yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مسئلہ کشمیر اور بھارتی ہٹ دھرمیاں

Yes 2 Webmaster March 19, 2015 1 min read
Kashmir
Share this:
Kashmir
Kashmir

تحریر: ڈاکڑ میاں احسان باری
پاکستان نے بھارت کو خبر دار کرتے ہوئے ہر عالمی فورم پر کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنے اور مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کے اقدامات کے انتہائی خطرناک نتائج نکلیں گے اقوام متحدہ کی قرار داد یں تنازعہ کشمیر کو قانونی حیثیت فراہم کرتی ہیں اور پاکستان اور بھارت دونوں نے یہ قرار دادیں تسلیم کر رکھی ہیں لہٰذا بھارت کی طرف سے ان قراردادوں پرعمل درآمد سے مسلسل انکار ایک سنگین بد دیانتی ہے پاکستان کشمیریوں اور عالمی برادری سے کیے گئے وعدوں اور معاہدوں کے مطابق انکی بھرپور اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی مدد کرہا ہے اور وہ پنا یہ عمل کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت ملنے تک جاری رکھے گا۔

مقبوضہ علاقے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے اور اسکی حیثیت کو ختم کرکے بھارتی منصوبوںنے خطے کی صورتحال کو سنگین بنادیا ہے یہ انتہائی ضروری ہے کہ پاکستان اور بھارت تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متفقہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کریں عالمی برادری بھی کشمیریوں کی حالت زار اور بھارتی فوجیوں کے مظالم کی طرف خصوصی توجہ دے اور مقبوضہ علاقوں میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کا نوٹس لے پاکستان خطے کی خوشحالی کے لیے بھارت سے مذاکرات کا خواہاں ہے جنوبی ایشیاء میںپاکستان ایک اہم ملک کی حیثیت رکھتا ہے تاہم کئی معاملات میں بھارت پاکستان پر الزام تراشیوں کا عادی ہو گیا ہے پاکستان نے تو اپنی شہ رگ کی حفاظت کے لیے اپنا ایک بازو تک گنوادیااور مشرقی پاکستان سے بھارتی فوجی ہماری افواج کے سرنڈر کے بعدتقریباً اٹھائیس ہزار ہماری بہو بیٹیوں اور معصوم بچیو ں کو درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اٹھا کر لے گئے۔

ہم خون کے آنسو پی کر رہ گئے حالانکہ ہم وہی مسلمان قو م ہیں جنہوں نے ایک ہزار سے زائد عرصہ تک بھارت پر حکمرانی کی اور سبھی کی عزتوں کو اپنی عزت سمجھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیر بھارت کا نہیں ہمارا اٹوٹ انگ ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مسئلہ کشمیر کا حل جنوبی ایشیاء میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے لیے لازمی ہے آج بلو چستان اور ملک کے دیگر حصوں میں جو دہشت گردی ہورہی ہے وہ ہمیں اپنے اصولی موقف سے ہٹانے کے لیے کی جاری ہے تاہم پاکستانی اپنے اصولی اور غیر متزلزل موقف سے پیچھے کبھی نہیںہٹیں گے گزشتہ پچیس سالوں سے مجاہدین مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد کر رہے ہیں اورصورتحال یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ مسئلہ کشمیر دنیا بھر میں فلیش پوائنٹ مانا جاتا ہے ہندوستانی فوج نے دہشت گردی اور بر بریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خون کی ہولی کھیلی ہے اور ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کرڈالا ہے دس ہزار گمشدہ قبریں ملی ہیں۔

جن میں دو سو سے پانچ سو افراد تک ایک ہی جگہ پر دفنائے گئے ہیں اگر کشمیری پاکستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا جمہوری حق ہے بھارت بغل میں چھری اور منہ میں رام رام ولا رویہ ترک کرکے کشمیری مظلوم عوام کوآزادی کا سانس لینے دے تاکہ انھیں اپنی مرضی کے مطابق فیصلہ کرنے کا موقع میسر آسکے جو کہ ان کا جمہوری حق بھی ہے اہلیان کشمیر کی عالم اسلام کے تمام ممالک کی طرح ہر طرح کی امداد ہمارا دینی اور ملی فریضہ ہے محمد بن قاسم ایک مظلوم بچی کی آواز پر راجا داہر سے لڑنے سندھ تک آن پہنچا تھااور ہم اپنی بہنوں بیٹیوں اور معصوم نو جوانوں کا بہتا ہوا خون دیکھ کربطور مسلم ان کی کیوں امداد نہیں کرسکتے جب کہ کافر حکومت کے ماتحت زندہ رہنا مسلمانوں کی شان اور حمیت کے خلاف ہے گزشتہ 65سالوں سے جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر کے بارے میں بھارت کی ہٹ دھرمیوں کی پوری دنیا شدید الفاظ میں مسلسل مذمتیں کرتی چلی آئی ہے بھارت پاکستان اور کشمیری مسلمانوں کا ازلی دشمن ہے جبکہ کشمیر اور پاکستان ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں کشمیر کی آزادی پوری پاکستانی قو م پر قرض ہی نہیں فرض ہے جبر سے کشمیریوں کی حق خود ارادیت کو دبا یا نہیں جاسکتا۔ او آئی سی جو دنیا کی آبادی کے پانچواں حصہ کے ساتھ 57ممالک کی تنظیم ہے اور کھربوں ڈالر جی ڈی پی کی حامل ہے اور اسلامی دنیا کی ہر طرح نمائندگی کرتی ہے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے تحت بھارت پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے موثر زور ڈال سکتی ہے اس لیے اسے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے ۔پاکستان کی ترقی اوراستحکام کے لیے کشمیر کی آزادی انتہائی ضروری ہے موجودہ حالات میںبھارت کے ساتھ تجارت اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے مگر ہمارے مقتدر حضرات شریف برادران ، زرداری ،عمران خان اور گجراتی چوہدری وغیرہ بھارتیوں کے ساتھ میل ملاقات کو ایسے سمجھتے ہیں جیسے اپنے سسرال کے ساتھ تعلقات کو،نواز شریف تو سینکڑوں ساڑھیاں لے کر بھارت مودی کی تقریب حلف وفاداری میں جا پہنچے کسی ایجنسی کسی اسمبلی کسی پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کو اشاراتاً بھی پو چھنا گوارا تک نہ کیا۔

اپنے عزیزو اقارب اور سرمایہ دار حصہ دار دوست ساتھ لے کر گئے انہوں نے ہندو اور سکھوں کے اہم صنعتکاروں سے ملاقاتیں کرکے اپنے لیے کاروباری مراعات حاصل کرنے کے لیے مذاکرات جاری رکھے درا صل اس بہانے شریف برادان اپنی کاروباری صنعتوں کے لیے وہاں مراعات اور اپنانیٹ ورک پھیلانا چاہتے تھے ملک کی موثر قوتیں اور افواج پاکستان نے اپنے کاروباری وزیر اعظم کے اس دور ہ کا سخت برا منایا ہے غیرت مند اور محب وطن پاکستانی کدھر جائیں ؟نہ جائے ماندن نہ پائے رفتن والامعاملہ بن گیا ہے جب کہ پاکستان میں دہشت گردی اور تخریبی کاروائیوں میں بھارت ملوث ہے۔

بغیر اعلان کے کشمیر اور شکر گڑھ میں جنگ شروع کر رکھی ہے پاکستانی حکومت کو بھی بھرپور حکمت عملی ترتیب دے کر اس کا جواب دینا چاہیے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہمارے تمام دریا وہیں سے نکل کرہماری زمینوں کو گل و گلزار کرتے ہیں مگر اب تو بھارت آبی دہشت گردی کا مرتکب ہو کرسینکڑوں ڈیم تیار کرکے ہماری زمینوں کوریگستان میں تبدیل کرنے اور ہمیں پیاسا مارنے کا مذموم ارادہ کیے ہوئے ہے بھارت سرکار کی اپنی حالت یہ ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس ، مکہ مسجد ، مالیگائوں اور دیگر دہشت گرد ی کی وارداتوں میں ملوث ہندو درندے دندناتے پھرتے ہیں حالانکہ سمجھوتہ ایکسپریس ممبئی واقعہ سے دو سال قبل کا ہے اور بھارت نے مسلمانوں کو جلانے کے مجرموں کو پکڑا تک نہیں اور ادھر ہمارے عدالتی فیصلوں کے حوالہ سے ہم امریکی اور بھارتی دبائو کا شکار ہیں جبکہ پاکستان ایک آزادا ور خود مختار ایٹمی ملک ہے۔ (سنا ہے بہت سستا ہے خون وہاں کا ۔وہ ایک وادی جسے کشمیر کہتے ہیں یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے اہل جنت ۔جنت نہ کسی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی) انشاء اللہ

Dr Bari
Dr Bari

تحریر: ڈاکڑ میاں احسان باری

Share this:

Yes 2 Webmaster

6,502 Articles
View All Posts
Adiala Jail Rawalpindi
Previous Post اڈیالہ جیل راولپنڈی میں سزائے موت کے 3 مجرموں کو پھانسی
Next Post محمد شکیل چغتائی کی دورہ پاکستان کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات
Shakeel Chagatai

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.