yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
خبریں

جھوٹ کی آفات

MH Kazmi April 7, 2017 1 min read
LYING, IS, WORST, SIN
Share this:

دروغ گوئی اور غلط بیانی نہایت ہی قبیح خصلت ہے۔ جس میں جھوٹ بولنے کی عادت پائی جاتی ہے، وہ خدا اور انسانوں کے نزدیک بہت برا ہے اور کوئی اس پر اعتبار نہیں کرتا۔ کتاب و سنت میں جھوٹ بولنے کی بڑی مذمت آئی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ’’بے شک اللہ تعالیٰ اس کو راہ نہیں دکھاتا جو جھوٹا ہے اور احسان نہیں مانتا۔

LYING, IS, WORST, SINآنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جھوٹ گناہ کی طرف لے جاتا ہے اور گناہ دوزخ میں، اور جھوٹ بولتے بولتے انسان خدا کے ہاں جھوٹا لکھا جاتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن عمرو العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جنت میں لے جانے وا لا عمل کیا ہے ؟

آپؐ نے فرمایا: جب بندہ سچ بولتا ہے تو وہ نیکی کا کام کرتا ہے اور جو نیکی کا کام کرتا ہے وہ ایمان سے بھرپور ہوجاتا ہے اور جو ایمان سے بھرپور ہوجاتا ہے وہ جنت میں داخل ہوگیا۔ اس نے پھر پوچھا : اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! دوزخ میں لے جانے والا عمل کیا ہے ؟ آپؐ نے فرمایا: جھوٹ بولنا۔ جب بندہ جھوٹ بولے گا تو وہ گناہ کا عمل کرے گا اور جب گناہ کا عمل کرے گا تو کفر کرے گا اور جو کفر کرے گا دوزخ میں جائے گا۔ ( مسند احمد)

اس حدیث مبارک سے معلوم ہوا کہ جھوٹ کی بُرائی کی اتنی وسعت ہے کہ کفر بھی اس میں آ جاتا ہے جس سے زیادہ کوئی بُری چیز نہیں اور جس کے لیے نجات کا کوئی دروازہ کھلا نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا دائرہ کار بہت وسیع ہے وہ دنیا کو گھیرے ہوئے ہے اس کی رحمت کی چھاؤں میں ساری کائنات آرام کر رہی ہے مگر رحمت الٰہی کے اس گھنے سائے سے وہ باہر ہے جس کا منہ جھوٹ کی بادِسموم سے جھلس رہا ہے۔

اسلامی محاورے میں سخت ترین لفظ لعنت ہے۔ لعنت کے معنی اللہ تعالیٰ کی رحمت سے دوری اور محرومی کے ہیں۔ قرآن مجید میں اس کا مستحق شیطان کو بنایا گیا ہے اور اس کے بعد یہودیوں، کافروں اور منافقوں کو اس کی وعید سنائی گئی ہے، لیکن کسی مومن کو جھوٹ کے سوا اس کے کسی فعل کی بنا پر لعنت سے یاد نہیں کیا گیا۔ جھوٹ بولنے اور جھوٹا الزام لگانے کی صورت میں اللہ تعالیٰ نے اجازت دی ہے کہ جو جھوٹا ہو اس پر خد اکی لعنت کی جائے۔ مباہلے کے موقع پر یہ فرمایا گیا کہ دونوں فریق خدا ئے تعالیٰ سے گڑ گڑ اکے دعا مانگیں کہ جو ہم میں سے جھوٹا ہو اس پر خدا کی لعنت ہو۔

جب شوہر بیوی پر بدکاری کا الزام لگائے اور شوہر کے پاس اس کا کوئی گواہ نہ ہو تو اس صورت میں اس کو چار دفعہ اپنی سچائی کی قسم کھانے کے بعد پانچویں دفعہ یہ کہنا ہو گا ’’ اس پر اللہ کی لعنت ہو اگر جھوٹوں میں سے ہو۔ ‘‘ اس سے معلوم ہوا کہ جھوٹ ایسی بڑی لعنت ہے کہ جو اس کا مرتکب ہو تا ہے۔ وہ کافروں اور منافقوں کی طرح بددعا کا مستحق ہوتا ہے۔ نفاق جھوٹ کی بدترین قسم ہے۔ اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : منا فق کی تین علامتیں ہیں، جب بات کرے تو جھوٹ بولے، جب وعدہ کرے تو وعدہ خلافی کرے، امانت میں خیانت کرے۔ جھوٹ بولنے والے کا دل سیا ہ ہوجاتا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک جھوٹا لکھا جاتا ہے۔ (موطا امام مالک) اور جھوٹ بولنے والے کے منہ سے اتنی بدبو نکلتی ہے کہ فرشتے اس سے دور بھاگتے ہیں۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا: جب آدمی جھوٹ بولتا ہے تو رحمت کے فرشتے اس سے ایک میل دور ہوجاتے ہیں اس بدبو کے باعث جو جھوٹ بولنے سے پیدا ہوتی ہے۔ جھوٹ بولنے سے روزی میں بھی بے برکتی ہوتی ہے۔ آج کل تاجر حضرات دھڑلے کے ساتھ جھوٹ بول کر اور جھوٹی قسمیں اٹھا کر مال بیچ رہے ہوتے ہیں ان کے متعلق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: والدین سے بھلائی کرنے سے عمر بڑھتی ہے اور جھوٹ بولنے سے روزی میں کمی اور بے برکتی ہو تی ہے اور مومن کبھی جھوٹ نہیں بول سکتا اور جو مومن ہوگا وہ جھوٹ نہیں بولے گا۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا۔ اے اللہ کے رسول ﷺ ! کیا مومن بزدل ہو سکتا ہے ؟ آپؐ نے فرمایا: ہا ں ہوسکتا ہے۔ پھر پوچھا گیا کیا مومن بخیل بھی ہوسکتا ہے ؟ آپؐ نے فرمایا ہاں ہوسکتا ہے۔ پھر آپؐ سے پوچھا گیا کیا مومن جھوٹا بھی ہوسکتا ہے ؟ آپؐ نے فرمایا نہیں مومن کبھی جھوٹا نہیں ہوسکتا۔

اس سے معلوم ہوا ایمان اور جھوٹ متضاد چیزیں ہیں۔ دونوں کا یک جا ہونا ناممکن ہے۔ جس طرح کفر و ایمان یک جا نہیں ہوسکتے۔ اس کی تائید اس حدیث سے ہوتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی دل میں ایمان اور کفر اکٹھا جمع نہیں ہوسکتا۔ اگر کفر ہے تو ایمان نہیں اور ایمان ہے تو کفر نہیں۔ اور جھوٹ اور سچ بھی اکٹھا جمع نہیں ہوسکتا اور خیانت اور امانت بھی اکٹھی نہیں ہوسکتی۔

جھوٹے کے لیے قیامت کے دن بڑی سزائیں ہیں۔ معراج والی حدیث میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جھوٹے آدمی کو میں نے دیکھا کہ اس کے جبڑے چیرے جا رہے ہیں۔ قبر میں بھی یہی سزا قیامت تک ہوگی۔ جھوٹ کی بھی کئی اقسام ہیں۔ اچھے اچھے لوگو ں کا حال یہ ہے کہ وہ جھوٹ کو برا نہیں سمجھتے۔ جیسے اکثر لوگوں کو دیکھا جاتا ہے کہ بچوں کو بہلانے کے لیے ان سے جھوٹے وعدے کرلیتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ ان وعدوں کو تھوڑی دیر میں بھول جائیں گے اور ہو تا بھی اکثر یہی ہے مگر جھوٹ بہ ہرحال جھوٹ ہے۔ اسلام نے اس جھوٹ کی بھی اجازت نہیں دی۔

ایک کم سن صحابی عبداللہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دفعہ میری ماں نے مجھے بلایا اور حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر تشریف رکھتے تھے تو ماں نے مجھے بلانے کے لیے کہا کہ یہاں آؤ تجھے کچھ چیز دو ں گی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم اس کو کیا چیز دینا چاہتی ہو؟ ماں نے کہا کہ میں اس کو کھجور دوں گی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں اگر تم اس وقت کچھ نہ دیتیں تو یہ جھوٹ بھی تمہارا لکھا جاتا۔

بعض لوگوں کی عادت ہو تی ہے کہ جب ان کو کھانے کے لیے یا کسی اور چیز کے لیے کہا جاتا ہے تو وہ تصنع و بناوٹ سے کہہ دیتے ہیں کہ مجھے اس کی خواہش نہیں حالاں کہ ان کے دل میں اس کی خواہش بھی موجود ہوتی ہے، تو یہ بھی جھوٹ ہے۔

ایک دفعہ ایک صحابیہؓ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ ہم سے کوئی کسی چیز کی خواہش رکھے اور پھر کہہ دے کہ مجھے اس کی خواہش نہیں تو کیا یہ بھی جھوٹ شمار ہوگا۔ ارشاد ہوا کہ ہر چھوٹے سے چھوٹا جھوٹ بھی جھوٹ لکھا جاتا ہے۔ اسی طرح وہ جھوٹ ہے جو محض لطف صحبت کے لیے بولا جاتا ہے۔ اس سے اگرچہ کسی کو نقصان نہیں پہنچتا بل کہ بعض مقامات پر دل چسپی کی چیز بن جاتا ہے۔ تاہم اسلام نے اس کی بھی اجازت نہیں دی۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : جو لوگو ں کو ہنسانے کے لیے جھوٹ بولتا ہے اس پر بڑا افسوس ہے، لوگوں کو خوش کرتا ہے اور جھوٹ بول کر اپنی آخرت برباد کرتا ہے۔ جو خدا کا اور لوگوں کا امین ہے تو اس کو سچ ہی بولنا چاہیے۔ سب سے خطرناک جھوٹ وہ ہے کہ جھوٹ بول کر لوگوں کی حق تلفی کی جائے اور ان کی عزتیں خراب کی جائیں۔ اس کو جھوٹی شہادت کہتے ہیں اور یہ جھوٹی گواہی گناہ میں شرک کے برابر ہے۔ ارشاد نبوی ہے کہ جھوٹی گواہی خدائے تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنے کے برابر ہے آپؐ نے یہ بات (یکے بعد دیگرے ) تین مرتبہ فرمائی۔ پھر آپ نے ثبوت میں یہ آیت پڑھی ’’بچو بت پرستی کی نجاست سے اور بچو جھوٹ بولنے (اور جھوٹی گواہی) سے اللہ کی توحید پر ثابت رہو اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرو۔‘‘ جھوٹی گواہی گناہ کبیرہ ہے۔

ترمذی شریف میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سے فرمایا کہ کیا میں تم لوگوں کو سب سے بڑا گناہ نہ بتاؤں؟ صحابہ کرامؓ نے کہا ہاں ضرور۔ اللہ کے رسولؐ نے فرمایا: شرک اور ماں باپ کی نافرمانی۔ بغیر ضرورت کے قسم کھانے کی بھی مذمت کی گئی ہے۔ اگر خاص ضرورت پیش آجائے تو سچی قسم کھائی جائے۔ جھوٹی قسم ہرگز نہ کھائے کیوں کہ قسم میں خدا کو گواہ بنایا جاتا ہے تاکہ مخاطب کو یقین ہوجائے اس لیے سچے معاملے میں خدا کو گواہ بنانا درست ہے۔ جھوٹے معاملے میں خدا کو ہرگز گواہ نہ بنایا جائے۔ جھوٹی قسم کھاکر جھوٹے معاملے میں خدا کو گواہ بنانا سنگین جرم ہے۔

اللہ تعالیٰ نے سورہ نحل میں ارشاد فرمایا، جس کا مفہوم یہ ہے کہ : ’’ اور قسموں کو پکا کرنے کے بعد مت توڑ ڈالو اور تم نے اپنے اوپر خدا کو ضامن بنایا ہے۔ بے شک اللہ تعالیٰ تمہارے کاموں کو جانتا ہے۔ اور اُس عورت کی طرح مت بنو جس نے اپنے کاتے ہوئے سوت کو محنت کرنے کے بعد توڑ کر ٹکڑے ٹکڑے کر ڈالا۔ تم اپنی قسموں کو آپس میں فریب کا بہانہ بناتے ہو کہ ایک فریق دوسرے فریق سے بڑھ چڑھ کر ہو۔‘‘

خدا کا نام لے کر معاہدہ کرنا اور اس کو توڑ ڈالنا خدا کے مقدس نام کی تحقیر کرنا ہے۔ اس لیے فرمایا کہ جس بات پر کسی نے قسم کھائی اس پر اس نے گویا خدا کو ضامن ٹھہرایا۔ اس لیے قسم توڑ ڈالنا ایسا ہی حماقت کا کام ہے جیسا کہ عرب کی ایک بے وقوف عورت کا تھا جو سوت کات کر کھو دیتی یا ٹکڑے ٹکڑے کر دیتی۔ جھوٹی قسم کھا کر کسی دوسرے کے مال پر دعویٰ کرنا خدا کے نام پر جھوٹ بولنا ہے اور یہ ایک کے بہ جائے دو گناہوں کا مجموعہ ہے۔ یعنی غضب اور جھوٹ اور وہ بھی خدا کے پاک اور مقدس نام پر۔

اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’’بے شک جو لوگ خدا کے اقرار اور اپنی قسموں پر (دنیا کا) تھوڑے مال کی تجارت کرتے ہیں آخرت میں ان کا کوئی حصہ نہیں، نہ ہی اللہ ان سے بات کرے گا نہ ان کی طرف دیکھے گا قیا مت کے روز، اور نہ ان کو پاک کرے گا، اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔ ‘‘ (آل عمران)

اس آیت کی تائید اس حدیث سے ہوتی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ فرمایا تین آدمی ایسے ہیں جن کی طرف خدا قیامت کے دن نظر کرم نہیں فرمائے گا نہ ہی ان کو پاک کرے گا ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔ وہ لوگ جو اپنا لباس ٹخنوں سے نیچے لٹکا کر رکھتے ہیں (کیوں کہ یہ غرور کی علامت ہے ) دوسرا وہ جو احسان جتلاتا ہے، تیسرا وہ جھوٹی قسمیں اٹھا کر اپنا مال بیچتا ہے۔

صحیح مسلم میں ہے کہ آپؐ نے فرمایا: جو کسی مسلمان کے حق کو جھوٹی قسم کھاکر لینا چاہیے گا تو اللہ تعالیٰ اس پر دوزخ کی آگ کو واجب کرے گا۔ صحابہ کرام ؓ نے عرض کیا اگرچہ وہ معمولی چیز ہی کیوں نہ ہو؟ آپؐ نے فرمایا ہاں اگرچہ وہ پیلو درخت کی شاخ ہی کیوں نہ ہو۔ ایک اور حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا: جس شخص سے جھوٹی قسم کہلوائی جائے اور وہ جھوٹی قسم کھائے تو وہ اپنا چہرہ لے کر دوزخ میں ٹھکانا پائے گا۔ چہرے کی خصوصیت شاید اس لیے ہے کہ اس نے انسانی عزت و آبرو کے خلاف کام کیا اور بڑی ڈھٹائی دکھائی جس کا اثر چہرے پر نمایاں ہوگا۔ عموماً تاجر اور سوداگر چیزوں کی قیمت اور مال کی اصل حقیقت بتانے میں جھوٹ کے مرتکب ہوتے ہیں اور جھوٹی قسمیں کھا تے ہیں اس لیے خاص طور سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اس سے بچنے کی ہدایت کی اور فرمایا جھوٹی قسم کھا کر مال تو بک جاتا ہے لیکن اس میں برکت نہیں رہتی۔

اللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں جھوٹ اور جھوٹی قسم سے محفوظ رکھے اور ہمیں سمجھنے اور عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

(صاحب زادہ نعیم الغفور)

Share this:

MH Kazmi

25,237 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
FIVE, SINS, HAVE, FIVE, PUNISHMENTS
Previous Post پانچ گناہوں کے پانچ عذاب
Next Post گناہوں پر ندامت
REPENT, ON. YOUR, SIN, AND, ASK, ALLAH, FOR, FORGIVENESS

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.