yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    بین الاقوامی خبریں
    • آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثرآبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر
    • سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشافسنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

سیاحت کا عالمی دن !

Yes 1 Webmaster September 27, 2015 1 min read
Tourism International Day
Share this:
Tourism International Day
Tourism International Day

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال
دنیا بھر میں 27 ستمبرکو سیاحت کا عالمی دن منایا جاتا ہے ۔ سیاحت کا یہ عالمی دن ورلڈ ٹورازم آرگنائزیشن کی ایگزیکٹیو کونسل کی سفارشات پر جنرل اسمبلی کی قرارداد کے مطابق منایا جاتا ہے ۔ یہ دن( ستائیس ستمبر انیس سو ستر) 27 ستمبر 1970 سے ہر سال بھر پور طریقے سے منایا جاتا ہے ۔ سیاحت کا مطلب کیا ہے ؟سیاحت سفر کو ہی کہتے ہیں ۔ہم بہت سے مقاصد کے لیے سفر کرتے ہیں ۔سفر یا سیاحت میں تفریحی سفر،سرمائی سیاحت،عوامی سیاحت، صفاتی سیاحت ،طبی سیاحت ،ثقافتی سیاحت ،مذہبی سیاحت ،جغرافیائی سیاح ،سمندری سیاحت ،جنگلی حیات سیاحت اس کے علاوہ جس مقصد کے لیے سیاحت کی جاتی ہے وہی نام دیا جاتا ہے سیاحت کا علم سے گہرا تعلق ہے ،اس کے علاوہ یہ مختلف تہذیبوں کو قریب لانے کا باعث بنتی ہے ۔اس لیے عالمی سطح پر روز بروز سیاحت کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے ۔

ورلڈ ٹورائزم آرگنائزیشن کے مطابق 2003 میں سیاحوں کی تعداد 69 کروڑ تھی جو 2013 تک بڑھ کر ایک ارب8کروڑ سے زائد ہو چکی ہے ۔پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے ،قدرتی خوبصورتی، مذہبی سیاحت اور تاریخی مقامات سے مالامال ہے۔ پاکستان میں کے ٹو،نانگا پربت ،چترال،اسکردو ،گلگت ،ہنزہ ،سوات، ہزارہ، مری اور کشمیر کے پہاڑی سلسلے سیاحوں کے لئے کشش کا باعث ہیں ۔اس کے باوجود ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کے مطابق سیاحت کے حوالے سے مرتب کردہ 140 ممالک کی درجہ بندی میں پاکستان 122 ویں نمبر پر ہے۔

سیاحوں کی عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 10 ممالک سوئٹزرلینڈ، جرمنی، آسٹریا، اسپین، برطانیہ، امریکہ، فرانس، کینیڈا سویڈن اور سنگاپور شامل ہیں۔ پاکستان میں سیاحت کیوں فروغ نہیں پا سکی اس کی بہت سی وجوہات ہیں لیکن سب سے بڑی وجہ حکومت کا اس طرف توجہ نہ دینا ہی ہے ۔ہم موجودہ حکومت کی ہی بات نہیں کر رہے اصل میں کسی بھی حکومت نے اس طرف نظر کرم نہیں کی ،علاوہ ازیں جو اس سے متعلقہ ادارے ہیں ان کی بھی ترجیح سیاحت نہیں ہے شائد ان کی ترجیح بھی سیاست ہے ،اس طرح سیاحت بھی سیاست کی نظر ہو گی ہے۔ یعنی اسے بھی نظر لگ گئی ہے ۔اور جو حال دیگر قومی اداروں کا ہوا ہے وہی سیاحت کے ادارے کا ہے۔

Terrorism
Terrorism

پاکستان میں بہت سے قابل دید مقامات ہیں۔ لیکن وہاں تک آمد و رفعت کی سہولیات ناکافی ہیں۔مثلا شمالی علاقہ جات میں مناسب ذرائع آمد ورفت نہیں ہیں۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اتحادی ہونے کی بھی ہمیں بھاری قیمت ادا کرنی پڑی کہ اب پاکستان خود دہشت گردوں کی زد میں ہے۔بے شک کہ کافی حد تک اس پر کنٹرول حاصل کر لیا گیا ہے ۔ضرب عضب کی وجہ سے لیکن پھر بھی دہشت گردی کے واقعات رونما ہو جاتے ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ اس جانب توجہ دے ایسے مقامات جو سیاحوں کے پرکشش ہیں ان مقامات مزید پرکشش بنانے کے اقدامات کے ساتھ ساتھ وہاں سہولیات کا مہیا کیے بناں پاکستان میں سیاحت کا فروغ ممکن نہیں ہے ۔

اسلام میں سیاحت کی اجازت ہے ۔لیکن اس کی چند شرائط ہیں ،اگر ان شرائط کو پورا نہیں کیا جاتا تو اسلام میں صرف سیر وتفریح کے لیے وقت و دولت کو ضائع کرنے سے روکا گیا ہے ۔سیاحت عام طور مختلف ممالک میں گھومنے پھرنے یا سیر وتفریح کو سمجھا جاتا ہے ۔اسلام میں اس کا مقصد ہونا چاہیے اللہ کے دین کی دعوت ،اگر اسلام کے پھیلانے کے لیے جہدو جہد کی جائے اس کے لیے دور دراز ممالک کے سفر کیے جائیں تو اجازت ہے ۔ سفر وسیلہ ظفر ہوتا ہے ۔یعنی سیاحت سے علم حاصل ہوتا ہے ،قدیم و جدید تہذیبوں سے آگاہی ہوتی ہے ۔

Islam
Islam

اسلام میں سیاحت گزشتہ اقوام کے بارے میں جاننے کے لیے ،خاص کر اللہ کی نافرمان اقوام کا انجام کیا ہوا۔یعنی عبرت حاصل کرنے کے لیے کرنے کی اجازت ہے ،اللہ تعالی قرآن پاک میں فرماتے ہیں ”زمین میں چلو پھرو ،پھر دیکھو جھٹلانے والوں کا انجام کیا ہوا ”( سورة انعام آیت 11) اسی طرح اللہ تعالی دوسری جگہ ارشاد فرماتا ہے کہ ”کہ دیجئے زمین میں چلو پھرو ،پھر دیکھو مجرموں کا انجام کیا ہوا ”(سورة النحل آیت نمبر 69 )اسلام میں سیاحت ایک طرح عبادت ہے ۔

مثلا حج کے لیے سفر ،جہاد کرنے کے لیے سفر ،دین اسلام کی تبلیغ کے لیے دیگر ممالک کا سفر وغیرہ جہاد کا مطلب ہوتا ہے۔ اللہ کی خوشنودی کے لیے۔ اللہ کے دین کے پھیلانے کے لیے کوشش کرنا اس کی بہت سی اقسام ہیں جہاد بالقلم ،جہاد بالسان ،جہاد بالسیف وغیرہ اللہ کے دین کی تبلیغ کے لیے سفر کرنا بھی ایک جہاد ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”یقیناََ میری امت کی سیاحت جہاد فی سبیل اللہ ہے” مطلب یہ کہ صرف اپنے نفس کی تسکین کے لیے سیر و تفریح کرنا سیاحت نہیں ہے ۔

Akhtar Sardar Ch
Akhtar Sardar Ch

تحریر: اختر سردار چودھری ،کسووال

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Shaheed Hajj Pilgrims
Previous Post سانحہ منیٰ اور سوگوارعالمِ اسلام ..!!
Next Post اسحاق ڈار کا مکی مسجد میں عید کی نماز میں سیاسی تقریر کرنے پر نمازیوں کا شیدید غم و غصہ
Ishaq Dar

Related Posts

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کی رفتار اگست کی اوسط سے نیچے، امریکہ ایران کشیدگی کے سائے میں بحری سرگرمیاں متاثر

August 16, 2026
سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

سنی دیول کی کرتارپور راہداری کی یادیں تازہ، پاکستانی فوجیوں کی محبت اور غیر معمولی عقیدت کا انکشاف

August 16, 2026
لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.