yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مراد سعید نے پول کھول دیا

MH Kazmi July 17, 2019 1 min read
Murad Saeed opened the pool
Share this:

Murad Saeed opened the pool

لاہور(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے نواز شریف نے سیکیورٹی کے نام پر 431 کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کیے جبکہ آصف زرداری نے سیکیورٹی اور انٹرٹینمنٹ کے نام پر قوم کے ٹیکس کے 316 کروڑ 41 لاکھ روپے خرچ کردیے۔اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان میڈیا کو آگاہ کررہی تھیں جن کے ہمرا مراد سعید سمیت دیگر وفاقی وزرا موجود تھے اور انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص خاندان کے سیاسی گٹھ جوڑ کے باعث قرضوں میں ڈوبے ملک کے مظلوم عوام کے ساتھ ناانصافیاں ہوئیں، اس مغلیہ خاندان نے قوم کے پیسے سے شاہانہ انداز میں زندگی گزاری۔ا س موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ سندھ کا ذکر کریں تو سپریم کورٹ میں جمع رپورٹ کے مطابق تھر میں ہر سال 500 سے زائد بچے بھوک و افلاس کی وجہ سے موت کا شکار ہورہے ہیں، وہاں صحت کی یہ صورت حال ہے کہ ایمبولینس تک دستیاب نہیں، صاف پانی کا مسئلہ سب سے زیادہ سندھ اور پھر جنوبی پنجاب میں نظر آئے گا۔مراد سعید کا کہنا تھا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، جس کے بعد جنوبی پنجاب کا نمبر آتا ہے۔وفاقی وزیر نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنما یوسف رضا گیلانی کے بارے میں بتایا کہ ان کے وزیر اعظم ہاؤس کے علاوہ 5 کیمپ آفس 3 لاہور اور 2 ملتان میں تھے اور قوم کے 24 کروڑ 50 لاکھ 49 ہزار روپے سیکیورٹی پر خرچ کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ ان کے بعد آصف زرداری کی باری آتی ہے جو قوم کو بہت زیادہ بھاری پڑے، سابق صدر کے لاڑکانہ اور نوڈیرو میں بھی کیمپ آفس تھے حالانکہ وہاں ان کا اپنا ذاتی گھر موجود ہے۔سابق صدر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے سیکیورٹی اور انٹرٹینمنٹ کے نام پر 316 کروڑ 41 لاکھ 18 ہزار 227 روپے خرچ کیے اور یہ پیسہ اس وقت خرچ کیا گیا جب وہ صدر مملکت نہیں تھے، یہ رقم 2013 سے 2018 کے درمیان خرچ کی گئی۔تفیصلات بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2015 میں آصف زرداری کے پاس 246 گاڑیاں سیکیورٹی کے نام پر تھیں، 2017 میں 164 گاڑیاں اور 2018 میں 158 گاڑیاں تھیں جبکہ 2019 میں جیل جانے سے قبل ان کے پاس 158 گاڑیاں، 656 پولیس اہلکار سمیت 820 تک سیکیورٹی اہلکار موجود تھے۔دوران گفتگو مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کے بارے میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ 2015 میں نواز شریف کا دورہ امریکا 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا تھا جبکہ رواں ماہ عمران خان کا یہی دورہ 60 ہزار ڈالر میں مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف 4 لاکھ ڈالر سے زائد استعمال کر رہے تھے، اس کے علاوہ 2016 میں نواز شریف جب ملک سے باہر علاج کے لیے گئے تو اس پر 3 لاکھ 27 ہزار پاؤنڈ خرچ ہوئے جبکہ نواز شریف کے سفری اخراجات کی رقم بھی قوم کے ٹیکس کے پیسوں سے ادا کی گئی۔وزیر مواصلات کا کہنا تھا کہ گھر کی تزئین و آرائش پر 24کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے گئے، سیکیورٹی کی مد پر 6 کروڑ 66 لاکھ روپے خرچ کیے گئے اور نواز شریف سیکیورٹی پر مجموعی طور پر 431 کروڑ 83 لاکھ روپے لگائے گئے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے رائے ونڈ کے لیے خصوصی سڑک قوم کے پیسوں سے بنائی جبکہ عمران خان کے گھر کی سڑک ان کے ذاتی پیسوں سے بنائی گئی، عمران خان کا کوئی کیمپ آفس نہیں، وہ وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہتے بلکہ وہ بنی گالا میں اپنا خرچ خود اٹھاتے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران شہباز شریف کے اخراجات کی تفصیل بتاتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ انہوں نے قوم کے 872 کروڑ 59 لاکھ 59 ہزار روپے اپنی سیکیورٹی پر خرچ کیے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 130 کروڑ کا ہیلی کاپٹر لیا، تاہم اس کے علاوہ نواز شریف کے بطور وزیر اعظم زیر استعمال طیارے کو شہباز شریف نے 556 مرتبہ استعمال کیا، جس پر قوم کا 41 کروڑ 77 لاکھ 33 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔ساتھ ہی انہوں نے سابق صدر ممنون حسین کے بارے میں بتایا کہ انہوں نے کراچی کے گھر کو کیمپ آفس ظاہر کیا اور اس کے لیے 30 کروڑ 32 لاکھ 7 ہزار روپے استعمال کیے جبکہ شریف خاندان کی سیکیورٹی پر 2 ہزار 717 اہلکار مامور تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے آنے کے بعد وزیراعلیٰ کی سیکیورٹی کی مد میں ہونے والے اخراجات میں 85.6 فیصد کمی آئی ہے اور اسی طرح 60 فیصد سفری الاؤنس بھی کم کردیا گیا ہے جبکہ ان کا اور عمران خان دونوں کا کوئی کیمپ آفس بھی نہیں ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Former minister's railway Khawaja Saad Rafique told the inside
Previous Post سابق وزیر ریلوے خوجہ سعد رفیق نے اندر کی بات بتا دی
Next Post قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اچانک ایسا کیا ہوا کہ سپیکر کو پورے ایوان سے معافی مانگنا پڑ گئی؟ بڑی خبر آگئی
What happened suddenly during the National Assembly meeting that Speaker had to apologize with the entire house? Big news

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.