yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

اخلاقی فتح

F A Farooqi September 1, 2016 1 min read
PML N Celebration
Share this:
Election
Election

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم
طویل الیکشن مہم، سنسنی خیزاور کانٹے دار مقابلے کے بعد 1175 ووٹوں کی لیڈ سے پی پی 232وہاڑی سے حکمران جماعت کے امیدوار کی جیت کے پیچھے بہت سے عوامل کے ساتھ ساتھ ان کی خوش قسمتی بھی شامل ہے ریٹرننگ آفیسر پی پی 232کوتمام 157 پولنگ اسٹیشن کا جوغیر حتمی نتیجہ موصول ہوا اس کے مطابق حکمران جماعت کے چوہدری یوسف کسیلیہ جیت گئے جبکہ سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمدجٹ کی صاحبزادی پی ٹی آئی کی امیدوار عائشہ نذیر جٹ شکست کھا گئیں حکمران جماعت کے چوہدری یوسف کسیلیہ 51556ووٹ لے کر ”مقدر کا سکندر” کہلانے میں کامیاب رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی امیدوارمحترمہ عائشہ نذیر جٹ50381 ووٹ لے کر شکست سے دو چار ہوئیں یہ ان کی دوسری شکست ہے اس سے قبل محترمہ قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑ چکی ہیں چوہدری یوسف کسیلیہ کو عائشہ نذیر جٹ سے1175 برتری رہی نتائج موصول ہوتے ہی حکمران جماعت کے حامیوں میںخوشی کی لہر دوڑ گئی اور جشن کا ساما ں پیدا ہوگیا مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں جیتنے والے امیدوار کو مبارک باد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔

کامیابی کے بعد جشن ،بھنگڑے، ہوائی فائرنگ، مٹھائیوں کا تقسیم ہونا اور پھر مبارک بادیں دینا اور لینا ۔۔۔ حسب روٹین یہ سب کچھ ہوتا ہے ضلعی انتظامیہ،پولیس اور سیکورٹی فورسزکی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کی وجہ سے کسی بھی جگہ سے کوئی ناخوش گوار واقعہ پیش نہیں آیا پیر غلام محی الدین چشتی نے یوسف کسیلیہ کی کامیابی کے خلاف الیکشن ٹربیونل ملتان میں انتخابی عذر داری دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یوسف کسیلیہ نے انتخابی مہم میں دس لاکھ روپے سے زائد خرچ کئے اور وہ بنک نادہندہ بھی ہیں جس پر الیکشن ٹربیونل ملتان نے پیر غلام محی الدین چشتی کی انتخابی عذرداری کو منظور کرتے ہوئے یوسف کسیلیہ کی کامیابی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے 90روز میں دوبارہ الیکشن کروانے کا حکم دیا تھا بعدازاں سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل ملتان کے فیصلے کو برقراررکھتے ہوئے دوبارہ الیکشن کا حکم دے دیا۔

الیکشن مہم کی شروعات میں تو حکمران جماعت کے امیدوار ضمنی الیکشن کو بڑا ایزی لے رہے تھے کیونکہ انہیں سابق ضلعی ناظم سینئر مسلم لیگی رہنما سید شاہد مہدی نسیم شاہ کی بھر پور سیاسی حمایت حاصل رہی اور حکمران جماعت کا ٹکٹ دلانا بھی انہی کا مرہون منت ہے سینئر مسلم لیگی رہنما سید شاہد مہدی نسیم شاہ کو ضلع وہاڑی کی سیاست میں ہمیشہ سے بالا دستی رہی ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے ہمیشہ انہیں ” کنگ میکر” کے خطاب سے نوازاہے ان سے لاکھ اختلافات سہی لیکن ان کی مسلمہ سیاسی حیثیت ،عمدہ حکمت عملی کا اعتراف نہ کرنا ان سے زیادتی کے زمرہ میں شامل ہوگا’ کنگ میکر” شطرنج کی ہاری ہوئی بازی کو پلٹنے میں خاص مہارت رکھتے ہیں انہیں یہ بھی اچھی طرح معلوم ہے کہ تاش کے پتے کب ،کہاں اور کس وقت شو کرنے ہیں۔

PML N Celebration
PML N Celebration

اب دیکھیں ناںکہ شہر کی چیئر مین شپ کے حکمران جماعت کے نامزد امیدوار کے مد مقابل اپنا امیداوار لا کرجہاں حکمران امیدوار کے لئے مشکلات پیدا کی ہیںوہاں اپنی سیاسی دانش مندی کا لوہا بھی منوالیا ہے اور اس بات کے قوی امکان پیدا ہوچکے ہیں کہ ” کنگ میکر ” کی جس امیدوار کو ”حمایت ”حاصل ہوگی وہی ” امیر شہر” منتخب ہوگاحکومتی امیدوار کوممبر قومی اسمبلی بورے والا چوہدری نذیر احمد آرائیں ،ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں ،سابق صوبائی وزیر پیر غلام محی الدین چشتی سمیت ضلع وہاڑی کی مسلم لیگی رہنمائوں کے ساتھ ساتھ پارٹی کی ہائی کمان کی بھی سیاسی حمایت حاصل رہی یہی وجہ تھی ”خادم اعلی” کے ” ولی عہد” حمزہ شہباز بھی ان کی الیکشن مہم کے سلسلہ میں یہاں تشریف لائے اور شہر کی 16یونین کونسلوں کے چیئرمین ، وائس چیئرمین اور فعال پارٹی کارکنان سے ملاقاتیں کیں او پی پی 232کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب ”جٹ گروپ ” کی امیدوار محترمہ عائشہ نذیر جٹ نے حکمران امیدوار کا مقابلہ خوب کیا ” سیاسی پنڈتوں ” کا کہنا ہے کہ جٹ گروپ نے 50381ووٹ لے کر اپنی سیاسی حیثیت کو منوا لیا ہے ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے معمولی مارجن سے ہونے والی شکست درحقیقت ان کی ”اخلاقی فتح” ہے کیونکہ”جٹ گروپ ” کے مد مقابل حکومتی امیدوار کے ساتھ مسلم لیگ کے تمام دھڑے متحد ہوگئے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کا مختلف چکوک میں ڈیرے ڈالنا،سرکاری مشینری کے بے دریغ و آزادانہ استعمال کے باوجودحکومتی امیدوار کو ٹف ٹائم دینا ضلع وہاڑی کی سیاست میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جو سیاسی دھڑے ایک بڑے مارجن سے محترمہ عائشہ نذیر جٹ کو شکست دینا چاہتے تھے ان کے لئے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے ضمنی الیکشن کے نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ آنے والے انتخابات میں”جٹ گروپ” کو سیاسی اہمیت حاصل رہے گی۔

دوران الیکشن مہم ” آواز خلق ” یہ بھی تھی کہ اگر ”جٹ گروپ ” کے پاس سیاسی جماعت کا ٹکٹ نہ ہوتا اور یہ گروپ ایک آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیتا تو نتائج یقینا ان کے حق میں بہتر ہونا تھے کیونکہ دیہی علاقوں میں سیاست ہمیشہ سے دھڑے بندیوں میں بٹی دکھائی دیتی ہے کئی سیاسی دھڑے محض اس بات سے ہی ان کا ساتھ چھوڑ گئے تھے کہ اس گروپ کے پاس سیاسی جماعت کاٹکٹ تھا ”پنجاب حکومت ” سے ہارنے کے باوجود”جٹ گروپ” نے ضمنی الیکشن میں ان تھک محنت کرتے ہوئے مقامی سیاست میں ہلچل مچا دی اور ضمنی الیکشن کی محنت کا ثمر انہیں آنے والے عام انتخابات میں یقینا ملے گا کیونکہ پھران کا مقابلہ حکومت سے نہیں بلکہ مقامی سیاست دانوں سے گا۔

Dr.B.A.Khurram
Dr.B.A.Khurram

تحریر : ڈاکٹر بی اے خرم

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Blood Poisoning
Previous Post بلڈ پوائزننگ
Next Post بدلتا عالمی منظرنامہ
Purse Snatch

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.