yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایم کیو ایم کی بیمار بکریاں

Yes 1 Webmaster March 10, 2015 1 min read
MQM
Share this:
MQM
MQM

تحریر: انجینئر افتخار چودھری
تھوڑی دیرپہلے ایم کیو ایم کے مرکزی رنما اور صوبائی وزیر روف صدیقی رضا ربانی کے ہمراہ دروغ گوئی کی اعلی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے پائوں جوڑ کر جھوٹ بول رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ کے انتحابات میں پارٹیوں کے سر براہان کو بڑی محنت کرنا پڑی۔میں اپنے دیرینہ دوست کو بتانا چاہوں گا کہ پاکی ء داماں کی حکایت کو اس قدر نہ بڑھائیں کہ جس سے شرمائے یہود۔ حضور والا آپ تو جب سے الریاض سے گئے ہیں واپس مڑ کر نہیں دیکھا اقتتدار کے ایوانوں میں گزشتہ بیس بائیس سالوں سے آپ کی اس قدر آشنائی کے کہ اس صید سے رہائی پائی تو مر جائیں گے صرف مریں گے ہی نہیں تڑپ تڑپ کے مریں گے اس ماہی بے آب کی طرح۔۔اتنی نہ بڑھا پاکی ء داماں کی حکایت دامن کو ذرا دیکھ ذرا بند قباء دیکھ۔ر و ء ف بھائی۔بات اتنی بھی سادہ نہیں ہے ایم کیو ایم ایسی تنظیم ہے جس میں جانے کے راستے تو ہیں واپسی کا راستہ عزرائیل ہائوس سے ہو کر گزرتا ہے۔آپ نے بڑے طمطراق سے فرمایا کہ الطاف بھائی کو ہزاروں میل دور بیٹھ کر بنا کسی محنت کئے اپنے ایم پی ایز اراکین قومی اسمبلی پر محنت نہیں کرنا پڑی اور اور اراکین سینیٹ بڑی آسانی سے منتحب ہو گئے۔آپ بڑی مہربانی سے کام لے گئے ورنہ اس گلشن کا پتہ پتہ اور بوٹا بوٹا جانتا ہے کہ مالی کو کتنے دن اور رات ایک کرنا پڑے۔ہنڈا ٧٠ سے لندن کے بیش قیمت فلیٹوں میں رہنے والے بھائی نے کتنی محنت کی اس کا علم آپ کو بھی ہے مجھے بھی ۔کتنے فہیم کمانڈو کتنے کن ٹٹے اس میدان عمل میں چھوڑے گئے اور کتنے گھروں کے چراغ گل ہوئے بوریوں میں بند لاشیں چیختی چلاتی بیوائیں یہ سب شور عظیم طارق کا قتل عمران فاروق کی موت کتنے اسٹیشنوں پر ایم کیو ایم کی گاڑی رکی۔سید صلاح الدین ہو یا حکیم سعید چودھری اسلم ہو یا ٩٠ کی دہائی میں آپریشن میں حصہ لینے والے سپاہی میجر کلیم یا ان کے کئی اور دوست۔حال ہی میں بلدیہ ٹائون میں مارے گئے ٢٥٩ بد نصیب کیا یہ سبق کیا یہ کہانی آپ کے سارے اراکین اسمبلی سے بھولی ہوئی ہے۔ان کا دماغ خراب ہے کہ وہ بیرسٹر سیف میاں عتیق خوش بخت شجاعت کو ووٹ نہ دیں۔

بھیا! سفید جھوٹ کسے کہتے ہیں وہ یہی تو ہے جو آپ بول رہے تھے۔آپ کے ہاں کی رابطہ کمیٹی کو لابھتہ کمیٹی کہا جاتا ہے۔ہے کسی کی جراء ت جو کراچی میں کاروبار کرے اور ایم کیو ایم کی پرچی پر لبیک نہ کہے۔بھتہ نہ دینے والے کی لاش کسی جھاڑی کسی گلی کے کونے میں ملتی ہے۔آپ کی انہی ادائوں اور انہی حرکتوں پر غور کرنے کی ہم بات کرتے ہیں تو آپ کو شکایت ہوتی ہے۔ یاد ہے ایک بار طاہر کھوکھر کو آزاد کشمیر اسمبلی میں مار پڑی تو مسلم کانفرنس والوں کو کیا کہا گیا تھا۔کراچی نہیں آنا؟گویا کراچی آپ کی جاگیر ہے؟

پاکستان کے کسی مائی کے لعل کی جراء ت نہیں کہ وہ کراچی میں رہے کاروبار کرے اور بھتہ نہ دے۔ میرے ذاتی دوست ہیں جو یہ گناہ عظیم کر رہے ہیں ۔اگر کوئی ہے تو اپنی خوش نصیبی اور آپ لوگوں کی نالائقی کی وجہ سے بچا ہوا ہے اور تو اور جدہ کے بازاروں میں ایک وقت تھا کہ ایم کیو ایم کے قاتل دھندناتے پھرتے تھے وہ براستہ جدہ لندن جایا کرتے تھے خود آپ کے الطاف حسین لندن جانے سے پہلے جدہ میں مقیم رہے یہاں بھی آپ کے جیالوں نے ان لوگوں کو دھمکیاں دیں جن کی رہائشیں کراچی میں تھیں کہ یہ دکان خالی کر دو ورنہ یہ کام ہم کراچی کے ذریعے کرا لیں گے ۔اب ہوا کیا ہے لوگ کراچی چھوڑ لاہور اسلام آباد منتقل ہو رہے ہیں اس لئے کہ ان کی زندگیاں محفوظ نہیں ہیں ۔جس شہر میں قائد اعظم دفن ہیں جو شہید ملت کا امین ہے جہاں مادر ملت محو استراحت ہیں وہاں اجمل پہاڑی کا راج ہے جئے مہاجر اور الطاف کے نعرے ہیں۔وہی الطاف جو انڈیا جا کر پاکستان توڑنے کی بات کرتے ہیں۔اللہ مکا لاکھ لاکھ شکر ہے عمران خان اس مسخرے کے غبارے سے ہوا نکال دی ہے۔جو کام نصیراللہ بابر نہ کر سکا وہ محبت سے پیار سے عمران کر چکا ہے۔کراچی جسے منی پاکستان کہا جاتا تھا جہاں سے شاہ احمد نورانی پروفیسر غفور احمد اور حکیم سعید جیسے لوگ خوشبوئیں لے کر پاکستان کو مہکاتے رہے ہیں۔

اب تو حالت یہ ہے۔خوف ایسا کہ شہر کی گلیوں کے مکیں چاپ سنتے ہیں تو لگ جاتے ہیں دیوار کے ساتھ اس شہر لاجواب کو خوف اور دہشت کی علامت کس نے بنایا؟ کس نے پر امن پاکستانیوں کی لاشوں کو بوریوں میں بند کیا۔ہاں آپ کی اکڑ ختم کی ہے تحریک انصاف نے عمران خان اور اب جماعت اسلامی بھی سر اٹھا رہی ہے پاکستان کی ان دو بڑی قوتون کو کہا تھا کہ وہ کم از کم ٢٠١٣ کے انتحابات میں ایم کیو ایم کے خلاف ڈٹ جاتیں مگر جماعت اسلامی شاید ٧٠ کے دور میں تھی وہ مطالبات ایسے لے کر سامنے آئی کہ ان سے بات بھی نہ کی گئی۔اب بھی اگر ان دو جماعتوں نے اتحاد کر لیا جیسے سینیٹ میں کیا ہے تو کوئی وجہ نہیں خوف اور دہشت کی فضاء جو رو ء ف بھائی آپ نے قائیم کر رکھی ہے اس سے نجات مل جائے۔

جاوید ہاشمی جب نون یگ سے پی ٹی آئی میں گئے اور وہاں سے بھی نکل گئے تو کسی نے کیا خوب بد دعا دی تھی کہ اللہ کرے تو ایم کیو ایم میں بھی جائے اور پھر وہاں سے بھی نکلے۔اس کا مطلب تو آپ کو سمجھ آ گیا ہو گا۔ترس آتا ہے آپ کی اس معصومانہ اور ڈری دبکی صورت دیکھ کر جب آپ سب لوگ دریوں پر دو زانو بیٹھے بھائی کی تقریر سن رہے ہوتے ہو جس میں وہ چنگاڑ چنگاڑ کر حلق پھاڑ کر تقریر کرتے ہیں کبھی روتے ہیں کبھی گاتے ہیں۔یہ ہے آپ لوگوں کا معیار یہ ہے آپ کی اوقات کدھر گئی آپ لوگوں کی تعلیم آپ کا شعور آپ میں تو پیرزادہ قاسم بھی ہیں خوش بخت شجاعت بھی اور بڑے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز انجینئرز بھی اس طرح آپ کے ساتھ سلوک ہوتا ہے۔خدا کی قسم ہم پی ٹی آئی میں کسی کی جر اءت نہیں کہ وہ ہمارے کارکن کے ساتھ بد تمیزی کر سکے اس کی تذلیل کر سکے وہ عمران خان ہی کیوں نہ ہو۔ اب آپ کو علم ہو گیا ہو گا کہآپ کے اراکین پارلیمنٹ کیوں کچے دھاگے سے بندھے چلے آتے ہیں۔ان بیمار بکریوں کوعظیم طارق عمران فاروق کی روحیں بلاتی ہیں۔

Iftikhar Chaudhry
Iftikhar Chaudhry

تحریر: انجینئر افتخار چودھری

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif And Asif Zardari
Previous Post وزیراعظم نوازشریف اورآصف زرداری کےدرمیان ملاقات جاری
Next Post ’’ ایسا کر دکھائیں ‘‘
Women Day

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.