yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

سانحہ منیٰ اور سوگوارعالمِ اسلام ..!!

Yes 1 Webmaster September 27, 2015 1 min read
Shaheed Hajj Pilgrims
Share this:
Shaheed Hajj Pilgrims
Shaheed Hajj Pilgrims

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
ابھی اُمتِ مسلمہ جمعہ 11 ستمبر کو سرزمین مقدس سعودی عرب میں حرم شریف کے توسیعی کاموں کے سلسلے میں کئی سالوں سے نصب سب سے بڑی اور اُونچی کرین کے گرنے کے ناگہانی واقعے میں پاکستانیوں سمیت 107 عازمین حج کی شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کے غم سے نکلنے بھی نہ پائی تھی کہ سانحہ کرین کے ٹھیک چودہ روزبعد جمعرات 24 ستمبر کو فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران مکہ مکرمہ کے نواحی علاقے منیٰ میں ”رمی“جمرات کے موقع پر بھگدڑ سے ایک اور ایسا واقعہ رونماہوگیاجس نے عالمِ اسلام کو سوگوار کر دیا ۔

اِس المناک واقعہ میں پاکستانیوں سمیت 717 حجاج شہید جبکہ 863 زخمی ہوگئے(یہاں یہ تفصیل اب تک آنے والی اطلاعات کے مطابق ہیںممکن ہے کہ آنے والے دِنوں میں شہید اور زخمی ہونے والے حجاج اکرام کی تعداد میں کمی بیشی ہوسکتی اگرچہ اِن سطورکے رقم کرنے تک سانحہ منیٰ میں شہیدہونے والے عازمین حج کی تعداد 28 کے قریب پہنچ چکی ہے اور ابھی پونے تین سوکے لگ بھگ پاکستانی عازمین حج کاکچھ پتہ نہیںہے کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہیں ، یہاں پاکستان اور وہاںسعودی عرب میںقائم پاکستانی سفارتی عملہ پاکستانی عازمین کی تلاش میںمصروف ہے اِنہیں جیسے جیسے اپنے لاپتہ پاکستانی عازمین کاعلم ہوتا جا رہا ہے وہ اِس کی اطلاع دے رہے ہیں)۔

بہرحال..!! سرزمین مقدس سعودی عرب سے آنے والی خبروں کے مطابق 24ستمبر بروزجمعرات کو منیٰ میں جمرات کے موقعے پر بھگدڑ کا یہ المناک واقعہ اُس وقت پیش آیا جب حاجیوں کی بڑی تعداد شیطان کو کنکریاں مارنے کے لئے شارع نمبر204اور223سنگم پر موجودتھی خبر ہے کہ اِس دوران گرمی اور حبس کی وجہ سے بہت سے عازمین حج گرگئے اور بے ہوش ہوگئے جس سے منیٰ میں جمرات کے موقع پر بھگدڑکا المناک واقعہ پیش آیا اِس دوران بہت سے عازمین حج کچلے جانے سے انتقال کر گئے اِس حادثے میں شہید ہونے والے الجزائری عازمین حج کی بڑی تعدادہے۔

Injured Hajj Pilgrims
Injured Hajj Pilgrims

اور اطلاعات ہیں کہ بہت سے ممالک کے عازمین حج اِس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج و معالجے کے لئے سعودی عرب کے معروف اسپتالوں میں داخل کر دیا گیاہے جہاں زخمی ہونے والے عازمین حج کا علاج سعودی عرب کے شہنشاہ شاہ سلیمان کی خصوصی ہدایات پر کیا جارہاہے اور جوع ازمین حج سانحہ منیٰ میں پیش آئے واقعے میں شہید ہوگئے ہیں اُن عازمین حج کی تدفین جنت المالا اور جنت المعلیٰ میں کی جارہی اور جیسے جیسے قانونی دستاویزات مکمل ہوتے جارہے ہیں مزید شہید ہونے والے عازمین حج کی تدفین مکہ مکرمہ کے مقدس قبرستانوں کی جارہی ہے۔

آج اِس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سعودی عرب کی حکومت ہر سال اپنے یہاں مختلف ممالک سے لاکھوں کی تعداد میں آنے والے عازمین حج کی خدمت میں پیش پیش رہتی ہے اور اِس سے بھی انکارنہیں ہے کہ سعودی حکومت اِس سلسلے میں کوئی کسرنہیں اُٹھارکھتی ہے مگر پھر بھی دنیابھر سے لاکھوں کی تعداد میں اِس سرزمینِ مقدس آنے والے عازمین حج کی خدمت میں کوئی نہ کوئی لوزپوائنٹ ایسا رہ ہی جاتاہے جو کسی نہ کسی ایسے حادثے کاسبب بنتاہے جس سے اِنسانی جانوں کا ضیاع ہوتاہے ۔

حالانکہ سعودی عرب کی حکومت اپنے تمام تر وسائل کو استعمال میںلاتے ہوئے یہی کوشش کرتی ہے کہ اِس کے انتظامات ہر لحاظ سے فول پروف ہوں مگرایسے میںپھربھی کسی حادثے کی صورت میں …کسی کا یہ کہناکہ سعودی عرب کی حکومت عازمین حج کو بہترسہولیات مہیاکرنے میں کام رہی ہے تو یہ زیاتی ہوگی اُس حکومت کے ساتھ جو سال کے بارہ مہینوںمیں روزانہ دنیابھر سے آنے والے ہر عمرکے مجموعی طورپرلاکھوں اور کروڑوں عازمین عمرہ اورسالہاسال آنے والے لاکھوں عازمین حج کی خدمت کے لئے اپنے مثالی انتظامات اور اقدامات میں پیش پیش رہتی ہے اگراِس کے باوجود بھی کوئی ناگہانی حادثہ موسمیاتی تبدیلی یاکسی ملک کے غیر سنجیدہ ، غیر تہذیب یافتہ اور جذباتی اور جلدبازعازمین حج وعمرہ (لوگوں )کی وجہ سے پیش آجائے تو اِس کا الزام سعودی عرب کی حکومت پر ڈال دیاجائے تو یہ کچھ ٹھیک نہیں ہے ایساہرگزنہیںہے کہ اِس سال سعودی حکومت نے دنیابھرسے آئے ہرعمر کے عازمین حج کی سہولیات باہم پہنچانے کے لئے اپنے انتظامات اور خدمات میںکوئی کسرچھوڑی ہوگی۔

Saudi Government
Saudi Government

آج سانحہ منیٰ کو جن ممالک کے لوگ سعودی حکومت کے ناقص انتظامات سے نتھی کررہے ہیں اِنہیں ایساکہنے ، کرنے اورسعودی حکومت پر بے مقصدکے الزامات لگانے والے ممالک کے لوگوں کو پہلے سعودی حکومت کے اُن تمام حقائق اور انتظامات و خدمات کا ضرورجائزہ لیناچاہئے جو سعودی عرب کی حکومت اپنی سرزمین پر سالہاسال لاکھوں کی تعداد میں آنے والے ہر عمرکے عازمین حج و عمرہ کے لئے کرتی ہے۔

لہذاآج ضرورت اِس امر کی ہے کہ جن ممالک کے لوگ عازمین حج و عمرہ کی خدمات اور سہولیات کے لئے سعودی عرب کے انتظامات اوراقدامات کو اپنے کسی بغض کی وجہ سے تنقیدکا نشانہ بنارہے ہیںاِن کا یہ عمل بے مقصد اور انتہائی مضحکہ خیزہے اورآج جو لوگ سانحہ منیٰ کا موازانہ کسی اپنے فرقے اوردیگر مذاہب کے تہواروں اور اجتماعات سے کررہے ہیں اوروہ اپنی گردنیں تان کر اور اپنے سینے پھولاکریہ کہہ رہے ہیں کہ اِن کے یہاں اور وہاں ایساکبھی نہیں ہوا ہے جیساکہ اکثر سعودی عرب میں دوران حج ہوتاہے تواِنہیں ایسا کہنے اور کرنے سے اجتناب کر برتنا چاہئے اور سعودی عرب سے اپنے کسی بغض اور کسی کینہ پروری کی وجہ سے سعودی حکومت پر تنقیدوں کے تیرچلانے والے دنیاکے بہت سے ممالک اور دانشوروںکو اِس بات پر ضرور غور کرنا چاہئے کہ سانحہ منیٰ جیسا کوئی بھی اور کیسابھی ناگہانی حادثہ کہیں بھی کسی بھی وقت پیش آسکتاہے اِنہیںکسی بات پر تکبراور گھمنڈنہیں کرناچاہئے کیونکہ سانحہ منیٰ جیسے کسی بھی حادثے پر کسی کا کوئی اختیارنہیں ہوتاہے۔

بہرکیف ..!!اَب میں اپنے کالم کے اختتام پر بالخصوص سعودی عرب کے عزت مآب محترم المقام جناب شاہ سلیمان اور سعودی حکومت سمیت سرزمینِ مقدس( سعودی عرب) میں عازمین حج وعمرہ کے خدمات کے لئے سہولیات باہم پہنچانے والی انتظامیہ کے ذمہ داران کو اپنایہ مشورہ دیناچاہوں گاکہ اگر سعودی عرب کی انتظامیہ عازمینِ حج اور عازمینِ عمرہ کے لئے کئے جانے والے اپنے انتظامات اور اقدامات میں اِن ممالک جن میں الجزائری، انڈونیشین، افریقی،بھارتی ، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جذباتی عازمین عمرہ حج شامل ہیں اِنہیں کنٹرول کرنے کے لئے جہاں سعودی حکومت عربی بولنے والی اپنی فورسز اور رضاکاروں کی خدمات حاصل کرتی ہے۔

Languages
Languages

تووہیں سعودی عرب کی حکومت کو چاہئے کہ وہ اِن ممالک کے بدقسمتی سے ذرا سے جذباتی او رجلد باز عازمین حج و عمرہ کو کنٹرول کرنے کے لئے ضرورت کے مطابق اِن ممالک کی اِن کی زبان بولنے والی فوج سے مددلے اور منیٰ اور رمی و جمرات جیسے رش اور جذبات کو بے قابو کر دینے والے مقامات پراِن ممالک کی فوج کی بڑی تعداد کے دستے تعینات کرے جو سعودی عرب کی پولیس ، فوج اور رضاکاروں کے ساتھ مل کر اپنے اپنے ممالک کے جذباتی عازمین حج کوٹھیک طرح سے کنٹرول کرے تاکہ اِن ممالک کے عازمین حج اپنی فوج کی زبانیں سمجھیں اور اِن کے خوف سے اپنے جذبات اور اپنی جلدبازی کو قابومیں رکھیں۔

اور اِسی کے ساتھ ہی میں یہاں سعودی حکومت کو یہ بھی کہناچاہوں کا کہ کیا ایساممکن ہوسکتاہے کہ سانحہ منیٰ کے وجہ بننے والے غیرسنجیدہ اور جلدباز اور رمی و جمرات کے مقامات سمیت دوران حج دیگر فریضہ حج کی ادائیگی میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنے والے موٹے موٹے قدآور الجزائری ، انڈونیشین اور افریقی عازمین حج کے لئے شیطان کو کنکریاں مارنے اور طواف و سعی کے لئے مخصوص اوقات اور ٹریک مختص کردیئے جائیں اور اِنہیں اِس کا سختی سے پابندبھی بنایاجائے کہ یہ اِسی کے انداررہ کر اپنافریضہ حج اداکریںاور اِس کی خلاف ورزی کرنے والے کو اِن ممالک کی فوج سعودی فوج کے ساتھ مل کر وقت سزادے تاکہ آئندہ پھر کوئی ایسی غلطی نہ کرے جو اِن کیغیر سنجیدہ طبیعت اور خصلت کی وجہ سے کسی بڑے سانحہ کا سبب بنے اور پھر کسی کی غلطی کی وجہ سے کئی معصوم اور کمزورعازمین حج القمہ اجل بن جائیں اور سیکڑوں زخمی ہوکر اسپتالو ں زیرعلاج ہوجائیں تو پھرکوئی کسی کی غلطی کا سارا الزام سعودی عرب کی حکومت کے سردے مارے اور اچھی بھلی سعودی حکومت کسی کی ذراسی غلطی اور جلدبازی کی وجہ سے دنیابھر میں فضول کی تنقیدوں کا نشانہ بنتی جائے۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر: محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Tragedy Mina
Previous Post سانحہ منیٰ سال ٢٠١٥ئ
Next Post سیاحت کا عالمی دن !
Tourism International Day

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.