yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

محمد شکیل چغتائی کی دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

Yes 2 Webmaster March 19, 2015March 19, 2015 1 min read
Shakeel Chagatai
Share this:
Shakeel Chagatai
Shakeel Chagatai

جرمنی (انجم بلوچستانی) چیف کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک یورپ، میڈیا کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل برائے یورپ، چیرمین ایشین جرمن رفاہی سوسائٹی ،چیف ایگزیکٹئو ایشین پیپلز نیوز ایجنسی، نامورایشین یورپی صحافی و شاعر محمد شکیل چغتائی نے گزشتہ سال دورہء پاکستان کے دوران بانی و سربراہ تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک، شیخ الاسلام، ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے ایک طویل ملاقات کی۔جس میں انہوں نے پاکستان میں عوامی انقلاب،دھرنے کی سیاست و انقلابی مراحل میں قائد انقلاب کے جراء ت مندانہ،عاقلانہ و مدبرانہ کردار کی روشنی میں پاکستان سے لیکر یورپ، امریکہ، افریقہ، کینیڈا اور آسٹریلیا تک پاکستان عوامی تحریک کے قیام،اسے منظم کرنے ،دنیا بھر میں PAT کے مربوط نیٹ ورک بنانے اورمیڈیا کی بے پناہ طاقت کے ذریعہ PATکے جملہ اغراض و مقاصد، انقلابی منشور اورپاکستان کے نظام حکومت میںمنصفانہ عوام دوست پالیسیوں کے اجراء کی بھرپور نشرو اشاعت کے بارے میں ایک گھنٹہ تک بات چیت کی۔

اس موقعہ پر شکیل چغتائی نے قائد انقلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ”آج کی ملاقات کے بعد میںعوامی انقلاب کی راہ میں ایک قدم اور آگے بڑھ گیا ہوں۔قائد انقلاب نے دھرنے کے مجوزہ پروگرام کی گونا گوں مصروفیت،اہم ترین ملاقاتوں اور عدیم الفرصتی کے باوجود جرمنی سے تشریف لانے والے کارکن کو اتنی طویل ملاقات کا موقعہ دے کرمیری جو ہمت افزائی کی ہے ،اس کے لئے میں انکا انتہائی مشکور و ممنون ہوں۔ میں شروع سے اس حق میں رہا ہوں کہ ہمیں یورپ اور دینا کے دیگر ممالک میںپاکستان عوامی تحریک کے قیام اورا س کی مثبت نشو نما کے ذریعہ پاکستان میں مقیم تحریکی ساتھیوں اور بیرونی ممالک میںتحریک منہاج القرآن کے کارکنوں کے شانہ بشانہ عوامی انقلاب کی راہ ہموار کرنی ہے۔جس کے لئے یورپ کے مختلف ممالک میں پاکستان عوامی تحریک کی سرگرمیوں کی مکمل بحالی اورتنظیم نو کی اشد ضرورت ہے۔میں نے یہ سفر دھرنے میں شرکت کرنے کے ساتھ ساتھ یورپ میںپاکستان عوامی تحریک کا علم بلند کرنے کے لئے ہی کیا ہے۔”

ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شکیل چغتائی کی تحریکی خدمات،PATکی یورپ میں بحالی کے لئے انکی ثابت قدمی اور میڈیا میں انکی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ”میں آپ کے خیالات اورجذبات کی قدر کرتا ہوں۔آپ نے طبیعت کی خرابی کے باوجود یہ سفر کیا جو تحریک سے آپکی محبت کا ثبوت ہے۔میں نے آپ کو پہلے بھیPATکی رکنیت سازی کے لئے کہا تھا۔PATیورپ کے سلسلے میں منہاج یورپین کونسل کو بھی کہاگیا ہے۔میںایک بار پھر آپ کو یورپ اور دیگر ممالک میں PATکی رکنیت سازی کی اجازت دیتا ہوں۔”

شکیل چغتائی نے MECاور ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کے دورہء برلن کے دوران ان سے ہونے والی گفتگو کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ” میں نے انہیں غیر مشروط تعاون کی پیشکش کی ہے۔میں نے انہیں یقین دلایا ہے کہ میں منہاج یورپین کونسل میں مشیر برائےPATکا عہدہ قبول کئے بغیر اپنی جملہ صلاحیتیں MQIاور PATکے فروغ کے لئے صرف کروں گا۔میرے لئے قائد انقلاب کی جانب سے MQI اور PAT یورپ کے سلسلے میں سونپی گئی دو اہم ذمہ داریوں کو نباہنا افضل ترین کام ہے۔مجھے کسی اور عہدے کی حاجت نہیں۔”

قائد انقلاب نے شکیل چغتائی کی درخواست کے باوجود انہیں دھرنے میں شرکت کے بجائے اپنے شیڈول کے مطابق واپس جرمنی جا کرُ یورپ اور دیگر ممالک میںPATکو پروان چڑھانے کی تلقین کی۔انہوں نے دھرنے کی مصروفیات کے بعد PATیورپ کے بارے میں اہم اقدامات کا وعدہ فرمایا اور اپنی دعائوں کے سائے میں رخصت کیا۔انہوں نے شکیل چغتائی کی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے ساتھ ہونے والی ایک گھنٹے کی طویل ملاقات کی تفصیل سن کر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ یہ ملاقات بین الاقوامی اردو مرکز برلن و شکاگو کی جانب سے سفارتخانہء پاکستان میں مجوزہ دو روزہ علامہ اقبال کانفرنس کے بارے میں ہوئی،جس کے دوران شکیل چغتائی نے ڈاکٹر طاہر القادری کے طیارہ کا رخ موڑنے پر پیدا ہونے والی صورتحال کو سلجھانے کے لئے گورنر سندھ اور گورنر پنجاب کردار کو سراہا۔ اس طرح اس بات چیت میں پاکستان عوامی تحریک کے بارے میں بھی تبادلہء خیال ہوا۔

شکیل چغتائی دل کے دورے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان پہنچے تھے۔جس پر قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شکیل چغتائی کو اپنے پہلو میں کھڑا کرکے ان پر دم کیا اور پھرپانی پینے کے بعد خصوصی طور پربچا ہوا پانی انہیں پینے کے لئے مرحمت فرمایا۔اسکے بعد انہوں نے شکیل چغتائی کے لئے مشترکہ دعا کروائی۔اس موقعہ پر پاکستان عوامی تحریک کے گنڈا پور،سفیر تحریک منہاج القرآن حافظ نذیر احمد،نائب ڈائریکٹر شعبہ امور خارجہ اور دوسرے تحریکی اکابرین بھی موجود تھی۔جنہوں نے شکیل چغتائی کو اس کامیاب ملاقات پر مبارکباد پیش کی۔

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Kashmir
Previous Post مسئلہ کشمیر اور بھارتی ہٹ دھرمیاں
Next Post پیرس پیری فت میں سوشلسٹ پارٹی کا عشائیہ کے اہتمام کی تصویری جھلکیاں

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.