yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

جلال آباد،سرکاری عمارت پر داعش کا حملہ، 10 جاں بحق، جوابی کارروائی میں 8حملہ آور ہلاک

Web Editor May 14, 2018 1 min read
ISIS attack on Jalalabad, government building, 10 killed, 8 invaders killed
Share this:

جلال آباد : افغانستان کے مشرقی شہر جلال آباد میں شدت پسندوں نے بم دھماکوں کے بعد سرکاری عمارت پر دھاوا بول دیا، کئی گھنٹوں تک جاری اس کارروائی میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے، داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، مشرقی شہر جلال آباد میں ہونے والا یہ حملہ افغانستان میں شدت پسندی کی حالیہ لہر کا نتیجہ ہے جہاں شدت پسند گروپوں نے اپنے حملے بڑھادیے ہیں جبکہ امریکی حمایت یافتہ افغان فورسز نے فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے، ننگرہار صوبے میں گورنر کے ترجمان عطاء اللہ ISIS attack on Jalalabad, government building, 10 killed, 8 invaders killedخوگیانی نے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ حملہ دن کے وقت 12 بجکر 50 منٹ کے قریب اس ہوقت ہوا جب عسکریت پسندوں نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے داخلی راستے پر کار بم دھماکا کیا اور کئی حملہ آوروں کے لئے اندر جانے کی راہ ہموار کی، خوگیانی نے بتایا کہ خوف کے مارے کئی ملازمین نے اپنی جانیں بچانے کے لئے کھڑکیوں سے نیچے کود کر اپنی جانیں بچائیں، انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان 4گھنٹوں تک جھڑپ جاری رہی جس کے بعد تمام 8 مبینہ حملہ آوروں کو ہلاک کردیا گیا، اس سے قبل انہوں نے بتایا تھا کہ یہ حملہ 4 جنگجوئوں نے کیا تھا اور اس دوران دو دھماکے بھی ہوئے تاہم بعد ازاں ان کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں اسلحہ سے لیس عسکریت پسندوں کے پاس دستی بم بھی تھے، ان کا کہنا تھا کہ دو حملہ آور اپنے کار بم دھماکوں کے دوران ہلاک ہوئے جبکہ باقی 6 حملہ آور سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارے گئے، خوگیانی نے بتایا کہ حملے میں 10 شہری اور سیکورٹی اہلکار ہلاک اور 42 زخمی ہوئے، ایک زخمی ملازم قیصر نے بتایا کہ حملہ دوپہر کے وقت شروع ہوا اور حملے سے قبل ایک زور دار دھماکا سنا گیا جس نے پوری عمارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا، اس نے بتایا کہ میں نے دو مسلح حملہ آوروں کو عمارت میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا، انہوں نے جلال آباد اسپتال میں فرانسیسی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ میرے دوست چھپنے کے لئے بھاگ نکلے جبکہ میں نے کھڑی سے چھلانگ لگادی، اسپتال میں ان کی ٹوٹی ہوئی ٹانگ اور بازو کا علاج کیا جارہا ہے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر عبداللہ رقیبی نے بتایا کہ ہمارے تمام ملازمین کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا تاہم بدقسمتی سے ہمارے اسٹاف کے 3 ممبران مارے گئے، انہوں نے بتایا کہ یہ تینوں عمارت کے داخلی راستے پر ہونے والے بم دھماکے میں جاں بحق ہوئے، جلال آباد شہر میں محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نجیب اللہ کماوال نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے 3 ملازمین سمیت 8 شہریوں کی لاشیں اور 36 زخمی جلال آباد کے مختلف اسپتالوں میں داخل کروادیے گئے تھے، داعش نے اپنی ویب سائٹ عماق پر اس حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Contains the world's largest music class in Spain
Previous Post اسپین میں دنیا کی سب سے بڑی میوزک کلاس کاانعقاد
Next Post منصور احمد: اِک عہد تمام ہوا، اِک کھیل ختم ہوا
Mansoor Ahmad: A covenant was all over, one game ended

Related Posts

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.