yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

بحرانوں میں ڈوبتے اور اُبھرتے مشرق وسطیٰ کا سال 2017ء

MH Kazmi December 26, 2017 1 min read
MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,
Share this:

ڈاکٹر آصف شاہد

مشرق وسطیٰ کے لیے سال 2017ء ڈرامائی تبدیلیوں کے ساتھ خون آلود ثابت ہوا۔ ایک طرف تو سعودی عرب میں ایسی تبدیلیاں رونما ہوئیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا تھا۔ جیسے سعودی شاہی خاندان کے اندر اقتدار کی کُھلی جنگ، ایک ولی عہد کا ہٹایا جانا، تو دوسری جانب امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب اور اُس کے نتیجے میں شہزادہ محمد بِن سلمان کی خطے میں چھیڑ چھاڑ اور قطر کا مقاطعہ، یہ سال کے بڑے واقعات ہیں جو مشرق وسطیٰ کے مستقبل پر گہرے نقوش مرتب کریں گے۔شاہ سلمان کا اپنے بیٹے کو تخت کا وارث بنانے کے لیے غیر معمولی فرمان اور کرپشن کے نام پر شہزادوں سمیت اہم حُکام کی گرفتاریوں کے لیے اینٹی کرپشن کمیشن کا قیام، شہزادوں پر دورانِ حراست تشدد اور تیل کی گرتی قیمتوں سے ڈگمگاتی سعودی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے سعودی ولی عہد کا وِژن 2030ء مملکت کو نئی راہ پر ڈال چکا ہے۔

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,سعودی ولی عہد کی آیت اللہ خامنہ ای کو مشرقِ وسطیٰ کا ہِٹلر قرار دے کر ایران کو برانگیختہ کرنے کی کوشش، لبنان کے وزیرِاعظم سعد حریری کا سعودی عرب میں استعفیٰ کا اعلان اور مُبینہ نظر بندی، امریکی صدر کا بیت المقدس (یروشلم) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا بھی مشرق وسطیٰ میں مستقبل کی نئی لڑائیوں اور کشمکش کا پتہ دیتا ہے۔شام اور عراق میں دولت اسلامیہ کی نام نہاد خلافت کا خاتمہ، شام سے داعش کے جنگجوؤں کی اپنے ملکوں کو واپسی، مصر میں دولت اسلامیہ کے بم حملے، مصر میں محمد مرسُی کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے امریکا اور مصر کے درمیان سرد تعلقات میں ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے پیدا ہوتی نئی گرمجوشی، سعودی اِمداد کی خاطر مصر کا بحیرہ احمر کے دو جزائر سعودی عرب کے حوالے کرنا، لیبیا میں خانہ جنگی جیسے معاملات بھی مشرق وسطیٰ میں اِس گزرتے سال کے نمایاں واقعات ہیں۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی اسرائیل سے پروان چڑھتی نئی محبت، امریکا سے اربوں ڈالرز کے اسلحے کی ڈیل اور جی سی سی کو نظر انداز کرتے ہوئے سعودی امارات دفاعی معاہدہ بھی 2018ء میں اُٹھنے والے طوفانوں کا اشارہ دیتے ہیں۔مشرقِ وسطیٰ میں روس اور تُرکی کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ سرد جنگ کے بعد ایک اور بڑی کشمکش کی کہانی ہے، جس کے ساتھ اسلامی ملکوں کے فوجی اتحاد کا ڈالا گیا ڈول خطے کے ملکوں کی باہمی آویزش میں گُم ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ یہ اتحاد اِس سال سوائے ایک رسمی اجلاس کے زیادہ دکھائی نہیں دیا۔

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,
MUHAMMAD BIN SALMAN

عشروں تک اندرونی اور سفارتی معاملات میں امریکا کی طرف دیکھنے والے عرب ملکوں کا باہمی جھگڑا اور خطے میں قائدانہ کردار کی کشمکش بھی 2017ء کے انوکھے واقعات ہیں جنہیں امریکی محکمہءِ خارجہ سے وابستہ رہنے والے سابق عہدیدار حیرت سے دیکھ رہے ہیں۔خلیجی جنگ کے دوران امریکی وزیرِ خارجہ جیمز بیکر نے عراق کے خلاف کویت اور سعودی عرب کی مدد کے بدلے اسرائیل-عرب امن عمل کے لیے سعودی قیادت سے چند وعدے لیے تھے۔ جیمز بیکر چاہتے تھے کہ سعودی عرب اُن وعدوں پر کُھل کر بیان دے لیکن امریکی وزیرِ خارجہ سر پیٹ کر رہ گئے جب سعودی حکام اُن سے کیے گئے وعدوں پر عمل کو تو تیار تھے لیکن زبان کھولنے پر رضامند نہ ہوئے اور چاہتے تھے کہ تمام امور امریکا خود ہی طے کرنے کے ساتھ ساتھ انجام بھی دے، مگر اب سعودی ولی عہد کا حزب اللہ کے خلاف کھل کر سامنے آنا، سعد حریری سے استعفیٰ لینا اور اسرائیل کو لبنان میں حزب اللہ پر حملے کے لیے اُکسانا حیرت انگیز سفارتی دلیری ہے، جو سعودیوں کے مزاج کا حصہ نہیں رہی

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,

اسرائیل-سعودی عرب رومانس بھی اب ڈھکا چُھپا نہیں، جس کے لیے امریکی، کویت اور عراق جنگ کے وقت سے کوششیں کر رہے تھے، یہ رومانس اگر کسی کے لیے راز بھی تھا تو ترکی میں دسمبر میں ہونے والا اسلامی تعاون تنظیم کا سربراہ اجلاس یہ راز کُھل گیا۔ بیت المُقدس کے معاملے پر ہونے والے اِس اجلاس میں شاہ سلمان پہنچے نہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، بلکہ سعودی وزیرِ خارجہ کو بھی نہ بھجوایا گیا، اور نائب وزیرِ خارجہ کی قیادت میں وفد نے سعودی عرب کی نمائندگی کی۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات اور بحرین کے امیر بھی شریک نہ ہوئے۔ 52 ملکوں کے سربراہوں میں سے صرف 16 نے شرکت کی، یہ اطلاعات بھی ملیں کہ سعودی عرب نے فلسطین کے صدر محمود عباس اور مصر نے اردن کے شاہ عبداللہ کو اِسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت سے روکنے کی کوشش بھی کی، جس میں اُنہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,

ایک جعلی خبر کو بُنیاد بنا کر اہم عرب ملکوں کی طرف سے قطر کا مقاطعہ بھی دنیا کے لیے ایک سرپرائز تھا لیکن قطر کا کہنا ہے کہ سعودی بائیکاٹ کے پیچھے متحدہ عرب امارات ہے، جس نے مبینہ طور پر قطر میں حکومت کا تختہ اُلٹنے کی بھی کوشش کی۔ شیخ تمیم بن حماد الثانی نے الزام لگایا کہ سعودی عرب قطر میں حکومت کی تبدیلی چاہتا ہے، اِس الزام کے بعد یورپی میڈیا میں بھی یہ خبریں آئیں کہ عرب امارات نے قطر کی حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے بلیک واٹر کی مدد لینے کا منصوبہ بنایا تھا۔

واشنگٹن میں امارات کے سفیر یوسف القتیبہ اور اسرائیل نواز تِھنک ٹینک فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسیز (ایف ڈی ڈی) کے درمیان ہونے والی خط و کتابت نامعلوم ہیکرز سامنے لائے، جس میں اسرائیل کے ساتھ امارات کے رابطوں کا انکشاف ہوا۔ اِس کے علاوہ یوسف القتیبہ کے امریکی صدر کے داماد جارڈ کوشنر سے ای میل پر مستقل رابطوں نے مشرق وسطیٰ کی سیاسی کہانی عیاں کی۔

امریکی صدر کے دورہِ ریاض کے بعد سعودی عرب کے ایک بلاگر نے شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے ٹرمپ کو ایک ارب ڈالر نقد رشوت دینے کا بھی دعویٰ کیا، جو محمد بن سلمان نے خطے میں اپنی پالیسیوں کی امریکی حمایت کے لیے دی تھی۔ محمد بن سلمان کی طرف سے کرپشن کے خلاف مہم اور حکومتی اخراجات میں سادگی کی قلعی بھی کھلی جب پکاسو کی پینٹنگ 45 کروڑ ڈالر میں نیلام ہوئی اور نامعلوم خریدار نے رقم ادا کی، مغربی ذرائع ابلاغ نے اِس خریدار کا کھوج نکالا تو ڈور کا سِرا محمد بن سلمان تک پہنچا۔ فرانس میں 30 کروڑ ڈالر کا عالیشان گھر بھی کرپشن کے خلاف مہم اور سادگی کا پول کھولتا ہے

2017ء شہزادہ محمد بن سلمان کی داخلی محاذ کے ساتھ خطے میں جنگی اور سفارتی ناکامیوں کا بھی سال ہے، جس کی مثال یمن جنگ، قطر کا مقاطعہ، لبنانی وزیراعظم کا استعفیٰ اور پھر واپسی ہے۔

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,

دیکھیے: خانہ جنگی کا شکار مشرق وسطیٰ کے عوام

یمن میں محمد بِن سلمان نے 2015ء سے نا ختم ہونے والی جنگ چھیڑ رکھی ہے، اور اِس کے جواب میں سعودی عرب پر بھی میزائل حملے ہو رہے ہیں، یمن میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کے ساتھ سعودی عرب کی صُلح کی بات چلی تو سابق اتحادی حوثی باغیوں نے اُنہیں بے رحمانہ طریقے سے قتل کردیا، جس کے بعد سعودی عرب اور اِس جنگ میں اتحادی متحدہ عرب امارات کو یمن کی اصلاح پارٹی کی طرف ہاتھ بڑھانا پڑا ہے، خطے میں اخوان المُسلمین کی مخالفت اور یمن میں اخوان کی ہی ذیلی جماعت سے مدد مانگنا ایک ناکامی کے سوا کچھ نہیںشہزادہ محمد بِن سلمان اقتدار کی کشمکش اور سفارتی و جنگی ناکامیوں سے سعودی عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے سماجی تبدیلیوں میں تیزی لائے ہیں، پہلے خواتین کو ڈرائیونگ، پھر قومی دن پر خواتین کو اسٹیڈیم میں آنے کی اجازت، سرکاری سرپرستی میں میوزک کانسرٹس کا انعقاد دراصل اقدامات آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے۔ مالیاتی خسارے کی وجہ سے سعودی عوام سے مراعات اور سہولتوں کی واپسی کی وجہ سے کسی نئی ’عرب اسپرنگ‘ کا ڈر بھی سعودی شاہی خاندان کو عوامی مقبولیت کے اقدامات پر مجبور کررہا ہے۔ ماڈرن اسلامی چہرہ دکھانے کی یہ کوشش سخت گیر مذہبی حلقوں میں بے چینی بھی پیدا کرسکتی ہے

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,

سعودی عرب مُقدس مقامات کے نگران ہونے اور دولت کے انبار کی وجہ سے خود کو خطے کا لیڈر سمجھتا ہے، اگرچہ یہ دو پوائنٹس اِس کے حق میں ہیں لیکن ایران کا اثر و رسوخ اِس کے قائدانہ کردار میں رکاوٹ ہے، ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سعودی عرب کے ولی عہد نے ٹرمپ اور جارڈ کوشنر کے ساتھ ذاتی تعلقات استوار کرکے ٹرمپ کے ایران مخالف رجحان کو استعمال کرنے کی کوشش کی۔

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,

ٹرمپ ہر اُس پالیسی کو بدلنا چاہتے ہیں جو اوباما انتظامیہ نے اپنا رکھی تھی، اُسی میں فلسطین کا دو ریاستی حل اور بیت المُقدس کے معاملے کو التواء میں رکھنا بھی شامل تھا۔ ٹرمپ نے امریکی سفارتخانہ بیت المُقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا، ٹرمپ ایران کے خلاف سعودی عرب کو مدد کے بدلے بیت المُقدس پر سعودی تعاون چاہتے ہیں، لیکن یہ اِس قدر حساس معاملہ ہے کہ سعودی عرب کُھل کر سامنے آنے سے گریزاں ہے، اگرچہ بیک ڈور رابطے اور ڈپلومیسی کام دکھا رہی ہے.

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,
A Saudi woman flashes the victory gesture while wearing a coloured wig above her head-dress, as she arrives outside a stadium to attend an event in the capital Riyadh on September 23, 2017 commemorating the anniversary of the founding of the kingdom.
The national day celebration coincides with a crucial time for Saudi Arabia, which is in a battle for regional influence with arch-rival Iran, bogged down in a controversial military intervention in neighbouring Yemen and at loggerheads with fellow US Gulf ally Qatar. / AFP PHOTO / Fayez Nureldine

سعودی ویب سائٹ ایلاف کا اسرائیلی فوج کے سربراہ اور پھر اسرائیلی انٹیلیجنس چیف کا انٹرویو حُکام کی اجازت کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ یہ دو انٹرویوز بھی بیک ڈور رابطوں کا پتہ دیتے ہیں، ساتھ ہی اسرائیلی انٹیلیجنس چیف کی طرف سے شہزادہ محمد بن سلمان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت اور اُن کی خواہش، کہ شاہ سلمان بھی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو ریاض آنے کی دعوت دیں، کُھلے اشارے ہیں

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,

مصر اور سعودی عرب، اسرائیل کی طرف جھکاؤ دکھا کر لبنان اور اردن کو بھی شعلوں کی نذر کر رہے ہیں۔ لبنان کی حزب اللہ اِس صورت حال کا فائدہ اُٹھانے کی کوشش میں لبنان کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل سکتی ہے جبکہ اردن، جو قبلہ اول کا عالمی سطح پر تسلیم شدہ نگران ہے، قبلہ اول کے حوالے سے کسی بھی اقدام سے براہِ راست متاثر ہوگا۔ اردن کے شاہی خاندان کو سعودی شاہی خاندان سے ذاتی گلے شکوے بھی ہیں، ہاشمی کہلانے والے اردنی شاہی خاندان کو گلہ ہے کہ محمد بن سلمان اُن سے اپنے خادموں جیسا برتاؤ کرتے ہیں۔

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,

اِن سارے عوامل کو مدِنظر رکھتے ہوئے مستقبل کی بات کی جائے تو یہ کہنا مشکل نہیں کہ مشرقِ وسطیٰ میں 2018ء امن کا سال دکھائی نہیں دیتا، ٹرمپ کی طرف سے بیت المُقدس (یروشلم) کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا خطے میں ایک ایسی آگ بھڑکا سکتا ہے جو بہت کچھ برباد کرنے کے ساتھ بڑی تبدیلیوں کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

ڈاکٹر آصف شاہد 20 سال سے زائد عرصے سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ اردو زبان کے مختلف قومی اخبارات سے وابستہ رہنے کے بعد ان دنوں نجی ٹی وی چینل میں انٹرنیشنل ڈیسک کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔

MIDDLE, EAST, THE, SINKING, AND, SAVING, STORY,

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
CHIEF, JUSTICE, ORDERED, BAN, ON, PRIVATE, COLLEGES, OF, THE, COUNTRY
Previous Post ملک بھر کے نجی میڈیکل کالجز میں داخلوں پر پابندی کا حکم
Next Post تحریک مہناج القرآن کے علامہ حسن میر قادری کی اہلیہ محترمہ رضائے الہی سے انتقال کر گئی ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔
QARI FAROOQ AHMED, FAROOQI, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.