yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

انیس اگست، انسان دوستی کا عالمی دن

F A Farooqi August 17, 2016 1 min read
World Humanitarian Day
Share this:
World Humanitarian Day
World Humanitarian Day

تحریر : رانا اعجاز حسین
اس پر فتن دور میں بھی انسانیت سے محبت ، انسانیت کی فلاح و خیر خواہی اور انسانیت سے دوستی کے لئے بے لوث خدمات سرانجام دینے والے افراد کی کمی نہیں، درحقیقت معاشرہ ان نیک سیرت و مخلص کردار لوگوں کی وجہ سے ہی قائم و دائم ہے۔ اگر دنیاسے انسانیت کے خیر خواہ بالکل ختم ہوجائیں تو جنگل کے سے معاشرتی نظام کے باعث پرامن و فلاحی معاشرہ کا وجود ناممکن ہوجائے اقوام متحدہ کے زیر اہتمام مختلف سماجی تنظیموں کے تعاون سے پاکستان سمیت دنیابھر میں ، ہرسال انیس اگست کا دن انسان سے دوستی کے عالمی دن(World Humanitarian Day)کے طور پر اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ انسانی فلاح و بہبود کے لئے بے لوث جذبے کے تحت کام کرنے والے امدادی کارکن اور اداروں کی خدمات کو سراہا جائے گا، انسانی فلاح و بہبود کے لئے متحرک افراد کا خیال رکھا جائے گا، اور انسانی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والے امدادی کارکن کی خدمت کے اعتراف میں ہرممکن حوصلہ افزائی کی جائے گی ، تاکہ لوگوں میں انسانیت کی خدمت اور انسانوں سے دوستی و خیر خواہی کا جذبہ پروان چڑھے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے انسان دوستی کا عالمی دن منانے کا فیصلہ 2008ء میں کیا تھا، جس کے بعد سے اس دن کو پاکستان سمیت دنیابھر کے بیشتر ممالک میں انتہائی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے بلاشبہ دنیا میں سارے انسان مفاد پرست ، خود غرض نہیں ہوتے، بلکہ انسانیت سے بے لوث محبت کرنے والے انسان بھی اس دھرتی پر بستے ہیں جو انسانیت کے تقاضوں پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوکر انسان کا سر فخر سے بلند کردیتے ہیں۔ انسانیت سے دوستی اور انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے خدمات سرانجام دینے میں مسلمانوں کی زمہ داری اور قوموں اور طبقوں سے زیادہ ہے کیونکہ ہمارے پیارے مذہب اسلام کا بنیادی درس ہی فلاح انسانیت و خیر خواہی ہے ۔انسانوں کی بے لوث خدمت کے لئے مسلمانوں کی قربانی انسان دوستی کے بیش قیمت جذبوں کی ترجمانی کا فریضہ سر انجام دیتی ہے اور انہیں دوسرے انسانوں سے ممتازکرتی ہے۔

اگر معاشرہ کو انسان کے لئے مفید بنانا ہے تو اس کا طریقہ فقط یہی ہوسکتا ہے کہ انسان دوسروں کے کام آئے ، اور ہردوسرے انسان کی بھلائی کی کوشش کے لئے ہر وقت متحرک رہے۔ اسی مقصد کی تکمیل کے لئے اللہ رب العزت نے تمام مسلمانوں کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا ہے ۔سنن ابوداود کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے”ایک مومن دوسرے مومن کا آئینہ ہے۔اور ایک مومن دوسرے مومن کا بھائی ہے، ضرر کو اس سے دفع کرتا ہے،اور اس کی پاسبانی اور نگرانی کرتا ہے۔” معاشرے میں موجود غربت ،مایوسی، فکرمعاش ، احساس محرومی ، مہنگائی، ناگواری کی کیفیت،اور معاشرتی ناہمواریاںتیزی سے لو گوں میں ذہنی دباؤ اور افسردگی کا باعث بن جاتی ہیں، ان گھمبیر حالات میں انسانیت سے محبت رکھنے والے افراد کی جانب سے فلاح انسانیت کے لئے فراہم کی جانے والی خدمات کٹھن حالات کو بھی آسان کردیتی ہیں۔

Humanitarian
Humanitarian

وہ لوگ واقعی بڑے باہمت، قابل دادو ستائش ہیں جو دوسروں کے لیے اپنا وقت نکالتے ہیں اور اپنی صلاحیتوںکو استعمال کرتے ہیں۔ ایسے لوگ اگرچہ کم ہیں، لیکن ہیں ضرور۔وقتاً فوقتاً درد دل رکھنے والے افراد کے انسانوں کے لیے قربانیوں کے واقعات سننے کو ملتے رہتے ہیں۔ اس کے باوجود انسان کو فی زمانہ جتنی انسانیت کی ضرورت آج ہے، شاید پہلے کبھی نہیں تھی۔ ہر انسان اگر یہ عہد کر لے کہ وہ اپنی استطاعت کے مطابق جہاں ضرورت پڑے اور موقع ملے تو ضرور دوسروں کی مدد کرے گا، مجبور اور ضرورت مند لوگوں کی چھوٹی بڑی ضروریات حل کرنے میں تعاون کرے گا۔ کسی غریب طالب علم کی تعلیم کا خرچ، کسی غریب کی بیٹی کی شادی کا خرچ، کسی بے روزگار کی نوکری کا انتظام، کسی غریب بیمار کے علاج کا انتظام اور موقع ملنے پر ہر ایسا کام کرے گا، جس سے کسی انسان کی ضرورت پوری ہوتی ہو، یقین کیجیے اس عمل سے دنیا بدل جائے گی ،دنیا میں سکون ہی سکون کا راج ہوگا اور محبت کی حکمرانی ہوگی۔

دوسروں کی مدد کرنا نا صرف دوسروں کے لیے ہی فائدہ مند ہے، بلکہ اس سے مدد کرنے والے کو بھی فائدہ حاصل ہوتا ہے، دنیا و آخرت کی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ عجیب پرکیف ذہنی سکون حاصل ہوتا ہے ،یہ بات وہی لوگ جانتے ہیں جوخدمت خلق کی مثالی لذت کو محسوس کرچکے ہیں۔ دہشتگردی کی لہر ہو، نسلی فسادات یا دیگر سانحات، انسانیت سے محبت کرنے والے خیر خواہوں کا بے لوث کردار ہمیشہ سے نہایت اہمیت کا حامل رہا ہے۔ بہت سے انسان دوستوں نے جذبہ خیرخواہی میں اپنا روزگار، مال و دولت سب کچھ گنوادیا، مگر جذبہ خدمت خلق کو نہیں چھوڑا۔

یہاں ضرورت اس امر کی ہے کہ ہماری حکومت خدمت خلق کے جذبے سے سرشار لوگوں کی سرپرستی و معاونت کرے۔ غور طلب بات ہے کہ دہشتگردی و سانحات میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کو حکومت کی جانب سے امداد مل جاتی ہے مگر کوئی رضا کار سانحہ میں وفات پاجائے تو اس کے ورثاء امداد سے محروم رہتے ہیں لیکن پھر بھی انسانیت سے خیر خواہی کا جذبہ ان میں موجود رہتا ہے ، کیونکہ انسانیت کے یہ عظیم دوست جانتے ہیں کہ اپنے لئے تو سب ہی جیتے ہیں اصل جینا دوسروں کے لئے جیناہے ، بلاشبہ یہی راحت بھری حقیقی زندگی ہے۔

Rana Aijaz Hussain
Rana Aijaz Hussain

تحریر : رانا اعجاز حسین
ای میل:ranaaijazmul@gmail.com
رابطہ نمبر:03009230033

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Hameed Gul
Previous Post تو آج پھر یاد آ رہا ہے
Next Post کہیں دہشت گردوں کے ہمدرد حکومت میں بھی تو نہیں
Suicide Attack on Shuja Khanzada

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.