yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مران خان کا مضمون امریکی اخبار “نیویارک ٹائمز ” میں چھپ گیا، وزیر اعظم نے مضمون میں بھارت کو کس طرح پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ؟ جان کر آپ بھی داد دیں گے

MH Kazmi September 2, 2019 1 min read
Muran Khan's article appeared in American newspaper "New York Times". How did the Prime Minister expose India in front of the world in the article? Knowing you will give a shit too
Share this:

Muran Khan's article appeared in American newspaper "New York Times". How did the Prime Minister expose India in front of the world in the article? Knowing you will give a shit too

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز میں ایک مضمون کے ذریعے مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے اپنے مضمون میں یہ بھی واضح کیا ہے کہ اگر کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ ختم نہ ہوا تو دنیا جوہری جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے۔ ذیل میں ہم وزیر اعظم کے لکھے گئے مضمون کا اردو ترجمہ تحریر کر رہے ہیں۔جب وزیر اعظم بنا تو کوشش کی کہ جنوبی ایشیا میں امن لایا جائے اور بھارت کے ساتھ تمام تاریخی اختلافات کے باوجود مل کر غربت، بیروزگاری ، ماحولیاتی تبدیلی اور گلیشیئرز کے پگھلنے جیسے خطرات سے نمٹا جائے۔ میری خواہش تھی کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرکے تجارت کے ذریعے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے جائیں۔وزیر اعظم بننے کے بعد قوم سے خطاب میں اور بعد میں تین خطوط کے ذریعے میں نے مودی کو مذاکرات کی دعوت دی لیکن انہوں نے ہماری تمام کوششوں کو یکسر نظر انداز کردیا۔ 14 فروری کو جب مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر خود کش حملہ ہوا تو اس کا الزام پاکستان پر لگایا گیا ، ہم نے اس کا ثبوت مانگا تو مودی نے اپنی ایئر فورس پاکستان بھیج دی ۔ جس کے جواب میں ہم نے ایک انڈین طیارہ مار گرایا اور ان کے پائلٹ کو پکڑ لیا لیکن دو ایٹمی طاقتوں میں امن کی خاطر ہم نے کسی شرط کے بغیر ہی انڈین پائلٹ واپس کردیا۔جب مودی نے الیکشن جیتا تو میں نے ایک بار پھر انہیں مبارکباد کا خط لکھا لیکن انڈیا نے کوئی جواب نہیں دیا۔ جب ہم انڈیا کے ساتھ مذاکرات کی کوشش کر رہے تھے تو ایسے میں وہ لوگ ہمیں ایف اے ٹی ایف میں بلیک لسٹ کرانے کیلئے لابنگ کر رہے تھے تاکہ پاکستان کو دیوالیہ کرایا جاسکے۔مودی نے ہماری امن کی خواہش کا غلط مطلب نکالا جس کے بعد ہم نے ان کی حکومت کی مخالفت کی۔ ہم ان کی حکومت کی مخالفت نہیں کر رہے بلکہ اس نئے انڈیا کی مخالفت کر رہے ہیں جس پر ہندو نسل پرست آر ایس ایس کا قبضہ ہے۔مودی سمیت کئی بھارتی وزرا اس آر ایس ایس کے باقاعدہ رکن ہیں جس کے ہیرو مسولینی اور ایڈولف ہٹلر ہیں۔ مودی خود بھی آر ایس ایس کے دوسرے سپریم لیڈر ایم ایس گولوالکر کیلئے محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پوجا کے قابل قرار دے چکے ہیں۔ مودی وزیر اعظم بنے تو مجھے لگا کہ شاید وہ بدل گئے ہوں گے اور اب 2002 جیسے نہیں رہے ہوں گے جب ان کی زیر نگرانی گجرات کے مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اور ان پر امریکہ کے سفر پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ لیکن مودی کے پہلی بار وزیر اعظم بننے کے بعد پورے بھارت میں مسلمانوں ، عیسائیوں اور دلتوں پر ہجومی تشدد کے واقعات دیکھنے میں آئے جبکہ مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کے خلاف ریاستی تشدد میں اضافہ ہوا ، پہلی بار مقبوضہ وادی میں پیلٹ گنز کا استعمال کرکے نوجوانوں کی آنکھوں کی بینائی چھینی گئی۔5 اگست کو مودی کی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کو خصوصی حیثیت فراہم کرنے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کا خاتمہ کردیا جو کہ انڈیا کے آئین کی بھی خلاف ورزی ہے لیکن اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ بھارت کا یہ اقدام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں اور شملہ معاہدے کی بھی خلاف ورزی ہے۔ مودی کے ’ نئے انڈیا‘ میں اس کام کو کشمیر میں کرفیو کے ذریعے ساری آبادی کو قیدی بنانے ، ان کے ٹیلی فون کاٹنے ، انٹرنیٹ اور ٹی وی کنکشن منقطع کرکے انجام دیا گیا ہے۔ کشمیر کے محاصرے کے دوران ہزاروں لوگوں کو انڈیا کے عقوبت خاتوں میں قید کردیا گیا اور جب بھی کرفیو اٹھایا جائےگا تو مقبوضہ وادی میں قتل عام کا خدشہ ہے۔پہلے بھی حالات یہ ہیں کہ جو کشمیری گھر سے باہر آتا ہے اس کو قتل کیا جارہا ہے۔اگر دنیا کشمیر اور اس کے لوگوں پر بھارتی مظالم کو نہیں روکتی تو اس کے نتائج پوری دنیا کو بھگتنا ہوں گے کیونکہ دو ایٹمی طاقتیں براہ راست جنگ کے انتہائی قریب پہنچ جائیں گی۔ بھارتی وزیر دفاع پہلے ہی یہ کہہ کر پاکستان کو ایٹمی حملے کی دھمکی دے چکے ہیں کہ مستقبل میں بھارت حالات کو دیکھتے ہوئے نیوکلیئر ہتھیاروں کے پہلے استعمال کی پالیسی پر نظر ثانی کرسکتا ہے۔ اسی طرح کے بیانات انڈین لیڈرز کی طرف سے مسلسل آتے رہتے ہیں ۔ایک ایسے وقت میں جب ایٹمی جنگ کے سائے جنوبی ایشیا پر گہرے ہوتے جارہے ہیں تو ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور انڈیا کو کشمیر ، سٹریٹجک معاملات اور تجارت پر مذاکرات کی طرف بڑھنا چاہیے۔ کشمیر پر مذاکرات میں تمام سٹیک ہولڈرز بالخصوص کشمیریوں کو شامل کیا جائے ۔ ہم پہلے بھی اس پر مختلف حل نکال چکے ہیں تاکہ کشمیریوں کے ساتھ سکیورٹی کونسل اور انڈیا کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی جانب سے یقین دلائے گئے حق خود ارادیت کا وعدہ وفا کیا جاسکے۔مذاکرات کے ذریعے تمام سٹیک ہولڈرز ایک ایسا حل نکال سکتے ہیں جس کے ذریعے کشمیریوں پر دہائیوں سے جاری مظالم کا خاتمہ ہوسکے اور خطے میں امن قائم کیا جاسکے۔ مذاکرات صرف اسی صورت ہوسکتے ہیں جب انڈیا کشمیر پر اٹھایا گیا اپنا غیر قانونی اقدام واپس لے ، کرفیو اور لاک ڈاﺅن کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنے فوجیوں کو واپس بیرکوں میں لے جائے۔یہاں یہ سمجھنا بھی ضروری ہے کہ عالمی برادری کو صرف تجارت اور تجارتی فوائد سے آگے جا کر سوچنا ہوگا کیونکہ دوسری جنگ عظیم میونخ میں خوشامدانہ پالیسی کی وجہ سے شروع ہوئی تھی ، اسی طرح کا خطرہ اب بھی دنیا کو گھیرے میں لیے ہوئے لیکن اب کی بار فرق یہ ہے کہ یہ خطرہ نیوکلیئر کے سائے میں ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
A blonde Goldie lives in a house in Gulberg Lahore, what did this oldest and oldest friend of Imran Khan offer to Aaron Al Rasheed a few days ago? Incredible discovery
Previous Post گلبرگ لاہور کے ایک مکان میں سنہرے بالوں والا گولڈی نامی ایک شخص رہتا ہے ، عمران خان کے اس سب سے گہرے اور پرانے دوست نے چند روز قبل ہارون الرشید کو کیا پیشکش کر ڈالی ؟ ناقابل یقین انکشاف
Next Post جاتی امرا: شریف خاندان کا محل نما گھر ، مگر ہندی زبان سے لیے گئے لفظ جاتی امرا کا اصل مطلب کیا ہے ؟ یہ انکشاف آپ کو دنگ کر ڈالے گا
Tribal Amra: The palace house of the Sharif family, but what is the meaning of the words Amra from Hindi language? This revelation will amaze you

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.