yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

مکی آرتھر ون ڈے ٹیم کے مزاج میں تبدیلی کیلئے پرامید

MH Kazmi March 22, 2017 1 min read
Mickey Arthur hopes for a change in the mood of the ODI team
Share this:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کا نام آنے سے پاکستان کرکٹ کو بڑا اور نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ البتہ انہیں امید ہے کہ ون ڈے ٹیم کے مزاج میں نئے کپتان سرفراز احمد کی آمد سے فرق پڑے گا۔

Mickey Arthur hopes for a change in the mood of the ODI team
Mickey Arthur hopes for a change in the mood of the ODI team

ان کا کہنا تھا کہ شرجیل ایسے کھلاڑی تھے جو تینوں فارمیٹ میں بہترین کھیل پیش کررہے تھے۔ جب میں نے کرپشن کیس میں باصلاحیت اور جارح مزاج اوپنر کا نام سنا تو دل گرفتہ ہوگیا۔ مجھے نہیں پتہ کہ شرجیل خان نے یہ سب کچھ کس دباؤ کے تحت کیا لیکن پیسے کی لالچ لے ڈوبی۔ پاکستانی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ دنیا کا ہر کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کھلاڑیوں کو کرپشن سے بچنے سے متعلق لیکچرز دیتے ہیں لیکن اس میں زیادہ ذمہ داری کھلاڑی کو خود دکھانی پڑتی ہے۔ مکی آرتھر منگل کی شب کراچی سے براستہ دبئی اور لندن، بارباڈوس روانگی سے قبل کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔

پاکستان کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی قیادت میں منگل کی شب ویسٹ انڈیز کے لیے روانہ ہوگئی۔ اس دورے میں وہ چار ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی جس کے بعد تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی ٹیم کی قیادت مصباح الحق کریں گے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ دنیا بھر کے کرکٹرز پیسے کے لالچ کی وجہ سے کرپشن میں پھنس جاتے ہیں۔ حالانکہ بورڈز اور آئی سی سی کے حکام کرکٹرز کو اس برائی سے بچنے کے لئے گھنٹوں لیکچر دیتے ہیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میں فاسٹ بولر سہیل خان کے خلاف ہوں۔ تاہم سہیل خان کو دیگر نوجوان فاسٹ بولر کے مقابلے فٹنس اور فیلڈنگ پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ون ڈے کرکٹ کھیلنے کے انداز میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ امید ہے کہ نئے کپتان سرفراز احمد کے آنے سے مطلوبہ نتائج سامنے آسکیں گے جو جارحانہ طرز کی کرکٹ کے کھلاڑی ہیں۔ امید ہے کہ نئے کپتان سرفراز احمد اور نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ پاکستانی ٹیم ون ڈے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ مکی آرتھر نے کہا کہ وہ سرفراز احمد اور سابق کپتان اظہرعلی کا موازنہ نہیں کریں گے تاہم یہ ضرور ہے کہ ٹیم مجموعی طور پر اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی تھی۔ مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم متوازن ہے البتہ بولنگ میں بہتری کی ضرورت ہے کیونکہ حالیہ ٹیسٹ میچوں میں یہ حریف ٹیم کی بیس وکٹیں حاصل نہیں کرسکی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Power development and output from coal will lower the power sector losses Ahsan iqbal
Previous Post بجلی کی پیداوار: کوئلے سے پاور سیکٹر کا خسارہ کم ہوگا، احسن اقبال
Next Post اجتماعی قتل: 8 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار
Mass murderer: killing of eight people arrested slaughterer

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.