yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں۔

F A Farooqi March 28, 2016 1 min read
Muhammad Arshad Qureshi
Share this:
16th December 1971
16th December 1971

جب یہ وطن 16 دسمبر 1971 کو دو لخت ہوا تو تمام پاکستان سوگ میں ڈوبا ہوا تھا اپنوں کی اناپرستی اور غیروں کی شازشوں سے ملک ٹوٹنے کا شدید رنج تھا اسی میں بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا وہ ایک جملہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی کررہا تھا جس میں انھوں نے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ” آج ہم نے نظریہ پاکستان کو خلیج بنگال میں ڈبو دیا ” وہی سوچ ہر آنے والی بھارتی حکومتوں کی رہی ہے جس میں موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شامل ہیں جنہوں نے ڈیڑھ سال قبل دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر اسی قسم کی زہر فشانی کی کہ ہم نے پاکستان کو دو لخت کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس پر ہمیں فخر ہے تو ان سے اب کیا خیر کی توقع رکھی جائے ، میں تو اب تک محو حیرت ہوں کے بھارتی وزیر اعظم کے اس بیان کے بعد انہیں کچھ عرصہ قبل جاتی عمرا میں جو سرخ قالین استقبال کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا س پر تو مجھے بھارتی جاسوس کشمیر سنگھ کی پاکستان سے باوقار رخصتی یاد آگئی۔
بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی ” را” کے جاسوس کل بھوشن یادیو کی گرفتاری کے بعد بھارتی قلابازیاں واضح دیکھائی دے رہی ہیں پہلا موقف جو بھارت کی طرف سے سامنے آیا وہ یہ کہ یادیو کا تعلق بھارتی حکومت سے نہیں جب کہ اعتراف کیا گیا کہ وہ بھارتی باشندہ ہے لیکن بھارتی نیوی سے قبل از وقت ریٹائیرمنٹ لے چکا ہے ، اسی طرح بھارتی حکومت کے ایک ایم ایل اے نے اپنے ایک بیان میں فرمایا کہ کل بھوشن یادیو کے بھلا پھسلاکر بلوچستان لے جایا گیا ہے وہ تو ایک کاروباری آدمی ہے اور اپنے کاروبار کے سلسلے میں دنیا کے کئی ممالک میں آتا جاتا رہتا ہے ظاہر ہے بھارت یہ تو نہیں بول سکتا ہے کہ ہاں جی یہ ہمارا جاسوس ہے اور پاکستان توڑنے کی سازشوں پر عمل پیرا تھا ،ایسا ہی ایک جاسوس کشمیر سنگھ پہلے گرفتار ہوا تھا جو 35 سال پاکستان میں قید تھا اس کے لیئے بھی بھارت کا کہنا تھا کہ وہ ایک کسان ہے اور غلطی سے پاکستانی سرحد میں چلا گیا تھا جسے گرفتار کرلیا گیا ، لیکن جب بھارتی لفاظی جو کہ سراسر جھوٹ پر مبنی تھی اس کی چالوں میں آکر حکومت پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اس وقت کے وزیربرائے انسانی حقوق انصار برنی کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے کشمیر سنگھ کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے واہگہ بارڈر کے ذریعے گلے میں پھولوں کا ہار ڈال کر واپس بھارتی سرزمین پر بھیجا گیا تو چند گھنٹوں بعد ہی کشمیر سنگھ نے چندی گڑھ میں ایک پریس کانفرنس میں برملا اعتراف کیا وہ پاکستان میں جاسوسی کے مشن پر تھا اور اپنا کام احسن طریقے سے انجام دے کر کامیاب اور زندہ سلامت واپس آیا ہے ایک بھارتی جاسوس کو اس وقت جس پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا اس کی رخصتی کی براہ راست نشریات دیکھائی گئیں وہ وطن عزیز کے ماتھے پر ایک کلنک کا ٹیکہ تھا ۔

Bhushan Yadav
Bhushan Yadav

آج جب کل بھوشن یادیو گرفتار ہوا ہے تو کئی ثبوتوں کے ساتھ گرفتار ہوا ہے افسوس اس امر کا بھی ہے کہ وہ ایرانی ویزہ حاصل کرنے کے بعد ایران کے راستے وطن عزیز میں داخل ہوا اور جیسا کہ اعترافات سامنے آرہے ہیں کہ وہ پاکستان کو توڑنے کے مشن پر کام کررہا تھا اور کراچی میں اور بلوچستان میں کئی شرپسندوں اور کلعدم تنظیموں سے رابطے میں تھا اور انہیں فنڈنگ کرتا تھا یہ اعترافات کافی ہیں پاکستانی حکومت کو اب کسی صورت اس معاملے میں خیرسگالی کے عنصر کو نہیں لانا چاہیے ذاتی اور کاروباری تعلقات کو بالاطاق رکھ کر ملکی سلامتی اور وقار کو مد نظر رکھتے ہوئے اقوام متحدہ ، عالمی برادری اور بل خصوص بھارت اور ایران سے دو ٹوک بات کرنی چاہیے یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ بھارت 1965 کی جنگ میں شرمناک شکست کے بعد سے مسلسل پاکستان کے خلاف سازشیں کررہا ہے آج بھی لاہور میں چائے پینے کی خواہش اس کے سازشی دل و دماغ میں رچی بسی ہے کیا کہا تھا کہ لاہور جیمخانہ میں شام کی چائے پینی تھی لیکن ہوا کیا سارا دن بھارتی ہیلی کاپٹر لاشیں اٹھاتے رہے پاکستان ائیرفورس کے ہیرو ایم ایم عالم بھارتی جہازوں کے ملبے کا ڈھیر لگارہے تھے ، لیکن لگتا ہے بھارت نے کوئی سبق نہیں سیکھا اور پھر اسی سازشوں میں مصروف ہے اب چند ضمیر اور وطن فروشوں کو اپنے ساتھ ملا کر پاکستان توڑنے کے خواب دیکھ رہا ہے ۔
یہاں ایک بات اور قابل افسوس ہے کہ حکومتی سطح ہر بھارتی جاسوس کی گرفتاری کو بہت زیادہ خاموشی سے لیا جارہا ہے جب کہ بھارتی حکومت نے ایسے واقعات میں چاہے وہ گجرات کے فسادات ہوں یا ممبئی حملہ سمجھوتہ ایکسپریس حملہ ہو یا پھر پٹھان کوٹ حملہ بھارت کی انگلی پاکستان کی طرف ہی اٹھتی ہے اور چور مچائے شور کے مترادف گلے میں ڈھول ڈالے پوری عالمی براردری کے سامنے پیٹتا رہتا ہے کہ اس میں پاکستان ملوث ہے اور کئی دفعہ تو کئی خوش فہم بھارتیوں نے یہ تجویز بھی دی کہ پاکستان پر امریکی طرز کے حملے کیئے جائیں ۔پاکستان کو ہر بھارتی واقع میں ملوث بتانے والے بھارت اور اس کی خفیہ ایجنسی کا چہرہ کل بھوشن یادیو کی صورت میںبے نقاب ہوگیا ہے اور یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث ہے اب وقت آگیا کا کہ پاکستان کو کمزور کرنے والے بیرونی ہاتھوں کو اندرونی ہاتھوں کی طاقت سے روکنا ہوگا اور وطن کی بقاء اور سلامتی کے لیئے کڑے فیصلے کرنے ہونگے ان تمام لوگوں کے ساتھ بے رحمی سے نمٹنا ہوگا جو اس پاک وطن کے خلاف سازشوں میں شامل ہیں ۔
کوئی بعید نہیں کہ لاہور کے گلشن اقبال پارک کے دھماکوں میں بھی بھارت کا ہی ہاتھ ہو کیونکہ اس سے پہلے بھی فیصل آباد اور لاہور کے بم دھماکوں میں 14 پاکستانیوں کو ہلاک کرنے والا منجیت سنگھ بھی بھارتی جاسوس ہی تھا جسے بھارتی وزیر اعظم نے دھرتی ماتا کا عظیم بہادر سپوت کا لقب دیتے ہوئے اسے بھارتی ہیرو قرار دیا تھا بلکہ بھارتی پنجاب اسمبلی میں اس کی پھانسی کے خلاف قرارداد بھی منظور کی گئی اور پورے ملک میں بھارتی ترنگہ سرنگوں رکھا گیا سرکاری اعزاز کے ساتھ اس کی آخری رسومات ادا کی گئیں اور ایک جاسوس کے کارناموں کا اعتراف کرتے ہوئے اس کے دو بیٹوں کو سرکاری ملازمت اور بیوہ کو تاحیات وظیفے کا اعلان کیا گیا ، سر بجیت سنگھ جیسے جاسوس کو بھارتی ہیرو قرار دینے والی بھارتی حکومت اب کل بھوشن یادیو سے حکومتی لاتعلق کا اعلان کررہی ہے ۔
پاکستان کے پاس اب بہت اچھا موقع ہے کہ کل بھوشن یادیو سے ملنے والے تمام ثبوتوں کو عالمی برادری کے سامنے بھرپور اندا میں پیش کرے اور اپنا مضبوط موقف اپناتے ہوئے بھارت پر دباؤ بڑھائے کہ ریاستی عناصر کے زریعے وطن مخالف سرگرمیوں سے باز رہے اور بھارت سے کسی بھی سطح پر بات چیت کے ایجنڈے میں ” را” کے پاکستان میں کردار کو بات چیت کا حصہ رکھے اور ان وطن فروشوں کو بھی بے نقاب کیا جائے جو کل بھوشن یادیو جیسے وطن دشمنوں کے ہاتھوں کا آلہ کار بن کر مادر وطن کا چند رپوں کے عوض سودا کرکے اپنے ہم وطنوں کی جانوں سے کھیلتے ہیں ۔

Muhammad Arshad Qureshi
Muhammad Arshad Qureshi

Muhammad Arshad Qureshi

(President)

International Radio Listeners Club

A-175, Block-B Kazimabad Model Colony

Opposite Jinnah Avenue Malir Karachi -75100 Pakistan

Cell # +92-300-2124195 WhatsApp # 92-334-2518844

Twitter @IRLCKP Skype arshad.maq Website

Share this:

F A Farooqi

3,490 Articles
View All Posts
Lahore Blast park
Previous Post مجھے شہر دیکھ کراندازہ ہوا, درندے اب نہیں رہتے جنگلوں میں
Next Post جنگ گلوبل ویلج کی
Eiffel Tower

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.