yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
بین الاقوامی خبریں

ہائے ٹک ٹاک، میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے، کم عمر ترین پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنا ٹک ٹاک اکائونٹ بنالیا

MH Kazmi December 3, 2020December 3, 2020 1 min read
Share this:

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) ‘ہائے ٹک ٹاک، میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے۔یہ پیغام دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم کی سرگرم ترین کارکن اورپاکستان اور دنیا کی کم عمر ترین نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسف زئی نے معروف ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر اپنااکاؤنٹ بنانے کے بعد اپنی پہلی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہی۔56 سیکنڈز پر مشتمل ملالہ یوسفزئی کی اس ویڈیو کو اب تک 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ان کی اس ویڈیو کو 80 ہزار سے زائد مرتبہ لائک بھی کیا جاچکا ہے جبکہ 3 ہزار سے زائد کمنٹ کیے گیے ہیں۔ انہوں نے اپنے پہلے پیغام میں مداحوں سے ‘گیونگ ٹیوزڈے’ کو اپنی فنڈ مہم میں عطیات دینے پر بھی زور دیا اور کہا کہ اس کے بدلے میں آپ کے آج بھیجے گئے کچھ سوالات کے جواب دوں گی۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنا ٹک ٹاک اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپنی ویڈیو انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر بھی شیئر کی اور فالوورز کو ایک اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آنے سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں کہا کہ ان پسندیدہ چیزیں میں ‘جوتے، کامیڈی اور کتابیں پڑھنا’ شامل ہے۔ ملالہ یوسفزئی نے اپنی پہلی ٹک ٹاک ویڈیو میں خود کو متعارف کرواتے ہوئے کہا کہ ‘ہائے ٹک ٹاک، میرا نام ملالہ یوسفزئی ہے’ انہوں نے کہا کہ ‘میں 23 سال کی ہوں اور لڑکیوں کی تعلیم کی کارکن ہوں، آپ میں سے کچھ لوگ مجھے جانتے ہوں گے، ہوسکتا ہے کہ آپ نے اقوام متحدہ میں میری تقریر سنی ہو یا میری کتاب ‘آئی ایم ملالہ’ پڑھی ہو’۔ ملالہ یوسفزئی نے مزید کہا کہ ‘آپ میں سے کچھ لوگ مجھے اب تک جانتے نہیں ہوں گے لہذا میں اپنا تعارف کرواؤں گی انہوں نے کہا کہ ‘میں نے حال ہی میں آکسفورڈ سے گریجویٹ کیا ہے، مجھے جوتے، کامیڈی اور کتابیں پڑھنا پسند ہے’۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ‘میں 12 سال سے دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم اور اس کے محفوظ معیار کی مہم بھی چلارہی ہوں۔ 23 سالہ ملالہ یوسفزئی، جنہوں نے رواں سال کے اوائل میں آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلسفے، سیاست اور اکنامکس میں گریجویٹ کیا ہے۔ وہ لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق اپنے امدادی فنڈ میں عطیات کی اپیل کے لیے اس ایپلی کیشن کا استعمال کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ ملالہ یوسف زئی کو 2014 میں بھارت کے سماجی رہنما کیلاش سیتیارتھی کے ساتھ مشترکہ طور پر امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا، وہ دنیا کی کم عمر ترین نوبیل یافتہ بنی تھیں۔
نوبیل انعام کے ایک سال بعد حکومت پاکستان نے بھی ملالہ یوسف زئی کو بہادری کا ستارہ شجاعت دیا تھا، حکومت پاکستان نے انہیں لندن ہائی کمیشن میں مذکورہ ایوارڈ دیا تھا۔
اس سے قبل بھی ملالہ یوسف زئی کو حکومت پاکستان نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں قومی امن ایوارڈ برائے یوتھ سے بھی نوازا تھا
فائل فوٹو: اے ایف پی
ملالہ یوسف زئی پر نامعلوم افراد نے 9 اکتوبر 2012 کو سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے قریب حملہ کردیا تھا، ان کے ساتھ مزید دو طالبات بھی زخمی ہوئی تھیں اور بعد ازاں حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے تھے۔
حملے میں شدید زخمی ہونے کی وجہ سے بعد ازاں ملالہ یوسف زئی کو علاج کے لیے برطانیہ منتقل کردیا گیا تھا اور پھر وہ وہیں پر ہی رہائش پذیر ہوگئیں اور انہیں برطانیہ میں رہائش کے دوران ہی نوبیل انعام اور ستارہ شجاعت سمیت دیگر کئی عالمی ایوارڈز سے نوازا گیا۔
ملالہ یوسف زئی نے برطانیہ میں رہائش کے دوران ہی معروف آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا تھا، جہاں سے انہوں نے رواں برس جون میں 22 سال کی عمر میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کی تھی

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سابق فرانسیسی صدر گسکارڈ ڈی اسٹیننگ کورونا کے باعث انتقال کر گئے
Next Post بنگلہ دیشی وزیر اعظم کا پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے پر زور

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.