراچی میں امن قائم کرکے نا ممکن کو ممکن بنایا، بلوچستان میں پاکستان کا جھنڈا لہرایا۔ کچھ لوگوں نے پاکستان کے خلاف نعرے لگائے، ایسے لوگوں کو کوڑے لگائے جائیں، ابھی ہم زندہ ہیں، کوئی سندھ کی بات نہ کرے، سندھ کی تقسیم اور آزادی کی بات کرنے والوں کو ہم توڑ دیں گے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ پارلیمنٹ پاکستان کے عوام کا گھر ہے، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پارلیمنٹ مضبوط ہو، حکومت کو سیاسی جتھوں کے ذریعے ہٹانے کی کوشش کی گئی، شہریوں کے بنیادی حقوق پامال ہو رہے ہیں، جمہوریت کا محاصرہ آج بھی جاری ہے، جمہوریت کےقلعے کی مل کر حفاظت کریں گے۔ پاناما اسکینڈل کو استعمال کرنے اور واٹس ایپ کالوں کا کیا مقصد تھا ، جے آئی ٹی میں ایجنسیوں کے نمائندوں کو شامل کرنے کا کیا مقصد تھا، اداروں کی جانب سے جے آئی ٹی کو تکنیکی معاونت فراہم کرنے کا کیا مقصد تھا۔ قانون کو چھوڑ کر بلیک لا ڈکشنری کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب نے نواز شریف پر 4.9 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ کا مضحکہ خیز اور لغو الزام لگایا، حالانکہ اسٹیٹ بینک اس کی تردید کرچکا ہے، اس الزام پر ہمارے سیاسی مخالفین بھی ہنس رہے ہیں، اس الزام پر نیب کی بھی تفتیش ہونی چاہئے، ہر معاملے پر نواز شریف کا نام ہی قرعہ فال میں کیوں نکل آتاہے؟ دراصل نواز شریف کا ٹرائل نہیں ہورہا بلکہ عوام کے حق حاکمیت کا ٹرائل ہورہا ہے اور یہ بات نیب کے گزشتہ روز جاری اعلامیے نے ثابت کردی ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Money laundering charges; Chairman NAB should be asking to the Parliament, Prime Minister
Previous Post منی لانڈرنگ الزام؛ چیئرمین نیب کو پارلیمنٹ طلب کرکے تفتیش کی جائے، وزیراعظم
Next Post چکوال: مسافر بس الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 20 زخمی
Chakwal: The passenger bus collapsed, 4 people were killed, 20 injured

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.