yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

گل مکئ ایک ڈائری لکھتے لکھتے آکسفورڈ کی گریجویٹ بنی، ڈائری کی طاقت

MH Kazmi June 20, 2020June 20, 2020 1 min read
Share this:

دنیا کی سب سے کم عمر نوبیل انعام یافتہ پاکستان کی ملالہ یوسف زئی نے آکسفرڈ یونیورسٹی سے گریجویشن مکمل کرلی ہے۔

دنیا بھر میں ان کی کامیابی کو دوسروں سے زیادہ سراہا جا رہا ہے، کیونکہ تعلیم حاصل کرنے کے حق کے لیے آواز اٹھانے پر 8 سال پہلے طالبان نے ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا۔

22 سالہ ملالہ کے ڈگری مضامین میں فلسفہ، علم سیاسیات اور معاشیات شامل تھے۔ انھوں نے اس کی خوشی مناتے ہوئے اپنی دو تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر جاری کیں۔ ایک میں وہ رنگوں میں بھری ہوئی ہیں جس سے لگتا ہے کہ جشن مناتے ہوئے ان پر رنگ پھینکے گئے اور شاید ان کے ہاتھ کیک کی کریم سے بھرے ہوئے ہیں۔

دوسری تصویر میں وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ گھر میں کیک کاٹ رہی ہیں۔ ان کے والد ضیا الدین یوسف زئی مسکرا رہے ہیں، جب کہ ملالہ شکر گزار آنکھوں سے اپنی والدہ کو دیکھ رہی ہیں۔

Hard to express my joy and gratitude right now as I completed my Philosophy, Politics and Economics degree at Oxford. I don’t know what’s ahead. For now, it will be Netflix, reading and sleep. 😴 pic.twitter.com/AUxN55cUAf
— Malala (@Malala) June 19, 2020

ملالہ نے تصویریں پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے لیے اپنی خوشی اور احساس تشکر کو بیان کرنا مشکل ہے۔ میں نہیں جانتی کہ آگے کیا ہے۔ فی الحال تو صرف نیٹ فلکس، مطالعہ اور نیند ترجیح ہیں۔

ملالہ یوسف زئی کا تعلق خیبر پختونخوا کے خطے سوات سے ہے جہاں کئی سال تک ملا فضل اللہ کی سربراہی میں مقامی طالبان نے دہشت کا بازار گرم رکھا۔ ملا فضل اللہ بعد میں کالعدم تحریک طالبان کا سربراہ بنا۔

ملالہ یوسف زئی نے بی بی سی کی ویب سائٹ پر گل مکئی کے نام سے طالبان کے خلاف ڈائری لکھی اور لڑکیوں کی تعلیم روکنے پر احتجاج کیا۔ 2012 میں اسکول سے گھر آتے ہوئے ان پر فائرنگ کی گئی جس سے وہ شدید زخمی ہوئیں۔

انھیں ابتدائی علاج کے بعد برمنگھم روانہ کیا گیا جہاں ان کی جان بچالی گئی۔ اس کے بعد سے وہ اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ وہیں مقیم ہیں۔ صحت یاب ہوتے ہی انھوں نے تعلیم کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع کردیا تھا، جب کہ پاکستان اور دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے پہلے سے زیادہ بلند آواز اٹھانا شروع کردی تھی۔ اس کے لیے انھوں نے ملالہ فنڈ کے نام سے فلاحی تنظیم بھی قائم کی۔

ملالہ کے ٹوئٹ پر دنیا بھر سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہوا اور کئی مشہور شخصیات نے پیغامات بھیجے۔ ان میں ناسا کی خلاباز این میک کلین شامل تھیں۔

این میک کلین نے لکھا، “ملالہ! آپ کو گریجویشن پر مبارک باد۔ بہت سے لوگوں کے لیے اعلیٰ تعلیم بڑے کام کرنے کا نقطہ آغاز ہوتی ہے۔ آپ کے لیے یہ لمحہ بڑے کام کرنے کے بعد آیا ہے۔ اور میں اندازہ لگا سکتی ہوں کہ آپ مستقبل میں اور بہت سے بڑے کام کریں گی۔ یہ دنیا خوش قسمت ہے کہ اس میں آپ موجود ہیں۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post ‘ججوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے’
Next Post بھارت باز نہ آیا، چوری چھپے چینی سرحد پر بھاری ہتھیار اپاجی ہیلی کاپٹرز جمع کرنا شروع کردیا

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.