yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

ہنہ جھیل کے پاس پاس

MH Kazmi February 23, 2017February 23, 2017 1 min read
HANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBER
Share this:

HANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBERمسلسل برف باری نے کوئٹہ کو سفید کردیا، بلوچستان سمیت پورے ملک سے ہزاروں لوگوں نے تفریح کی غرض سے کوئٹہ کا رُخ کیا تو ہم بھلا کیسے پیچھے ہٹنے والے تھے؟ ویسے تو بلوچستان رقبے اور قدرتی وسائل کی فراوانی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، لیکن اِن حقائق کے باوجود یہ صوبہ پسماندگی، غربت اور بےروزگاری کے اعتبار سے بھی اول نمبر پر ہی ہے۔ 

بلوچستان جس قدر سنگلاخ پہاڑوں اور بے آب و گیاہ میدانوں میں گِھرا ہوا ہے، اِسی طرح سے اِسے ایک عرصے سے علیحدگی پسندانہ شورش اور فرقہ واریت کے شعلوں نے بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، لیکن اِن سب سے ہٹ کر اگر جائزہ لیا جائے تو بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے شمال کی جانب تقریباً 10 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سنگلاخ چٹانوں میں 1894ء میں تاجِ برطانیہ کے دور میں لوگوں کو فراہمیِ آب اور زیرِ زمین پانی کی سطح بُلند رکھنے اور آس پاس کی اراضی کو سیراب کرنے کے لئے ہنہ جھیل کا قیام عمل میں لایا گیا۔

ہنہ جھیل موسمِ سرما میں مہاجر پرندوں کی بہترین آماجگاہ رہی ہے، سائبیریا سے آنے والے آبی پرندے یہاں موسمِ سرما میں پہنچتے اور موسم بہار کی آمد تک یہیں رہتے اور افزائش نسل بھی کرتے تھے۔  اِن پرندوں میں بڑی تعداد میں مرغابیوں کی ہوتی تھی۔

HANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBER

 

27 ایکڑ رقبے پر پھیلی اِس جھیل میں 32 کروڑ 20 لاکھ گیلن پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش موجود ہے اور گہرائی تقریباً 43 فٹ ہے۔ بارشوں اور برفباری کا پانی مختلف گزرگاہوں سے ہوتا ہوا اوڑک روڈ پر واقع براستہ سرپل جھیل تک پہنچتا ہے۔

مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کچھ سال یہ جھیل مکمل خشک رہی۔ کوہِ زرغون سے برفباری اور بارش سمیت اوڑک کے قدرتی چشموں کے پانی کو جھیل تک لانے کے لئے تاجِ برطانیہ دور میں سرپل تعمیر کیا گیا تھا اور وہاں لوہے کے پانچ دروازوں اور پانچ سرنگوں کی تعمیر کی گئی تاکہ پانی کے زیاں کو روکا جاسکے اور پانی جھیل تک HANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBERپہنچے۔

جھیل کو بہترین سیاحتی مقام بنانے اور لوگوں کو سستی تفریح اور ماحولیات کی بہتری کے لئے جھیل کا کنٹرول پاک فوج کے حوالے کیا گیا۔ اِس جھیل میں کشتی رانی کی تربیت دی جاتی ہے اور یہاں کشتی رانی کے کئی مقابلے بھی ہوچکے ہیں۔ یہ جھیل درمیان میں سے بہت گہری ہے، یہی وجہ ہے کہ اَس مقام پر کئی حادثات بھی ہوچکے ہیں اور کئی لوگ اِس HANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBERجہانِ فانی سے چلے گئے ہیں۔ ہنہ جھیل کی خوبصورتی اور پُر فضا ماحول میں کوئی شک و شبہ نہیں لیکن اِس جھیل کے دہانے پر تعمیر کیا جانے والا قلعہ نما دروازہ بھی فنِ تعمیر اور انجنئیرنگ کا نادر نمونہ ہے، ہر ایک سی چھوٹی پگڈنڈی آپ کو اس دیوہیکل دروازے کی چھت پر لے جاتی ہے۔

یہ جھیل پہاڑوں میں گِھری ہوئی ہے، صرف شمال مغرب کی جانب ایک درہ ہے جہاں سے کسی زمانے میں جھیل کا زائد پانی نکلتا رہتا تھا اور برطانوی دور میں اِس درے پر ایک عظیم دروازہ تعمیر کیا گیا، جس کی چھت پر مکینکل سسٹم نصب تھا۔ دورازے کی پچھلی جانب خشک گزر گاہ کا دور تک نظارہ کیا جاتا ہے۔ اِس دروازے کو کھولنے اور بند کرنے کا نظام آج کل ناکارہ ہوچکا ہے اور ہمیشہ بند رہتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ تعمیر کے آغاز پر برطانوی انجینئرز نے مقامی مزدوروں سے ادائیگی کا جو معاہدہ کیا اِس کے مطابق جو مزدور دورانِ کام نماز ادا کرے گا، اُسے 50 پیسے کم دیہاڑی دی جائے گی اور جو نماز نہیں پڑھے گا اُسے پوری دیہاڑی ملے گی، لیکن جب ادائیگی کی گئی تو صورتحال اِس کے برعکس رہی اور نماز پڑھنے والے مزدور کو پوری اور بے نمازی مزدور کو 50 پیسے کم اُجرت ادا کی گئی۔

HANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBERHANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBER

جھیل کی تعمیر اُس وقت کی چھاؤنی کو پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے حوالے سے ایک اسٹوریج ٹینک کے طور پر کی گئی، جس میں مقامی افراد اور چھاؤنی کے استعمال کے بعد بچ جانے والے اضافی پانی کو ذخیرہ کیا جاتا تھا، کیونکہ برطانوی حکومت نے پینے کے واسطے پانی ہنہ ندی سے براہ راست پائپ لائن کے ذریعے چھاؤنی کو مہیا کیا تھا جبکہ مقامی آبادی ندی میں بہنے والے پانی سے اپنی ضرورت پوری کرتی تھی۔

اسی طرح دونوں کے استعمال کے بعد جو پانی بچ جاتا تھا وہ ہنہ جھیل میں ذخیرہ کرلیا جاتا تھا، جھیل کی قدرتی ہیئت کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہرین ماہی پروری کے مطابق جھیل میں تجارتی بنیادوں پر ماہی پروری کے بھرپور مواقع موجود ہیں اور یہاں پروان چڑھنے والی مچھلیوں کو کسی مصنوعی کھاد کی بھی ضرورت نہیں بلکہ جھیل میں قدرتی طور پر خوراک کا اچھا انتظام موجود ہے، لیکن اِن تمام چیزوں کا احیاء اسی صورت ممکن ہے کہ جھیل میں پانی تواتر سے آئے اور وہ بخارات کی صورت میں جلد جھیل کے دامن سے نہ اُڑے۔

HANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBERHANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBERلاتعداد مقامی اور غیر ملکی سیاح ہنہ جھیل کی قدرتی خوبصورتی اور خوشگوار فضاء کی بناء پر شہر کے ہنگاموں سے دور اِس پُرسکون اور پُر فضا مقام پر چند روز قیام کرنے کے خواہش مند ہوتے ہیں، اگر اِن سیاحوں کے لئے یہاں ایک بڑا ہوٹل یا چند اقامتی کاٹیجز تعمیر کردیے جائیں تو ہنہ جھیل کی دلکشی سے تجارتی فوائد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

HANNA, LAKE, SAWAT, VALLEY, A, REAL, MASTER, PIECE, OF, NATURE, ALLAH, O, AKBERنوٹ: یس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

ببرک کارمل جمالی

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
MAN, WAS, HURRY, TO, GET, BRIBE, HE, WANTS, TO, LEAVE, FOR, HAJJ
Previous Post ’جلدی کرو مجھے عمرے پر جانا ہے‘
Next Post پہاڑی زبان کی تاریخی اہمیت اور مستقبل
HISTORICAL, IMPORTANCE, OF, LANGUAGES, RELATED, TO, MOUNTAINS

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.