yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

‘ججوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے’

MH Kazmi June 20, 2020June 20, 2020 1 min read
Share this:

پاکستان میں جمعہ کو سوشل میڈیا پر قاضی فائز عیسیٰ کیس چھایا رہا اور سیادت دانوں اور صحافیوں کے علاوہ عام لوگوں نے اس پر اپنے اپنے انداز میں تبصرے کیے۔ جگ بازوں نے بھی جگتیں لگانے کا سلسلہ جاری رکھا۔ آج عدالت عظمی نے انصاف کی تاریخ میں ایک روشن باب کا اضافہ کیا۔ وکلاء تنظیموں نے قانون کی بالا دستی کا دفاع کیا۔ سلام ھے بار اور بنچ کو۔ ریفرنس دائر کرنے والے صدر اور وزیر اعظم استعفی دیں۔۔ اگر کوئ شرم کوئ حیا ھے
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) June 19, 2020

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے لکھا کہ عدالت عظمیٰ نے انصاف کی تاریخ میں روشن باب کا اضافہ کیا۔ ریفرنس دائر کرنے والے صدر اور وزیراعظم استعفا دیں۔ ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا الدین یوسف زئی نے ٹوئیٹ کیا: آزاد عدلیہ کے بغیر جمہوریت قائم نہیں رہ سکتی۔ فاضل جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو دلی مبارک باد۔

ریفرنس کالعدم’ججوں’ میں رنگ بھرےباد نو بہار چلے#JusticeQaziFaezIsa#SupremeCourt
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) June 19, 2020

ڈان کے تجزیہ کار مبشر زیدی نے فیض احمد فیض کے مصرع کو تبدیل کرکے تحریر کیا: ریفرنس کالعدم، ججوں میں رنگ بھرے باد نو بہار چلے۔ ٹوئیٹ میں عمر ضیا نے ممتاز دانشور نورالہدیٰ شاہ کا جملہ یاد دلایا: لوگو! شکر کرو، جس مردہ خانے میں تم پڑے ہو، وہاں ایک شخص ابھی تک زندہ ہے۔
شہزاد اکبر چاہ رہے ہیں کہ پورا بینچ انہیں پنجابی میں کالعدم کا مطلب سمجھائے…. pic.twitter.com/7R6aL1AuNG
— Sana Bucha (@sanabucha) June 19, 2020

صحافی ثنا بچہ نے ٹوئیٹ کیا: فروغ نسیم کے ماسک پہننے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ انھوں نے ایک اور ٹوئیٹ میں ٹی وی اسکرین شاٹ شئیر کیا جس پر شہزاد اکبر کا جملہ لکھا تھا کہ جج سے متعلق اطلاع سپریم جوڈیشل کونسل کے سامنے آچکی ہے۔ ثنا نے اس پر تبصرہ کیا: شہزاد اکبر چاہ رہے ہیں کہ پورا بینچ انھیں پنجابی میں کالعدم کا مطلب سمجھائے۔

Finally Supreme Court of Pakistan rejected reference against #JusticeQaziFaezIsa great victory for independent judiciary and a defeat of those who tried to humiliate a judge just because he wrote a bold descsion in Faizabad Dharna Case now #StopFightingWithJudiciary
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) June 19, 2020
جیونیوز کے اینکرپرسن حامد میر نے ٹوئیٹ کیا کہ ان لوگوں کو شکست ہوئی ہے جو ایک ایسے جج کی تذلیل چاہتے تھے جس نے فیض آباد دھرنا کیس کا جرات مندانہ فیصلہ لکھا۔ شاعر زیارت علی نے فیس بک پر لکھا: اس بار فرعون کے لیے موسیٰ نہیں، عیسیٰ آیا ہے۔ کچھ لوگ ایسے بھی تھے جو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے مخالف نہیں۔ لیکن عدالتی فیصلے سے مطمئن نہیں تھے۔ کورٹ رپورٹر مطیع اللہ جان نے لکھا کہ وکلا تنظیموں کو دھوکہ دیا گیا ہے کہ فیصلہ جسٹس عیسیٰ کے حق میں ہے، تاکہ کوئی احتجاج نہ ہو۔ کنفیوژن پیدا کرکے وکلا کو سخت ردعمل سے روکنے کی کوشش کی گئی ہے۔

I’ve asked QFI J to dispense with my services as part of his legal team led by Munir Malik sb going fwd as I’m out of the country. But let me comment on today’s order as lawyer/citizen. Unfortunately there’s nothing to celebrate today: more things change, more they stay the same
— Babar Sattar (@Babar_Sattar) June 19, 2020

وکیل بابر ستار نے ٹوئیٹ کیا کہ بدقسمتی سے فیصلے میں ایسا کچھ نہیں جس پر جشن منایا جائے۔ انھوں نے کئی ٹوئیٹس کرکے واضح کیا کہ لوگ فیصلے کو غلط معنی دے رہے ہیں۔ ٹوئیٹر پر رات گئے تک اس بارے میں پچاس ہزار سے زیادہ ٹوئیٹس کیے گئے جس سے لوگوں کی اس معاملے میں دلچسپی واضح تھی۔ بہت سے ٹوئیٹس نے فیصلے پر تنقید بھی کی۔ سب سے خاص بات ایک مخصوص ٹوئیٹ تھا جو وینا ملک سمیت کئی افراد نے زیر زبر پیش کی تبدیلی کے بغیر لکھا۔

روزِ محشر بھی ایک عدالت لگے گی وہاں کالے کرتوتوں والوں کو کوئی نہیں بچا سکے گا بدیانت منصفوں کا الگ سے حساب ہوگا انشاءاللہ
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 19, 2020

وینا ملک نے کسی مقدمے کا حوالہ دیے بغیر لکھا: روز محشر بھی ایک عدالت لگے گی۔ وہاں کالے کرتوتوں والوں کو کوئی نہیں بچاسکے گا۔ بددیانت منصفوں کا الگ سے حساب ہوگا انشا اللہ۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post سی پیک ٹو زیادہ سرعت کیساتھ مکمل ہوگا، پاکستان کا مکمل ڈھانچہ تبدیل ہوجائیگا، شاہ محمود قریشی
Next Post گل مکئ ایک ڈائری لکھتے لکھتے آکسفورڈ کی گریجویٹ بنی، ڈائری کی طاقت

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.