yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

مجھے شہر دیکھ کراندازہ ہوا, درندے اب نہیں رہتے جنگلوں میں

F A Farooqi March 28, 2016 1 min read
Lahore Blast park
Share this:
Lahore Blast park
Lahore Blast park

تحریر :رشید احمد نعیم
لاہور میں ظلم و بر بریت کی انتہا۔۔۔ تفریحی مقام پر دہشت گردی۔۔۔ درجنوں افراد کی شہادت ۔۔۔ سینکڑوں خاندان میں صفِ ما تم ۔۔۔ ستر کے قریب گھرانوں کے چراغ گل ۔۔۔ مائوں کی ہری بھری گودیں ا ناً فاناً ویران ۔۔۔ بچے باپ کی شفقت سے محروم۔۔۔ بوڑھے والدین کی کمریں ٹوٹ گئیں۔۔۔ ہنستے بستے گھروں کی زند گیاں لُٹ گئیں ۔۔۔ ہر طرف کہرام ۔۔۔ فضا سوگوار ۔۔۔ہر آنکھ اشکبار ۔۔۔ غم وغصے کے بادل چھا گئے۔۔۔ جی ہاں! گزشتہ شام لاہور کی معروف تفریح گاہ گلشنِ اقبال میں اس وقت قیامتِ صغریٰ برپا ہو گئی جب ہر طرف زندگی لہلا رہی تھی۔ چار سُو خوشیاں بکھری ہوئی تھیں۔ قہقے گونج رہے تھے ۔مسکراہٹوں کی خو شبو ہرطرف پھیلی ہوئی تھی۔پُرسکون لمحات نے ہر طرف خوشی و مسرت کی فضاء قائم کر رکھی تھی اور لاہور کے زندہ دل شہری چھُٹی کا دن انجوائے کرنے کے لیے پارک میں خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ ننھی کلیا ں اُچھل کُود رہی تھیں۔ والدین کی آنکھوں کے تارے ”بچے من کے سچے” فرشتوں کے روپ میں خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہے تھے کہ زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںستر کے قریب افراد شہید اور تین سو کے قریب افراد زخمی ہو گئے۔دھماکہ جھولوں کے قریب ہوا ۔لاہور پولیس کے ڈی آئی جی آپریشن حیدر اشرف کے مطابق دھماکہ خود کش تھا۔اور حملہ آور نوجوان تھا جس نے بیلٹ باندہ رکھی تھی ۔

بعض عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے گلشنِ اقبال پارک کے مرکزی دروازے ک قریب جہاں لوگوں کی بڑی تعداد با ہر نکل رہی تھی اپنے آپ کو دھماکے سے اُڑا لیا۔جاں بحق افراد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔ہسپتالوں میں ایمر جنسی نا فذ کر دی گئی ہے ،صدرِ پاکستان ممنون حسین نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ ایسی بذدلانہ کاررواہیوں سے دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم متذلزل نہیں ہو گا جبکہ وزیرِاعظم میاں نواز شریف نے دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوے زخمیوں کو بہتر سے بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا ۔وزیرِاعلیٰ میاں شہباز شریف نے صوبہ بھر میں تین روزہ سوگ کا علان کیا ہے لا ہور دھماکہ بھا رتی ایجنٹ کی گرفتاری کا ردِ عمل بھی ہو سکتا ہے تحقیقات کرتے وقت اس پہلو کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے کیونکہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے اور کبھی نہیں چا ہے گا کہ پاکستان ترقی و کامیابی کا سفر احسن طریقے سے طے کرے ،یہ تو ہماری حکومت کے ذاتی مفادات وابستہ ہیں جس کی وجہ سے صدائے احتجاج بلند نہیں کی جاتی اگر عوامی دبائو کے تحت کبھی بولنا پڑ جائے تو انتہائی نرم و نازک لب و لہجے میں بات کی جاتی ہے ۔بے گناہوں کا خون بہانے والے انسان نہیں وحشی درندے ہیں ۔

India
India

ان وحشیوں کو انسان کہنا انسانیت کی توہین ہے مگر افسوس صد افسوس کہ میاں برادران کو عوام کے جان و مال کی نسبت بھارت میں اپنا کاروبار زیادہ عزیز ہے جبکہ دوسری اہم بات یہ ہے کہ جب خفیہ اداروں کی طرف سے حکومتِ پنجا ب کو اس قسم کے متوقع حملے کی پیشگی اطلاعات فراہم کر دی گئیں تھیں تو پھر سکیورٹی کے منا سب اقدامات کیوں نہ کیے گیے ؟؟؟فول پروف سکیورٹی کے دعوے زمین بوس کیوں ہو گیے ؟؟؟پولیس نا کوں پر عام اور شریف شہریوں کی زندگیوں کو عذاب بنانے والی پنجاب پولیس کو بیس کلو وزنی بارود اُٹھاے سڑکیں اور ناکے عبور کرتا دہشت گرد کیوں نظر نہیں آیا َ؟؟؟ لاہور دھماکہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے مگر اس کے باوجود ہمارے دشمنوں نے ہمارا جینا حرام کر

رکھا ہے سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان ایٹمی طاقت اس لیے بنا تھا کہ دشمن جب چا ہے ہمارے پھول جیسے بچوں کو شہید کر دے اور جب چاہے جس طرح چاہے ہمارے شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا دے اور ہم بے بسی کی تصویربن کر لاشیں اُتھاتے اور آنسو بہاتے رہیں۔دہشت گردوں کو پکڑنے ،را کے ایجنٹ کی گرفتاری اور بھارت کی مداخلت کے ثبوتوں کے بعد بھی اگر ایٹم بم اور دیگر مزائلوں کا استعمال عمل نہیں لانا تو پھر ان کو کب استعمال کرنا ہے؟؟؟کیا یہ کھیلنے کے لیے کھلو نے بناے ہیں یا وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے ہتھیار بناے ہیں ؟؟؟ فیصلے کی گھڑی آن پہنچی ہے ۔اب دوٹوک فیصلہ کرنا ہو گا صرف خالی احتجاج سے کام نہیں چلے گا

Rasheed Ahmad Naeem
Rasheed Ahmad Naeem

تحریر :رشید احمد نعیم

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Cricket
Previous Post کھلاڑی سفیر اور دھرتی ماں
Next Post صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔
Muhammad Arshad Qureshi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.