yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

خسرہ

Yes 1 Webmaster January 12, 2015 1 min read
Shahid Shakeel
Share this:
 Shahid Shakeel
Shahid Shakeel

تحریر۔۔۔شاہد شکیل
دنیا بھر میں تقریباً ہر انسان کسی نہ کسی عام بیماری کے علاوہ مہلک اور جان لیوا بیماری میں مبتلا ہے دورِ جدید میں بھلے سائنس نے ان گنت تخلیقی کارناموں کو دنیا بھر میں روشناس کرایا ہے،ماہرین نے بذریعہ سائنس، تحقیق و تخلیق کئی بیماریوں کے علاج اوران کے خاتمے کیلئے کئی کامیاب تجربات بھی کئے لیکن کئی بیماریوں کا علاج ناممکن ہے یا تحقیق کے بعد بھی دریافت نہ ہو سکا، ممکن ہے آنے والے پچاس یا سو سالوں میں پرانی بیماریوں کا علاج اور خاتمہ دریافت ہو جائے

لیکن وقت کے ساتھ ماحولیاتی و موسمیاتی تبدیلیوں کے علاوہ حالات اور انسان میں بھی تبدیلیاں رونما ہونگی نئی بیماریاں دنیا میں پھیل جائیں گی اور ماہرین ان کے علاج و خاتمے کی تحقیق میں مصروف ہو جائیں گے آج سے پچاس سال قبل کوئی نہیں جانتا تھا کہ ایڈز کیا بلا ہے یا ایبولا کہاں سے اور کیوں پھوٹا؟ایسے ہی آنے والے وقت میں نئی بیماریوں کا آغا ز ہو گا جنہیں ہم آج نہیں جانتے۔کئی بیماریوں کے علاج ،روک تھام اور بچاؤ کے طریقے معالج تفصیلاً مریضوں کو بتا دیتے ہیں لیکن کئی افراد لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کے سبب نہ کہ خود بلکہ اپنے اطراف کے دیگر افراد کیلئے بھی وبالِ جان بن جاتے ہیں کیونکہ ایسے افراد معالجین کی نصیحتوںاور علاج پر عمل نہیں کرتے ،خَسرہ بھی انہیں بیماریوں میں سے ایک ہے

یہ بیماری ایک انتہائی متعدی وائرل انفیکشن ہے اور دنیا بھر میں تیزی سے پھیل چکا ہے ،پیرا مائیکسو وائرس کے نام سے اس بیماری کا آغاز ہوتا اور عام طور پر بچوں کو متاثر کرتا ہے لیکن اگر کوئی انسان بچپن میں اس کا شکار نہ ہوا ہو تو بلوغت میں اسکا اٹیک ہوتا ہے اس بیماری کو پہچاننے میں اکثر دشواری پیش آتی ہے کیونکہ اس کی علامات فلو انفیکش سے مشابہت رکھتی ہیں اور شروع میں انسان یہ سمجھتا ہے کہ عام سا بخار ہے اور توجہ نہیں دیتالیکن خسرہ میں مبتلا افراد کے جسم پر نمودار ہونے والے سرخ دھبوں ،دانوں کے نشانات اس بات کی علامت ہوتے ہیں کہ انسان خسرے میں مبتلا ہو چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق خسرہ بہت جلد پھیلنے اور فوری دوسرے افراد میں منتقل ہونے والا وائرس ہے عام طور پر بچوں میں تیزی سے اس بیماری کے پھیلنے کا آغاز کنڈر گارڈن یا سکولز سے ہوتا ہے ،چھینکنے یا منہ سے خارج ہونے والی ہوا سے یہ وائرس دوسرے بچوں میں منتقل ہوتا ہے خصوصاً دورانِ گفتگو منہ سے خارج ہونے والی بوندوں اور قطروں سے یہ دوسرے افراد میں منتقل ہو جاتا ہے خسرہ پھیلنے کے ان اسباب کے علاوہ اس کے آغاز اور مکمل طور پر پھیل جانے کی انکیو بیشن مدت تقریباً نو سے بارہ دن ہوتی ہے لیکن متاثرہ وقت ، مدت چار سے پانچ دن تک بدستور قائم رہتی ہے۔خسرہ کی عِلامات۔مندرجہ ذیل علامات خسرہ کی خصوصی علامات ہیں۔شدید کھانسی اور سردی لگ جانے کے اثرات۔تیز بخار۔جو مختصر مدت میں کم اور بڑھے۔ آنکھوں سے ہلکے سرخ رنگ میں آنسوؤں ،پانی کا اخراج۔تیز روشنی کے اثرات ۔ خسرے میں تیز روشنی آنکھوں کو چندھیا دیتی ہیں۔چھوٹے بڑے داغوں اور دھبوں کا منہ کے اندر اور جسم پر نمودار ہونا۔

خسرے کا علاج۔ خسرے کی بیماری کے خلاف کوئی دوا نہیں لیکن معالج ان علامات کے خاتمے میں مفید مشورے دے سکتے ہیں اور ان پر عمل کرنا لازمی ہے مثلاً تیز بخار میں کمی کیلئے دوا یا آنکھوں میں ڈالنے کیلئے آئی ڈراپس اور ممکنہ طور پر اینٹی بوائٹک بھی استعمال کی جاسکتی ہے، ماہرین کا کہنا ہے خسرے کی علامت ظاہر ہوتے ہی فوری معالج سے رجوع کریں یا کلینک سے رابطہ از حد ضروری ہے اور متاثرہ افراد کے جسم پر نمودار ہونے والی علامات سے آگاہ کیا جائے۔ بچوں کو خسرے میں مبتلا ہونے کے بعد انہیں مکمل آرام کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ ان کا مدافعتی نظام کمزور ہوتا ہے لہذٰا انہیں مکمل آرام اور سکون سے بستر پر رہنے دیا جائے ان کی نیند میں خلل نہ پیدا کیا جائے نیند بچوں کے ہارمون اور اورگان کو تندرست رکھنے میں فروغ دیتی ہے

اگر بچہ سونا نہیں چاہتا تو کم سے کم کوشش کی جائے کہ اسے آرام اور سکون میسر ہو،اس بیماری کے دوران مشروبات خصوصاًپانی کا بکثرت استعمال لازمی ہے کیونکہ بخار کی صورت میں پسینے کے اخراج سے مدافعتی عمل کمزور ہو جاتا ہے اور جسمانی اعضاء درست کام نہیں کرتے علاوہ ازیں چکن اور سبزیوں کا سوپ صحت کیلئے بھی مفید قرار دیا گیا ہے،کمرے میں روشنی کا استعمال کم کریں تیز روشنی خسرے میں مبتلا افراد کی آنکھوں کیلئے مضر ہے اگر سانس لینے میں دشواری پیش آئے تو انہیلر استعمال کیا جائے پرانے گھریلو نسخے پر بھی عمل کیا جا سکتا ہے مثلاً کسی برتن میں ابلا پانی ڈالیں اور ایک چائے کی چمچ ویپو رب (وِکس) گرم پانی میں مکس کرنے کے بعد سر کو تولئے سے ڈھک کر گرم بھاپ لے سکتے ہیں اس عمل سے نزلہ زکام اور کھانسی میں کمی واقع ہوگی۔ عطائی معالج سے علاج کرانے میں محتاط رہیے،خسرے کے علاج کی بجائے کہیں چیچک کے خاتمے کی دوا نہ دے دے جس میں آپ مبتلا ہی نہیں ۔

تحریر۔۔۔شاہد شکیل

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Dead Bodies
Previous Post بدقسمت کراچی کوچ کے 67مسافروں کی ہلاکتیں کس کے سر ہے
Next Post بات تو سچ ہے مگر بات ہے رسوائی کی
Dr Imtiaz

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.