yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

بدلتا عالمی منظرنامہ

F A Farooqi September 1, 2016 1 min read
Purse Snatch
Share this:
Purse Snatch
Purse Snatch

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر
سب سے پہلے ایک واردات کے بارے میں جس سے ہم بال بال بچے اور اُس کے بعد بھارت اور امریکہ کی روزافزوں ”لنگوٹے وَٹ” دوستی پر کچھ گزارشات۔ ہوا یوں کہ جمعہ 26 اگست کو واپڈا ٹاؤن لاہور کی رحمت مارکیٹ میں کچھ خریداری کے لیے جانا ہوا۔ اِس مارکیٹ میں ہمیشہ کی طرح بہت رَش تھا۔ میرے میاں پروفیسر مظہر صاحب نے گاڑی پارک کی۔ وہ ابھی گاڑی کو لاک کر ہی رہے تھے کہ میں مارکیٹ کی طرف چل دی۔ سڑک پر چند قدم ہی چلی تھی کہ اچانک دو موٹرسائیکل سوار آئے اور میرے کندھے پر لٹکے پرس پر جھپٹا مارا جس سے میں سڑک پر گِر گئی، کچھ چوٹیں بھی آئیں لیکن پرس محفوظ رہا۔ یہ سب کچھ اتنا آناََ فاناََ ہوا کہ میرے میاں سمجھے کہ شاید میرا پاؤں پھسل گیا اور میں گر گئی۔

حیرت ہے کہ اُس مارکیٹ میں ہمیشہ پولیس کاناکہ لگا رہتا ہے لیکن اُس دِن نہیں تھا ۔ شاید پولیس نے سوچاہو کہ عیدِ قُربان قریب آ رہی ہے ،پیسوں کی ہر کسی کو اشد ضرورت ہے اِس لیے ناکہ نہیں لگاتے تاکہ جس کسی نے واردات کرنی ہو ”کھُل کھُلا” کے کرلے۔ ویسے یہ بھی زبان زدِعام ہے کہ ایسی وارداتوں میں پولیس کا حصّہ طے شُدہ ہوتا ہے۔

ہمارے اَنتھک خادمِ اعلیٰ کو نِت نئے منصوبے سوجھتے رہتے ہیں اور دروغ بَرگردنِ راوی ،اُنہیں تو رات کو اُس وقت تک نیند نہیں آتی جب تک وہ اگلے دِن کے لیے کوئی منصوبہ سوچ نہ لیں۔ ہم تہ دِل سے اُن کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، بَس اتنی سی گزارش ہے کہ جب کوئی منصوبہ پایۂ تکمیل تک پہنچ جائے توپھر گاہے گاہے اُس کی افادیت کی رپورٹ بھی لیتے رہیں۔ اُنہوں نے ایسی ہی وارداتوںکے خاتمے کے لیے کثیر رقم صرف کرکے ”ڈولفن فورس” بنائی ۔ جس کسی نے بھی اِس فورس کا نام تجویز کیا، ہم اُس کی صلاحیتوں کے معترف ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے کہ یہ فورس اسم با مسمٰی ہے ۔” ڈولفن” جسیم اوربظاہرہیبت ناک مچھلی کانام ہے لیکن وہ ہے بہت معصوم اور انسان دوست۔ بچوں کو تو اُس کی پانی میں اُچھل کودبہت مرغوب ہے۔

Dolphins Force
Dolphins Force

ڈولفن کسی کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت نہیں رکھتی لیکن تفریح کا باعث ضرور بنتی ہے۔ یہی حال ہماری ”معصوم ڈولفن فورس” کاہے۔ بظاہر ہیوی بائیکس پر بیٹھے یہ نوجوان بہت خوفناک دکھائی دیتے ہیں اور یوں محسوس ہوتاہے کہ جیسے یہ کسی دوسرے سیارے سے آئی ہوئی مخلوق ہو۔ یہ اکثر کسی نہ کسی سڑک پر گپیں ہانکتے پائے جاتے ہیں یا پھر دو ہیوی بائیکس پر خراماں خراماں جاتے ہوئے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ آج تک اِنہوں نے جرائم کی کمی میں کوئی قابلِ ذکر کارنامہ سرانجام دیا ہو یا کسی ”وارداتیے ” کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہو البتہ ڈولفن کی طرح اِن کی دہشت بہت ہے۔

اب کچھ بات بھارت اور امریکہ کے ”یارانے” کی ۔ 29 اگست کو امریکہ اور بھارت کے مابین ایک دفاعی معاہدے پر دستخط ہوئے جس کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کے بری ،بحری اور فضائی اڈے استعمال کر سکیںگے۔ ہم نے تو یہ سُن رکھاتھا کہ ہندو لالہ کبھی گھاٹے کا سودا نہیں کرتا لیکن وہ تو بہت احمق نکلا۔ کوئی اِن بھارت واسیوں سے پوچھے کہ وہ بھلا امریکہ کے بری ،بحری اور فضائی اَڈے کیوں اور کس لیے استعمال کریں گے۔

کیااُن کا پروگرام کینیڈا پر حملہ آور ہونے کا ہے؟۔ البتہ امریکہ اِس دفاعی معاہدے سے بھرپور فائدہ ضرور اُٹھا سکتاہے کیونکہ اُس کے مفادات اِس خطے میں اَٹکے ہوئے ہیں ۔ وہ گوادر تک پہنچنے کے لیے افغانستان میں گھُسا ، اپنی معیشت کا بیڑا غرق کیا لیکن گوہرِ مقصود ہاتھ نہ آیا اور ہم نے گوادر کا انتظام و انصرام اپنے عظیم دوست چین کے سپرد کردیا۔ سعودی عرب کے ساتھ سردمہری کی بنا پر اُسے گلف بھی ہاتھ سے سرکتا نظر آرہا ۔ اب ظاہر ہے کہ اُس نے کہیں نہ کہیں تو ٹھکانہ کرنا ہی تھا۔

امریکی میڈیا بھی کہہ رہا ہے کہ اِس دفاعی معاہدے کے پاکستان اور چین پر براہِ راست اثرات مرتب ہوں گے۔ امریکی جریدے ”فوربز” نے پاکستان اور چین کو اِس دفاعی معاہدے سے خبردار کرتے ہوئے لکھاہے کہ بھارت کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ دراصل چین کے خلاف ہے جوایشیا میں اپنا اثرورسوخ بڑھاتا جا رہاہے اور یہ چین کو قابو میں رکھنے کی اوباما انتظامیہ کی حکمت عملی کا حصّہ ہے۔ ہم نے تو سات عشروں تک امریکہ سے دوستی کی پینگیں بڑھا کر دیکھ لیں لیکن ”کَکھ” ہاتھ نہ آیا ، اب بھارت کی باری ہے لیکن شاید اُس کی نگاہ سے ہنری کسنجر کا یہ قول نہیں گزرا کہ ”امریکہ کی دشمنی بُری لیکن دوستی اُس سے بھی بُری ۔ بھارتی دَورے پرآئے ہوئے امریکی وزیرِخارجہ جان کیری اور بھارتی وزیرِخارجہ سشما سراج نے مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں جان کیری نے کہا ”دہشت گرد ، دہشت گرد ہوتا ہے ، اچھا یابُرا نہیں۔ دہشت گردی کہیں بھی ہو ، کوئی بھی کرے ، دہشت گردی ہی ہوتی ہے۔

Terrorism
Terrorism

نواز شریف اور جنرل راحیل شریف سے دہشت گردوں کے ٹھکانے ختم کرنے کے لیے کہا ہے ”۔ ہم جان کیری کی اِن باتوں سے مکمل طور پر اتفاق کرتے ہیں کیونکہ ہمارے نزدیک تو عالمی دہشت گرد خود امریکہ ہے اور اُس کی دہشت گردی عالمِ اسلام میں دکھائی بھی دیتی ہے ۔ اسی لیے ہم عالمی دہشت گرد امریکہ کے پاکستان میں موجود ٹھکانے ختم کرنے کی بھرپور سعی کر رہے ہیں اور اُمیدِواثق ہے کہ بہت جلد اِس میں کامیاب بھی ہو جائیںگے ۔ جان کیری خود ہی فیصلہ کرلیں کہ اُن کا شمار اچھے دہشت گردوں میں کیا جائے یا برے دہشت گردوں میں ۔ ویسے ہمارے نزدیک تو امریکہ بُرا دہشت گرد ہی ہے۔

دوسرا بڑا دہشت گرد امریکہ کا حواری بھارت ہے جس کی مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی جان کیری کو نظر آتی ہے نہ اُن کے یورپین حواریوںکو ۔ مشترکہ پریس کانفرنس میںسشما سراج نے کہا کہ پاکستان پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات سے جلد آگاہ کرے ۔ ہم کہتے ہیں کہ پٹھانکوٹ حملے میں پاکستان ملوث ہے نہ بھارت کے پاس کوئی ثبوت۔ اگر اُس کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ اقوامِ عالم کے سامنے پیش کیوں نہیں کرتا ؟۔ ہمارے پاس تو بھارت کی پاکستان میں کی جانے والی تخریبی سرگرمیوں کے مکمل ثبوت موجود ہیں اور ہم یہ ڈوزیر اقوامِ عالم کے سامنے پیش کر بھی چکے لیکن بھارت کا معاملہ محض ”چور مچائے شور ”کے مصداق ہے۔

ہم خوب جانتے ہیں کہ اِس بھارتی تخریب کاری کا مقصد”اکھنڈ بھارت” کا احمقانہ خواب ہے جس میں پاکستان ، بنگلہ دیش ، سری لنکا، نیپال ، حتیٰ کہ افغانستان تک شامل ہیں ۔ ہمیں یہ بھی علم ہے کہ بھارت خطّے کے چودھری کی پَگ اپنے سَر پر سجانا چاہتا ہے اور امریکہ کی خواہش اُسے دفاعی طور پر مضبوط کرکے چین کے سامنے کھڑا کرنا ہے۔ سبھی جانتے ہیں کہ پاک چائنہ سی پیک منصوبہ بھارت کے دِل میں کانٹے کی طرح کھٹکتا ہے اور اِس منصوبے نے اُس کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں لیکن سی پیک منصوبہ تو بقول وزیرِاعظم میاں نواز شریف ”پاکستان کے ماتھے کا جھومر ہے ”۔29 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونے والی سی پیک کانفرنس میں پاکستان کے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ موجود تھے جنہوں نے بیک زبان اعلان کیا کہ وہ اِس منصوبے سے مکمل طور پر مطمئن ہیں اور اِس کی جلد از جلد تکمیل کے لیے دعاگو۔ چینی سفیر نے اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری عنقریب آپریشنل ہو جائے گی۔ اندریں حالات بڑے بڑے خواب سجانے والے بھارت کو ہم یہی پیغام دے سکتے ہیں کہ خواب دیکھنے میں ہرج ہی کیا ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
PML N Celebration
Previous Post اخلاقی فتح
Next Post عشرہ ذی الحجہ کی فضیلت و عبادت
Zulhijjah

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.