yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

تو آج پھر یاد آ رہا ہے

F A Farooqi August 17, 2016August 17, 2016 1 min read
Hameed Gul
Share this:
Hameed Gul
Hameed Gul

تحریر : سالار سلیمان
زندہ قومیں اپنے قومی ہیروز کی قدر کرتی ہیں،اُن کے ناموں کو زندہ رکھتی ہیں اور انہیں اپنی سر آنکھوں پر بٹھاتی ہیں لیکن ہم عجیب قوم ہیں کہ ہم اپنے ہیروز کو جیتے جی مار دیتے ہیںاور اُنکے مرنے کے بعد فاتحہ بھی شاید نہیں پڑھتے اور بھولنے میں چند سیکنڈرز کا وقفہ لیتے ہیں۔ کل حمید گل کی برسی تھی’ وہی حمید گل کہ جس کی ریٹائرمنٹ پر دہلی، واشنگٹن، تل ابیب اور ماسکو میں خوشیاں منائی گئی تھیںاور جس کی طبعی موت نے مغرب کے تھنک ٹینکس میں خوشیاں بکھیر دیں۔ حمید گل آخری وقت تک فوجی ہی تھے اور انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محاذ نہیں چھوڑا تھا۔ انہوں نے ہمیشہ دفاع پاکستان کی بات کی اور انہوں نے آخری وقت تک پاکستان کا ہر لحاظ سے دفاع بھی کیاوہ چاہے عسکری میدانوں میں ہو یا پھر فکری میدانوں میں ہو، حمید گل کا کوئی ثانی نہیں تھا میں نے ٹیلی ویژن پر متعدد مرتبہ اُن کو سنا تھا ۔ بل مشافہ ملاقات کا موقعہ زیادہ ملا نہیں لیکن جب بھی لاہور میں کسی پروگرام میں ملاقات ہوئی تو ان کو انتہائی شفیق ہی پایا۔ اُن کے فرزند عبداللہ گل اب تحریک نوجوانان پاکستان کیپلیٹ فارم سے حمید گل مرحوم کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

جس دور میں جنرل حمید گل نے آئی ایس آئی کی قیادت سنبھالی تھی و ہ پاکستان کی عسکری تاریخ لے لحاظ سے ایک مشکل دور تھا۔ پاکستان کے پڑوس میں جنگ جاری تھی اورجنگ بھی ایسی تھی کہ سرخ ایشیاء کا خواب یا تو پورا ہونا تھا اور یا ں اُس نے مٹ جانا تھا۔ روس نے افغانستان کی فضاء کو بارو د میں نہلا دیا تھا اور یہ صاف ظاہر تھا کہ اس کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہوگا۔ 1987 ء سے 1989ء کا دور پاکستان کیلئے افغانستان کے حوالے سے مشکل ترین ادوار میں سے ایک تھا۔ روس ٹوٹنے کے بعد واپس جا رہا تھا لیکن اس کی کوشش تھی کہ وہ اپنی باقیات کو اسی خطے میں چھوڑ جائے تاکہ کل کو وہ اس کے کام آ سکیں۔ یہ بات کسی بھی محب وطن پاکستانی کو قبول نہیں تھی اور جنرل حمید گل نے بھی یہی فیصلہ کیا کہ چونکہ روس پر ہزیمت اٹھا چکا ہے تو وہ اس خطے سے اپنی باقیات کے سمیت ہی جائیگا۔

یوں ‘سرخ ایشیاء ‘ کا خواب بھی جنرل حمید گل نے توڑ دیا۔ دوسری جانب بھارت کا خواب تھا کہ پاکستان جب اپنے مغرب سے کمزور ہو جائے تو اس کو مشرق سے چھیڑا جائے تاکہ وہ او ر کمزور ہوکر مزید ٹکروں میں بٹ جائے ۔ 1989ء میں بھارت نے بڑے پیمانے پر سرحد کے ساتھ ساتھ جنگی مشقیں شروع کی تھیں اور جواب میں جب پاکستان کی جانب سے ضرب مومن کے نام سے جنگی مشقیں شروع ہوئیں تو بھارت کی توپیں خاموشی کے ساتھ جس راستے سے آئی تھیں ‘ اُسی راستے سے واپس چلی گئیں۔ ا س سازش کا سدباب بھی جنرل حمید گل ہی نے کیا تھا۔ بھارت نے اسی دور میں کشمیر میں مظالم کی نئی داستان رقم کی تھی اور جنرل حمید گل نے اخلاقی لحاظ سمیت ہر لحاظ سے کشمیریوں کی مدد بھی کی تھی ۔ تاہم بعد میں اپنے اصولوں سے سمجھوتہ نہ کر سکنے کی صلاحیت کی وجہ سے جنرل حمید گل نے 1991ء میں آرمی سے باعزت ریٹائرمنٹ لے لی۔ وہ آرمی سے ریٹائر ہونے کے باوجود مرتے دم تک ایک فوجی ہی تھے۔

Nato Forces
Nato Forces

جب افغانستان پر امریکہ نے حملہ کیا تو جنرل حمید گل نے اسی وقت کہا تھا کہ نائن الیون بہانہ ہے، افغانستان ٹھکانہ ہے اور پاکستان نشانہ ہے۔ اس وقت تک شاید یہ بات مذاق لگ رہی ہو تاہم بعد کے واقعات نے جنرل حمید گل کی بصیرت کو ایک مرتبہ پھر سے سچ ثابت کر دیا۔ ٹی وی پر جنرل حمید گل کبھی بھی پرسنل پروفائلنگ کیلئے نہیں آئے اور جب بھی آئے ‘ جس بھی پروگرام اور انٹرویو میں آئے انہوں نے پاکستان کے دفاع اور ملکی صورتحال پر ہی بات کی ۔ وہ اکثر ایک بات کہتے تھے کہ جب موت آنی ہے تو وہ چار انچ کی ایک گولی سے بھی آ جانی ہے اور سات پردے بھی کسی کام کے نہیں ہونگے تو میں پھر موت سے کیوں ڈروں؟ جنرل صاحب پاکستان میں کیوں متنازعہ تھے اُن کو پاکستان میں کیوں اور کس کے کہنے پر متنازعہ کیا گیا یہ ایک الگ با ت ہے اور ہم اس پر کسی اور نشست میں بات کریں گے تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ انہوں نے ہر دور میں کلمہ حق بلند کیا تھااور جب جہاد کو عالمی سطح پر متنازعہ کیا جا رہا تھا تو جنرل حمید گل نے جہاد اور دہشت گردی میں فرق کو بالکل واضح کیا تھا۔

امت کا درد دل رکھنے والاانسان آخری وقت تک امت کو یہی باور کرواتا رہا کہ ایٹمی پاکستان ہمارے دشمنوں کو قبول نہیں ہے ‘ خدارا اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرو۔ ہم بجائے جنرل حمید گل کی ذات کو ڈسکس کرنے کے ‘ اُن کے وہ کام کیوں نہیں یاد کرتے جو انہوں نے قوم کیلئے سر انجام دیے ہیں؟ کیا اس بات میں کوئی شک ہے کہ انہوں نے وطن دشمنوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کیا ہے ؟ کیااس بات میں کوئی شک ہے کہ وہ آخری وقت تک محض ایک پاکستانی تھے؟ کیااس بات میں کوئی شک ہے کہ انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی بات کی ہے اور ہمیشہ دشمنوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر منہ توڑ جواب دیا ہے ۔ اگر نہیں تو پھر اُن کی ذات پر کیچڑ کیوں اچھالا جا رہا ہے؟۔

میں آج جب قوم کی جانب دیکھتا ہوں تو حمید گل یاد آتے ہیں ‘ اُن کا خلا ابھی تک پر نہیں ہو سکا ہے ۔ اللہ اُن کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے ۔ابھی 15اگست کو اُن کی برسی گزری ہے اور ایک عالم میں خاموشی طاری ہے۔ کسی نے اُن کی خدما ت کا ذکر نہیں کیا۔ کسی نے اُ ن کی زندگی کے روشن پہلوؤں پر روشنی ڈالنے کی زحمت نہیں کی۔اللہ ہمیں توفیق دے کہ ہم ہیروز کی قدر کر سکیں جنرل حمید گل میرے لئے ہیروہی تھے اور مجھے یقین ہے کہ اُن کے چاہنے والے آج بھی اُن کی قومی خدمات کا اعتراف کرتے ہونگے۔ میرا یقین ہے کہ جنرل حمید گل لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں ۔اللہ اُن کی مغفرت کریں اور ان کو جنت میں اعلیٰ مقام دیں۔

Salaar Sulaman
Salaar Sulaman

تحریر : سالار سلیمان

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Karachi Circular Railway
Previous Post کراچی سرکلر ریلوے سنہری یادیں
Next Post انیس اگست، انسان دوستی کا عالمی دن
World Humanitarian Day

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.