yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

’جلدی کرو مجھے عمرے پر جانا ہے‘

MH Kazmi February 23, 2017 1 min read
MAN, WAS, HURRY, TO, GET, BRIBE, HE, WANTS, TO, LEAVE, FOR, HAJJ
Share this:

MAN, WAS, HURRY, TO, GET, BRIBE, HE, WANTS, TO, LEAVE, FOR, HAJJپیشانی پر محراب چمک رہا تھا، چہرے پر سنتِ رسول ﷺ پوری آب و تاب سے قائم تھی۔ سر پر سفید ٹوپی اور شلوار ٹختوں سے اوپر چڑھی ہوئی تھی۔ صاحب کے پاس دو عدد تسبیحات تھیں، ایک دائیں ہاتھ کی کلائی کے ساتھ لٹک رہی تھی اور دوسری دائیں ہاتھ کی اُنگلیوں میں گولی کی رفتار سے گھوم رہی تھی۔ وہ دانے پھیرتے، استغفراللہ پڑھنے کے ساتھ مجھ سے مسلسل باتیں بھی کرتے جارہے تھے۔ اُسی دوران نمازِ عصر کا وقت ہوگیا، صاحب نے نماز کی اہمیت اور دنیا اور آخرت میں اِس کے فوائد پر روشنی ڈالی اور مجھے نماز پڑھنے کی دعوت دی۔ صاحب چونکہ قابلِ عزت اور دین سے محبت کا چلتا پھرتا نمونہ تھے اِس لئے لوگ اُن کی باتوں کو اہمیت دیتے اور اُن کی امامت میں نماز بھی پڑھتے تھے، اِس لیے میں نے بھی صاحب کے پیچھے نمازِعصر ادا کی۔

نماز کے اختتام پر صاحب نے نیک اعمال کرنے پر تفصیلی بیان دیا، اور دین سے روگردانی کرنے والوں کیلئے دنیا و آخرت میں سخت سزاؤں پر بھرپور روشنی بھی ڈالی۔ میں صاحب کی دین سے محبت اور اپنے کام سے لگن کو دیکھ کر اُن کی شخصیت سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا تھا، اور دل کے کسی کونے سے یہ خواہش اُبل اُبل کر باہر آرہی تھی کہ کاش میری زندگی بھی صاحب کی زندگی جیسی ہوجائے تاکہ میں دنیا و آخرت میں باعزت طریقے سے سُرخرو ہوسکوں۔ متاثر ہونے کا یہ سلسلہ ابھی جاری تھا کہ کوٹ پتلون پہنے دو افراد صاحب کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ دونوں افراد کچھ دیر تک خاموش بیٹھے رہے پھر ایک نے دوسرے کو اشارہ کیا اور دوسرے نے صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا۔

’’جناب! ہمارے کیس کا کیا بنا؟‘‘

صاحب نے داڑھی پر ہاتھ پھیرتے ہوئے جواب دیا کہ میں پہلے بھی کئی بار آپ سے عرض کرچکا ہوں کہ آپ ہمارا خیال کریں تو ہم بھی آپ کے بارے میں سوچیں گے۔

’’سامنے بیٹھے شخص نے اپنی دائیں ٹانگ کو بائیں ٹانگ پر رکھتے ہوئے کہا، آپ اپنی بات کریں باقی افسروں کو میں دیکھ لوں گا‘‘۔

صاحب کچھ دیر کیلئے رُکے، لمبا سانس لیا اور مرزا صاحب کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر گویا ہوئے،

’’مرزا صاحب 50 ملین کا ٹیکس آپ کی طرف واجب الادا ہے اُسے ختم کرنے کیلئے میں 30 لاکھ لوں گا‘‘

’’مرزا صاحب نے اپنی پیشانی پر شکن بناتے ہوئے کہا کہ 30 لاکھ بہت زیادہ ہے‘‘

’’صاحب نے لومڑی کی طرح مسکراتے ہوئے جواب دیا، مرزا صاحب یہ ہمارا حق بنتا ہے۔ ہمارے بھی چھوٹے چھوٹے بچے ہیں‘‘

’’لیکن آپ یہ کام کیسے کریں گے؟ مرزا صاحب نے پوچھا‘‘

’’صاحب نے تسبیح کے دانوں پر استغفراللہ کا ورد کرتے ہوئے کہا، وہ آپ مجھ پر چھوڑ دیں، آپ میرا حصہ دیں آپ کو کلیرنس سرٹیفیکیٹ مل جائے گا‘‘

’’مرزا صاحب نے ساتھ بیٹھے شخص سے مشورہ کیا، اور30 لاکھ روپوں میں معاملہ طے پاگیا‘‘

’’صاحب نے پوچھا رقم کب تک ملے گی؟‘‘

’’ دو سے تین دن میں ادائیگی ہوجائے گی، مرزا صاحب نے جواب دیا‘‘

اِس کے بعد صاحب نے جو جملہ کہا، وہ جملہ ہمیشہ کیلئے میری یاداشت میں اٹک گیا ہے وہ جملہ آج بھی میری زندگی کی بُری یادوں کا حصہ ہے اور میں چاہتے ہوئے بھی اُس جملے کو بُھلا نہیں پارہا ہوں۔ صاحب نے داڑھی پر ہاتھ پھیرتے ہوئے، تسبیح کے دانوں کو تیز تیز گھماتے اور استغفراللہ کا ورد کرتے ہوئے کہاـ

’’مرزا صاحب میرا حصہ جلدی بھجوا دینا، میں نے اِن پیسوں سے عمرے کی ادائیگی کیلئے بھی جانا ہے۔‘‘

اِسی دوران نمازِ مغرب کا وقت ہوگیا، موذن نے اللہ اکبر کی آواز بلند کی۔ صاحب کا وضو قائم تھا، وہ جماعت کی امامت کروانے کیلئے آگے بڑھے، موذن نے اقامت کہی اورنمازیوں نے صاحب کے پیچھے نماز پڑھنا شروع کردی، لیکن میں صاحب کے پیچھے نماز نہیں پڑھ سکا، میں جماعت سے علیحدہ ہوگیا اور رشوت خور صاحب کے پیچھے نماز پڑھنے کے بجائے تنہائی میں نمازِ مغرب ادا کی۔ لیکن میں آج تک اِس بات کا فیصلہ نہیں کرپارہا ہوں کہ اُس دن جماعت کے ساتھ نماز ادا نہ کرنے کا مجھے گناہ ملے گا یا ثواب؟

آپ ملک پاکستان کی بدقسمتی ملاحظہ کیجئے کہ حرام طریقوں سے کمائی گئی دولت اور اِس دولت کو اللہ کی راہ پر خرچ کرنے کے حوالے سے ہماری عوام اور حکمرانوں کا موقف بھی یکساں ہے۔ آپ دیکھیں تو یہ سیاستدان عوام کے خون پسینے کے پیسوں سے خریدے گئے فلیٹس کو اللہ تعالیٰ کی خاص عنایت، سندھ دھرتی کوبیچ کر محل خریدنے کو اپنے پیر و مرشد کی خدمت کا ثمر اور سب سے بڑھ کر مذہبی سیاسی جماعتوں کے چوغے میں ضمیر فروشی کے بعد حاصل کئے گئے ڈیزل پرمٹ کو دین کی خدمت کا صلہ اور اللہ تعالیٰ کا خاص فضل و کرم قرار دیتے ہیں۔

حیرت کی بات یہ کہ کرپشن کی اِس کمائی سے کئے گئے حج اور عمروں کو دنیا اور آخرت میں اپنی بخشش کا ذریعہ بھی سمجھتے ہیں۔ ہماری اس قابلِ رحم سوچ کی سب سے بڑی وجہ کم علمی اور کنفیوژن ہے۔ مثال کے طور پر ہم رشوت کے پیسے کو ناجائز اور اِس ذریعے سے ملنے والے پیسے سے مسجد کی تعمیر کو جائز سمجھتے ہیں۔ ہم بدکاری سے کمائے گئے پیسوں کو حرام اور اِن پیسوں سے صدقہ و خیرات کرنا حلال سمجھتے ہیں، اور کم علمی کا حال یہ ہے کہ ہم جن لوگوں کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں اور جن کی نصیحت کو دنیا و آخرت میں نجات کا راستہ سمجھتے ہیں، ہم اُن کے بارے میں یہ تک جاننے کی کوشش نہیں کرتے کہ اُن کا ذریعہِ روزگار کیا ہے؟ ہمیں یہ تک معلوم نہیں ہوتا کہ ہم جس مسجد اور مدرسے میں روز نماز پڑھتے ہیں وہ حلال کے پیسوں سے بنائے گئے ہیں یا حرام کے پیسوں سے؟

اِنہی تلخ حقائق کے پیشِ نظر آج پاکستان کو ایک ایسے باعمل مذہبی اور سیاسی رہنما کی ضرورت ہے جو عوام اور حکمرانوں کے ظاہری حُلیے مذہبی بنانے کے بجائے اُن کی روحوں کو بدعنوانی اور رشوت خوری سے پاک کرسکے اور اُنہیں اِس بات کا احساس دلا سکے کہ حرام کی کمائی کے بعد کس منہ سے کہتے ہو کہ،

’’رشوت جلدی دو، مجھے عمرے پر جانا ہے ۔‘‘

نوٹ: یس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

تحریر:

میاں عمران احمد

 

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
INDIAN, ARMY, ATTACKED, TWO, SOLDIERS, KILLED
Previous Post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں پر حملے میں 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
Next Post ہنہ جھیل کے پاس پاس
HANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBER

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.