yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

خیبر پختون خوا میں بھوت سکول

Yes 1 Webmaster March 15, 2015March 15, 2015 1 min read
Khyber Pakhtunkhwa Schools
Share this:
Khyber Pakhtunkhwa Schools
Khyber Pakhtunkhwa Schools

تحریر: فضل خالق خان
یکساں نظام تعلیم رائج کرنے کے دعویداری میں رہے سہے سکولوں سے بھی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔ خیبر پختون خوا میں ایک سرکاری چشم کشا رپورٹ کے مطابق 275 مزیدبھوت سکولوں کا انکشاف ہوا ہے جو تعلیمی ترقی کے دعویداروں کے منھ پر تماچہ ہے۔ تشویش کی بات یہ ہے کہ ان بھوت سکولوںمیں سے 15 بھوت سکول صوبے کے خادم اعلیٰ پرویز خٹک کے اپنے آبائی علاقے میں ہیں جبک کہ 17 گھوسٹ سکولوں کا انکشاف خیر سے صوبے کے وزیر تعلیم محمد عاطف کے آبائی حلقے میں ہو چکا ہے۔

اس کے علاوہ دنیا بھر میں تعلیم کی ترقی کے لئے پریشان ملالہ یوسف زئی کے علاقے میں ان بھوت سکولوں کی تعداد سب سے زیادہ جس پر حکومت نے آنکھیں بند کررکھی ہیں۔ مزے کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی اول تو تبدیلی کا نعرہ لگایا کہ ہر شعبہ زندگی میں تبدیلی لاکر عوام کا معیا ر زندگی بہتر کر نے کے ساتھ ساتھ شعبہ تعلیم کو بام عروج پر لے کر جائیں گے ۔ دوسال سے تبدیلی کے منتظر عوام کی آنکھیں ترس گئیں لیکن ہوا کیا اس پر تبصرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ ہاں ایک تبدیلی ضرور دیکھی گئی ۔وہ یہ کہ پچھلے دنوں خیر سے بڑے بے باک اور بہترین ڈیبیٹر مراد سعید نے اقتدار سے فائدہ اُٹھانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے آدھے گھنٹے میں تین پرچے حل اور پھر اسی وقت اس کا نتیجہ بھی حاصل کرنا چاہا جس میں وہ قوم کے سامنے بری طر ح شرمندگی اُٹھانے کی خفت لے گئے۔ اگر یہی تبدیلی لانی تھی تو پھر کوشش کرتے کہ صوبے کے تمام عوام کو اس سہولت سے مستفید کرنے کی سعی کی جاتی ۔ اس طرح کے اقدام کے لئے قانون سازی کرتے تاکہ غریبوں کے بچے خوا مخوا ہاسٹلوں میں رہنے اور بھاری بھر کم فیسیں بھر نے کی بجائے ایک ہی مقررہ وقت پر متعلقہ اداروں میں جاکر لمحوں میں تمام سیڑھیاں چڑھتے ۔ بات کہاں سے کہاں نکل گئی۔

تبدیلی سرکار کی حکومت نے عنان حکومت سنبھالتے ہی اعلان کیا تھا کہ صوبے کو ترقی اور عوام کو خوشحالی کے دوڑ میں شامل کرنے کے لئے سب سے پہلے تعلیم کے شعبے پر توجہ دے کر ایک ہی نظام تعلیم رائج کرکے امیر اور غریب کے لئے یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرینگے ۔ اب صورت حال یہ ہے کہ سرکاری تعلیمی ادارے جس میں پڑھانے والے اساتذہ بھاری تن خواہیں اور دیگر سارے مراعات لے کر بھی اپنی ذمہ داریوںکو کماحقہ پورا کرنے سے قاصر ہیں جبکہ دوسری جانب پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں ا ن کے شاگرد اور کل کے بچے ان کی تن خوا کا عشر عشیر لے کے ا ن سے بہتر ذمہ داریاں پوری کرر نے کے ساتھ نجی تعلیمی اداروں میں بہتر نتائج دے رہے ہیں۔ لیکن ؟۔۔۔۔۔یہ الگ بات ہے کہ وہ اچھے نتائد والدین کی پریشانی کی قیمت پر اور جیب پر بھاری بوجھ ڈال کر دئیے جارہے ہیں۔حالیہ رپورٹ اس حوالے سے پریشان کن ہے کہ خیبر پختون خوا جس کے عوام پہلے سے گوناگوں مشکلات کا شکار ہیں اور جس کی بنیادی وجہ ہی تعلیم کی کمی ہے ۔ اس کے لئے یہ خبر کسی بم سے کم نہیں ۔ ہم موجودہ صورت حا ل میں تعلیمی زبوں حالی کسی صورت برداشت نہیں کرسکتے ۔ صوبے میں بد امنی کی اصل وجہ یہ ہے کہ ایک جانب تعلیمی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان ان پڑھ رہ کر ان شعبوں میں جانے سے محروم رہ جاتے ہیں جہاں ترقی صرف تعلیم کی مرہون منت ہے۔

دوسری جانب بے روزگاروں کی فوج میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے نجات حا صل کرنا اس لئے ضروری ہے کہ پچھلے عشرے سے ہم جس بدامنی کی لپیٹ میں ہے یہ اسی کا مرہون منت تو ہے ۔ اگر ہمارے ہاں تعلیمی سہولیات کا فقدان نہ ہوتا اور بچے بروقت پڑھ لکھ کر اپنی صلاحیتوں کے مطابق باعز ت روزگار کے ذریعے معاشرے میں باعزت مقام پر ہوتے تو پھر کس نے اندھیری راہوں کا مسافر بننا تھا ؟خیبر پختون خوا جس کے بیشتر علاقے انتہائی پسماندہ ہیںاور وہاں سکولوں میںتعینات اساتذہ کا چیک نہ ہونے کی وجہ سے وہ فرائض میں غفلت کے مرتکب ہوتے ہیں اگر ذمہ دار اپنی ذمہ داریاں ایمانداری سے پورا کرتے ہوئے کم ازکم مہینے میں ایک بار ان کے بارے میں معلوم کرتے تو ہمیں یقین ہے آج سرکاری سطح پر 275 گھوسٹ اسکولوںکی رپورٹ منظر عام پر نہ آتی ۔سوات کے دورافتادہ علاقوں سے بھی گاہے بہ گاہے ایسی رپورٹس منظر عام پر آتی ہیں کہ وہاں تعینات اساتذہ سال میں ایک بار بھی وہاں جانا گوارا نہیں کرتے جس کی وجہ سے استعدادرکھنے والے والدین نجی تعلیمی اداروںکا کڑوا گھونٹ پینے پر مجبورہوتے ہیں اور جو بس نہ رکھنے والے ہیں ان کے بچے ان پڑھ رہ کر معاشرے کے لئے ناسور کا باعث بنتے ہیں۔

جب ہمارے حکومتی ذمہ داروں کا یہ حال ہوگا تو پھر گلہ کس سے ۔ اگر ہم نے واقعی اکیسویں صدی کے چیلنجوں سے نمٹنا ہے تو پھر شتر مرغ کی طرح آنکھیں چرانے سے کام نہیں بنے گا ۔ سینہ تان کر مسائل کے حل کو ممکن بنانے کے لئے میدان میں آنا پڑے گا۔ صوبے کے وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم کے لئے اپنے اپنے حلقوں سمیت پورے صوبے میں گھوسٹ اسکولوں کی خبر نیند اُڑانے کاباعث ہوکر اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھنا چاہئے جب تک پورے صوبے میں شعبہ تعلیم کی زبوں حالی ختم کرنے کے لئے مناسب اقدامات نہیں کئے جاتے۔

بصورت دیگر آج شعبہ تعلیم ان کے شرمندگی کا باعث بنا ہوا ہے تویہ آگے چل کر کونسا تیر ماریںگے کہ دیگر اداروں کی حالت تو اس سے بھی پتلی ہے۔معاشی طورپر صوبہ پہلے سے بد حال ہے اگر اب بھی اس کی ترقی وخوشحالی کی جانب مناسب توجہ نہ کی گئی تو پھر مستقبل کے سہانے خواب دیکھنا چھوڑ دیا جائے اور یہ فرض کرلیا جائے کہ خیبر پختون خوا جسے قدرت نے بے تحاشہ وسائل سے مالامال کیا ہے اس کے تمام شعبوں سے غیر مقامی فائدہ اُٹھاتے رہیں گے اور جو مقامی لوگ ہیں وہ اپنوں کی بے اعتنائی ، نااہلی کی وجہ سے دیار غیر اور ملک کے دیگر علاقوں میں پالشئیے بن کر کسمپرسی کی زندگی گزارتے رہیں گے۔

Fazal khalilq khan
Fazal khalilq khan

تحریر: فضل خالق خان

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Karachi Operation
Previous Post کراچی آپریشن اہداف، مخمصے و کامیابیاں اور سوالات
Next Post ھماری قومی زبان اردو پھلا حصہ
Urdu Language

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.