yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
خبریں

پانچ گناہوں کے پانچ عذاب

MH Kazmi April 7, 2017 1 min read
FIVE, SINS, HAVE, FIVE, PUNISHMENTS
Share this:

ﷲ تعالیٰ کے محبوب اور آخری پیغمبر جناب رسالت مآب ﷺ کے فرمودات عالیہ اصلاح احوال اور نجات آخرت کا ذریعہ ہیں۔ آپؐ نے مختلف مواقع پر اصلاح امت کے لیے ارشادات عالیہ فرمائے۔

FIVE, SINS, HAVE, FIVE, PUNISHMENTS حضرت عبدﷲ بن عباس رضی ﷲ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اکرمؐ نے فرمایا : ’’ جب کسی قوم میں خیانت ظاہر اور کھلم کھلا ہونے لگتی ہے تو ﷲ تعالیٰ اس قوم کے دل میں اس کے دشمنوں کا خوف اور ڈر ڈال دیتا ہے۔ اور جب کسی قوم میں زنا کاری پھیل جاتی ہے تو اس قوم میں بہ کثرت اموات ہونے لگتی ہیں۔ اور جو قوم ناپ تول میں کمی کرنے لگتی ہے تو اُس قوم کی روزی کاٹ دی جاتی ہے۔ اور جو قوم ناحق فیصلہ کرنے لگتی ہے تو اُس قوم میں خون ریزی پھیل جاتی ہے۔ اور جو قوم عہدشکنی اور بدعہدی کرنے لگتی ہے اس قوم پر اس کے دشمن کو غالب و مسلط کردیا جاتا ہے۔‘‘ ( مشکوٰۃ باب تغیرالناس )

شرح حدیث : جس طرح دواؤں اور غذاؤں میں ﷲ تعالیٰ نے تاثیر پیدا فرمائی ہے کہ زہر مار ڈالتا اور تریاق زہر کے اثرات کو زائل کر دیتا ہے۔ بعض غذائیں صحت کو برباد کردیتی ہیں اور بعض غذائیں تن درستی کو بڑھا دیتی ہیں۔ اسی طرح انسان کے قول و افعال میں بھی قدرت نے مختلف قسم کی تاثیر رکھ دی ہے۔ مثال کے طور پر آپ کی گالی دنیا بھر کے انسانوں کو آپ کا دشمن بنا دیتی ہے اور آپ کی دعا دنیا بھر کو آپ کا دوست بنا دیتی ہے۔ اسی طرح اگر آپ کسی کو مُکا دکھائیں تو وہ آپ پر غضب ناک ہوجاتا ہے اور اگر آپ کسی سے ہاتھ ملائیں تو وہ آپ پر شفیق ہوجاتا ہے۔

انسان کے ہر قول و عمل میں قدرت نے مختلف قسم کی تاثیر اور اثرات رکھے۔ اچھے اعمال کے اثرات بھی اچھے ہوا کرتے ہیں اور برے اعمال اور برے اقوال کی تاثیر بھی بری ہوا کرتی ہیں ۔ حضور اکرم ﷺ نے درج بالا حدیث میں پانچ برے اعمال اور ان کے برے اثرات کا بیان فرمایا ہے۔

٭ خیانت کی تاثیر یہ ہے کہ جو قوم امانت میں خیانت کرنے لگے گی تو وہ قوم اپنے دشمنوں سے خائف ، ڈرپوک اور بزدل ہوجائے گی۔

٭ اور جو قوم زنا کاری کی لعنت میں گرفتار ہوجائے گی تو اس قوم پر طرح طرح کی بلائیں بیماریاں اور وبائیں آئیں گی اور بہ کثرت لوگ مرنے لگیں گے۔

٭ اور جو قوم ناپ تول میں کمی کرے گی تو اس کا یہ اَثر ہوگا کہ ان کی روزی کی برکت ختم ہوجائے گی۔ وہ عمر بھر روزی کمانے کے لیے در بہ در کی ٹھوکریں کھاتے پھریں گے۔ اور اگر ہزاروں لاکھوں روپے کمائیں گے بھی، لیکن ان کے دل کو چین اور روح کو سکون حاصل نہیں ہوگا اور کچھ پتا نہیں چلے گا کہ دولت کہاں سے آئی اور کدھر چلی گئی۔

٭ اور جو قوم ناحق فیصلہ کرنے کی خوگر ہوجائے گی تو اس گناہ کا یہ اَثر ہوگا کہ اس قوم میں قتل و خون ریزی کی بلا پھیل جائے گی اور روزانہ دن رات ہر طرف قتل غارت ہونے لگے گی۔ (آج غلط فیصلوں کی وجہ سے ہمارا معاشرہ مقتل بنا ہوا ہے)

٭ اسی طرح جو قوم بدعہدی کی راہ پر چل پڑے گی تو اس قوم کی عزت و اقبال اور اس کی سلطنت کے جاہ و جلال کا خاتمہ ہوجائے گا اور اس قوم پر اس کے دشمنوں کا غلبہ و اقتدار ہوجائے گا۔ (کیا اغیار کا آج ہمارے ہاں بالواسطہ یا بلا واسطہ غلبہ و اقتدار نہیں ہے)

چوں کہ ان گناہوں کے یہی اثرات ہیں اور کوئی چیز بھی اپنا اثر د کھائے بغیر نہیں رہ سکتی لہٰذا ان گناہوں کے وہی اثرات ہوں گے جو اُوپر بیان کیے گئے ہیں۔ آگ پر اُنگلی رکھ کر لاکھ چلائیے مگر اُنگلی ضرور جل جائے گی۔ کیوں کہ آگ کی تاثیر ہی جلا دینا ہے۔

واضح رہے کہ ان گناہوں کا یہ عذاب صرف دنیاوی عذاب ہے جو اس حدیث میں بیان کیا گیا ہے۔ باقی آخرت کا عذاب اس کے علاوہ ہے اور وہ عذاب جہنم ہے۔

ﷲ تعالیٰ ہمیں گناہوں سے بچا کر عذابوں سے محفوظ رہنے کی توفیق دے۔ آمین

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
MASTUNG, COACH, FELL, IN, DEEP, TRENCH
Previous Post بلوچستان کے علاقے مستونگ میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق
Next Post جھوٹ کی آفات
LYING, IS, WORST, SIN

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.