yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

منصور احمد: اِک عہد تمام ہوا، اِک کھیل ختم ہوا

Web Editor May 14, 2018 1 min read
Mansoor Ahmad: A covenant was all over, one game ended
Share this:
زندگی کے بعد موت برحق ہے اور موت کے ذائقے سے کوئی بھی مستثنیٰ نہیں۔ عالمی شہرت یافتہ گول کیپر منصور احمد طویل عرصے سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے اور ان کا دل صرف 20فیصد کام کررہا تھا۔ ان کی دھڑکنوں کو مخصوص ڈیوائس سے کنٹرول کیا جا رہا تھا۔

ہارٹ ٹرانسپلانٹ سے ہی ان کا علاج ممکن تھا مگر پاکستان میں طبی سہولیات پہلے ہی دگرگوں ہیں تو یہ ممکن نہ ہو سکا۔ یوں تو شاہد آفریدی نے بھی علاج کے سلسلے میں مدد کا عندیہ دیا تھا اور منصور احمد سے ملاقات بھی کی تھی، پھر مقامی سطح پر کوشش کی گئی کہ یہاں علاج کو ممکن بنایا جاسکے مگر منصور احمد جانبر نہ ہوسکے۔ سابق کپتان منصور احمد شدید علالت کے باعث جناح اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھے

ستم ظریفی یہ کہ ہاکی فیڈریشن اور حکومت پاکستان کی جانب سے بھی کوئی مالی معاونت نہیں کی گئی۔ ہوسکتا ہے کہ دنیا سے رخصت ہونے کے بعد ایک چیک (جس کے کیش ہونے کے امکانات بہت کم ہیں) یا ایک پلاٹ (جس کی زمین کا وجود بھی نہیں ہوگا) پس ماندگان کو مل جائے۔

ایک منٹ کےلیے تصور کیجیے کہ منصور احمد عالمی مقابلے میں وکٹری اسٹینڈ پر ہیں اور پاکستان کا قومی ترانہ بج رہا ہے۔ اس سے خوبصورت بھلا کوئی اور منظر ہوسکتا ہے؟

نئی نسل کے بیشتر نوجوان منصور احمد کے نام سے بھی آشنا نہیں ہوں گے۔ انہیں یہ بھی خبر نہیں کہ ہاکی اور اسکواش میں پاکستان کا ماضی کتنا شاندار تھا۔ مگر اب یہاں حال کو دیکھا جاتا ہے اور مستقبل پر نظر رکھی جاتی ہے۔

جس طرح آکاس بیل جس درخت پر چڑھ جائے اسے چوس کر سکھا دیتی ہے، اسی طرح کرکٹ بھی باقی تمام کھیلوں کو کھا گیا۔ پیسہ، میڈیا میں تشہیر اور گلیمر نے کرکٹ کو سب پر برتری دے دی ہے۔ سارا دن کا گیم ہو تو 90 منٹ کا کھیل کون دیکھتا ہے۔

ملک میں ہاکی کلب موجود تھے اور کھلاڑیوں کو گھاس پر تربیت دے رہے تھے، جس کی وجہ سے ان کھلاڑیوں کو اعلیٰ سطح کے مقامی ٹورنامنٹس میں مشکلات کا سامنا تھا جو آسٹروٹرف پر کھیلے جاتے۔

یہ مسئلہ اس وقت کھل کر سامنے آیا جب ہاکی لیجنڈ حسن سردار نے انگلینڈ میں منعقد ہونے والے 1986 کے ورلڈ کپ میں نوجوان پاکستان ہاکی اسکواڈ کی قیادت کی۔ پاکستان لگ بھگ ہر میچ میں ناکام رہا۔

قوم صدمے کی حالت میں آگئی۔ حکومت نے فوری تحقیقات کا حکم دیا اور میڈیا ٹاپ کھلاڑیوں کا یہ ماتم سنانے لگا کہ انہیں مونگ پھلی (کرکٹروں کے موازنے میں) ہی دی جاتی ہے اور ہاکی فیڈریشن اور حکومت سے تنخواہوں میں معمولی اضافے کی درخواستیں کی جانے لگیں۔

شاہد علی خان نے، جو اس وقت ملک کے بہترین گول کیپر تھے، میڈیا کو بتایا کہ کھلاڑیوں کو فی میچ صرف 27 روپے معاوضہ ملتا ہے اور جب بھی اضافے کا مطالبہ کرتے ہیں تو حکومت کی جانب سے ایسا محسوس کرایا جاتا ہے جیسے وہ غدار ہوں۔

نواز شریف کی پہلی اور بے نظیر بھٹو کی دو حکومتوں نے ہاکی میں سرمایہ کاری کےلیے کارپوریٹ اسپانسرز کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی فیس میں معمولی اضافہ بھی کیا اور ملک میں مزید آسٹروٹرف بچھانے کے احکامات دیئے۔

ان اقدامات سے پاکستانی ہاکی کو کچھ عرصے کےلیے دوبارہ بحال کرنے میں مدد ملی۔ اس کا آغاز 1990 کے ساتویں ہاکی ورلڈ کپ میں ہوا جو لاہور میں منعقد ہوا۔ پاکستان نے فائنل میں جگہ بنائی جہاں لوگوں سے بھرے اسٹیڈیم میں اسے ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔

پھر 1991 میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی (جرمنی) میں بھی فائنل میں رسائی حاصل کی مگر وہاں بھی ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔

اب شکستوں کے باوجود پاکستان ایک بار پھر عالمی رینکنگ میں اوپر آنے لگا اور آخرکار 1994 میں وہ چوتھے ورلڈ کپ ٹائٹل (سڈنی، آسٹریلیا) کو پانے میں کامیاب ہوگیا۔ پاکستان ہاکی ایک بار پھر ٹریک پر آگئی۔

مگر ورلڈ چیمپئنز بن جانے کے باوجود (ریکارڈ چوتھی بار) کھلاڑیوں کی فیس بدستور کم رہی اور کارپوریٹ دلچسپی بھی نہ ہونے کے برابر تھی۔ اس حوالے سے تمام تر توجہ کرکٹ کی جانب منتقل ہوچکی تھی۔

ایک دہائی بعد ہاکی اسکولوں سے غائب ہونا شروع ہوگئی اور ملکی ہاکی بورڈ دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ حالات اتنے بدتر ہوگئے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران تو بورڈ کی جانب سے اکثر پرائیویٹ پارٹیوں سے ٹیم کے غیرملکی دوروں کے فنڈ کےلیے درخواستیں کی گئی ہیں۔

1994 کی کامیابی اور کچھ ایشیائی ٹائٹلز سے ہٹ کر پاکستان ہاکی ٹیم کوئی بھی اہم ہاکی ٹورنامنٹ نہیں جیت سکی۔

ہاکی قومی کھیل کی حیثیت سے ایسے کھیل کی شکل اختیار کرگیا جس کے بارے میں موجودہ عہد کے کرکٹ کی دیوانی نسل کو بہت کم معلومات یا دلچسپی ہے۔ درحقیقت آج کے بیشتر پاکستانی نوجوانوں کو موجودہ پاکستانی ہاکی کھلاڑیوں کے مقابلے میں یورپی کلبوں کے فٹبال کھلاڑیوں کے ناموں سے زیادہ واقفیت حاصل ہے۔

وہ کھیل جو کبھی بہت زیادہ فخر اور جوش کا باعث تھا اور جو ایک جدوجہد کے شکار ملک کےلیے عزت کے اظہار کا باعث بن گیا تھا، اسے بدقسمتی سے مرجانے کی اجازت دے دی گئی۔

عمر بھر طعنہ زنی کرتے رہے اہلِ وطن
یہ اور بات کہ دفنائیں گے اعزاز کے ساتھ

یہ نوحہ صرف منصور احمد مرحوم کا نہیں، بلکہ پاکستان ہاکی بھی آج تک اسی طعنہ زنی کی نوحہ گر ہے؛ ایک ایسا نوحہ جسے سننے کےلیے آج کا وہ میڈیا بھی تیار نہیں جو پل پل کی خبر رکھتا، خبر دیتا اور خبر لیتا رہتا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
ISIS attack on Jalalabad, government building, 10 killed, 8 invaders killed
Previous Post جلال آباد،سرکاری عمارت پر داعش کا حملہ، 10 جاں بحق، جوابی کارروائی میں 8حملہ آور ہلاک
Next Post محمد عامر کی انجری تشویشناک نوعیت کی نہیں، اظہر محمود
Mohammad Amir's engineer was not worried, Azhar Mahmood

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.