yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

کراچی آپریشن اہداف، مخمصے و کامیابیاں اور سوالات

Yes 1 Webmaster March 15, 2015 1 min read
Karachi Operation
Share this:
Karachi
Karachi

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
آج کراچی ضرب عضب آپریشن کے حوالے سے مستقبل قریب میں نہ صرف کراچی بلکہ مُلکی سیاست میں اچانک کئی لحاظ سے جو سیاسی اَپ سیٹ پیدا ہو گیا ہے آج اس صُورتِ حال میں کچھ عرض کرنے سے قبل میں یہ واضح کر دینا چاہوں گا کہ میرا تعلق کسی بھی سیاسی یا مذہبی جماعت یا گروپ اورحکومتی حلقے سے قطعا اور حلفیہا نہیں ہے یوں میں اپنے کالم کی اگلے سطور میں جو لکھوں گا یا جو کہوں گاسائیں …!!وہ ایک محب وطن پاکستانی کی رائے تو ضرورہوسکتی ہے مگر کوئی میرااور میری رائے کو کسی ایک گرو ہ یا جماعت یا حکومتی حلقے سے تعلق ہرگز نہ جوڑے ….

بہرکیف ..!!آج نائن زیروپر ہونے والے آپریشن کے بعد سندھ و کراچی اور مُلک کے سیاسی میدان اور ایوانوں میں جو سیاسی ماحول بدل گیاہے اورآنے والے دِنوںمیں جتنا بدلے گااِس کے لئے بھی دانشوران قوم و ملت کو ضرورپیش بندیاںکرنی ہوں گی ورنہ کراچی میں جاری آپریشن ضرب عضب سے حاصل ہونے والے نتائج بہت سارے سوالیہ نشانات کے ساتھ مبہم ہی رہیں گے سوکراچی میں ضرب عضب آپریشن کی ہوا قبل ازوقت (سندھ اور کراچی کی ایک سیاسی جماعت کی ) ایک جانب چلانے کے بجائے آپریشن کی روح کے مطابق گھوم گھوماکر ہر طرف ( مُلک کی دوسری سیاسی جماعتوں کی جانب بھی ) چلائی جائے تو کراچی ضرب عضب آپریشن سے بہت سے اچھے نتائج برآمدہوسکتے ہیں کیوں کہ مسلح ونگ تو ہمارے مُلک کی ہر بڑی جھوٹی سیاسی و مذہبی جماعتوں میںبھی موجودہیں ۔
توعرض ہے کہ ..آپریشن خواہ کیسا بھی ہو…؟؟یہ ہوتابڑانازک اور فکرانگیز ہے اِسے کرنے والے کو اپنی کامیابیوں کے ہداف حاصل کرنے کے لئے خوب سنبھلنا پڑتاہے اور جس کے لئے آپریشن کیاجارہاہے اُسے بھی ذہنی اور جسمانی طور پر ہر طرح کے حالات کا سامناکرنے کے لئے تیار کرنااور کرانابھی پڑتاہے مگر اِس سے انکار نہیں کہ آپریشن کرنے والے کو بسااوقات اِس کے ہونے سے قبل اور دورانِ آپریشن بھی یہ مخمصہ یقینی قائم رہتاہے کہ اِسے اپنے مقاصد میں کتنی کامیابی حاصل ہوگی اور کتنی ناکامی ملے گی…؟؟ اور اگر دورانِ آپریشن کوئی آپریشن کرنے والا اپنے ہدف یا ہداف سے قبل کہیں کا کہیں نکل جائے یا کوئی حصہ زیادہ یا وقت سے پہلے کاٹ دے تواکثر یہ بات بھی مشاہدات میں آئی ہے کہ آپریشن کے لینے کے دینے بھی پڑجایاکرتے ہیں ایسے میں پھرآپریشن کرنے والے کی صلاحیتوں پر بہت سے سوالیہ نشانات لگنے شروع ہوجاتے ہیں… کیوںکہ سوال اور شکوہ کرنے والوںکی زبان اور آپریشن کرنے والے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگانے والوںکے ہاتھ کو کوئی نہیں روک سکتاہے یوںجہاں تمام تر صلاحیتیوں کے باوجودبھی ماہرین کو تنقیدوں کے تیزنشتروں کا سامنا کرناپڑتاہے تووہیں ایسے بہت سے حالات سے بھی گزرناپڑجاتاہے جس سے متعلق کبھی کسی نے سوچابھی نہیں ہوتاہے ایسے میں ہمت نہیں ہارنی چاہئے بلکہ غلطیوں اور کوتاہیوںسے سیکھنے کا نام ہی تجربہ اور زندگی ہے۔

آج اِس سے انکار نہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نہ صرف سندھ و کراچی بلکہ مُلک کی ایک منظم اورتیسری بڑی سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ بلارنگ و نسل اور زبان و مذہب مُلک و قوم کی بھلائی اور جمہوراور جمہوری اداروں سمیت ریاستی و عسکری اداروں کی طاقت کو مضبوط کرنے کی بھی بات کی ہے اور اِس جماعت کی دوسری سب سے اچھی اور بڑی خوبی یہ بھی ہے کہ یہ بانیانِ پاکستان کی پڑھی لکھی اور شہری طبقے سے تعلق رکھنے والی باشعوراولادوںکی جماعت ہے جو کل بھی محب وطن تھی اور آج ایسے وقت میں بھی جب شہرِ کراچی کو دہشت گردوںاور دیگرجرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے آپریشن جاری ہے یہ جماعت محب وطن ہے اور یہ آنے والے دنوں اور سالوںمیں پہلے سے زیادہ محب وطن بن کر سامنے آئے گی آج متحدہ پرپڑی امتحان وآزمائش کی ا ِن گھڑیوں میں کوئی یہ بھی نہ سمجھے کہ اِس طرح ایم کیو ایم ختم ہو گئی ہے یا ہوجائے گی…؟؟ سائیں …!!تو ایسابھی نہیں ہے بلکہ اِس بات کا یقین کرناچاہئے کہ اِس جماعت کے لوگوں کاتعلق اُن لوگوں سے ہے سائیں…!!جو قیامِ پاکستان سے ہی آزمائشوں اور امتحانات سے گزرکر کندن ہوچکے ہیں آج اِن پر کیا جانے والایہ آپریشن بھی اِنہیں متزلزل نہیںکرسکے گااور یہ نئے عزم وہمت کے ساتھ اپنے صوبے اپنے شہراور اپنے مُلک کی سیاست میں حصہ لیتے رہیں گے اور آگے بڑھتے رہیں گے۔

Karachi Operation
Karachi Operation

بہرحال…!!آج اِس بحث میں پڑے بغیر کے کراچی آپریشن کے آنے والے دنوں، ہفتوں ، مہینوںاور سالوں میںکیااور کیسے نتائج سامنے آئیں گے…؟؟اَب اِس سارے معاملے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہاجاسکتاہے کہ آپریشن کرنے اورکرانے اورآپریشن کی حمایت کرنے والوں کی نیتوں میں کیا تھا…؟؟اور اِسی طرح کراچی آپریشن سے کچھ لوگوں کو کیا اور کتنے سیاسی اور ذاتی فوائد حاصل ہوںگے …؟؟یاہوسکتے ہیں…؟؟یا سندھ اور کراچی کی جن سیاسی اورمذہبی جماعتوں نے کراچی آپریشن کی کھلے اور ڈھکے لفظوں حمایت کااعلان کیاتھا تب اُن کی سوچ کیا تھی …؟؟اور آج عزیزآباد میں دس گیارہ مارچ کی درمیانی شب متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے مرکز نائن زرو پر ہونے والے آپریشن سے سندھ و کراچی اور مُلک کی سیاست کیارُخ اختیارکرتی ہے ..؟؟ایسے میںاِن سوالات کے جوابات قبل ازوقت ڈھونڈنابہت مشکل ہوگیاہے۔ اگرچہ اِس سے انکار نہیںکہ پچھلی کئی دہائیوں سے شہرِکراچی میں معصوم اِنسانی جانوں کو فرقہ واریت،لسانیت،دہشت گردی، بم حملوں و دھماکوں اور زبان و مذہب کے نام پر موت کے منہ میں ڈھکیلاگیااِس کا نہ صرف شہرِ کراچی بلکہ سارے مُلک پر کئی حوالوں سے منفی اثرپڑاہے ایسے میںآج جس قسم کا آپریشن کراچی میں کیاجارہاہے وہ سیاسی گروہوںاور جماعتوں سے زیادہ اُن شدت پسندوں اور طالبان نماعالمی دہشت گردوں کے خلاف ہوناچاہئے تھا جنہیں قلع قمع کرنے کے لئے یہ شروع کیاگیاتھامگر آج شاید ایسانہ ہوسکابلکہ موجودہ حالات و اقعات میں عالمی دہشت گردوں طالبان و داعش ، ٹارگٹ کلر ز، بھتہ خوروں، اغوابرائے تاوان اور ایسی دیگر غیرقانونی اور غیراخلاقی سرگرمیوں میں مبتلاعناصر کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کا رُخ مُلک کے سب سے بڑے صنعتی اور تجارتی حب کا درجہ رکھنے والے شہر، شہرِکراچی کی ایک بڑی سیاسی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب موڑدیاگیاہے۔ جس طرح گزشتہ دِنوںپاکستان رینجرزسندھ نے انٹیلیجنس اطلاعات پر دس گیارہ مارچ منگل بدھ کی درمیانی شب عزیزآباد مکاچوک کے قریب ایم کیو ایم کے قائد الطاف حُسین کی رہائش گاہ و مرکزنائن زیروکے اطراف چھاپہ مارکر ایم کیو ایم کے رہنماعامرخان سمیت بہت سوں کو گرفتارکرلیا اور اِنہیں اگلے روز جس اندازسے عدالت میں پیش کیا گیاوہ یقینااِنسان اور اِنسانیت کے حوالے سے ایک قابلِ اعتراض نکتہ ضرور ہے اِس کی بھی اصلاح کرنی چاہئے تاکہ آئندہ ایسانہ ہو آج جس کے بعد ریاستی اداروں سمیت صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے ذمہ داران اور متحدہ کی قیادت کی جانب سے میڈیاپر اپنے اپنے انداز سے دعووں اور شکوو¿ں کا ایک نہ روکنے والاسلسلہ ہنوزجاری ہے جس پر نہ صرف اہلیان کراچی بلکہ ساراپاکستان ہی ایک ایسے مخمصے اور سوچ میں مبتلاہے کہ اِن حالات میں کو ن اپنے موقف میں درست ہے..؟؟ اور کس کے دلائل اور وضاحتیں کمزروہیں۔

بہرکیف..!!ابھی یہ معاملہ دونوں جانب سے جوش میںتو ہی ہے مگر عدالت میں بھی جاچکاہے اَب اِس پر مزیدکچھ کہناٹھیک نہیں ہوگا سوائے اِس کے کہ آہستہ آہستہ جب یہ معاملہ ٹھنڈاہوگاتو تمام ظاہر اور باطن حقائق خود بخود سامنے آتے چلے جائیںگے اور سب کچھ اچھی طرح سے واضح ہوجائے گا کہ اِس آپریشن میں کون کتناسچااور کھراتھا…؟؟اور کون کِسے کیسااور کیا دکھانا چاہتا تھا..؟؟اَ ب سوالات کی اِس گٹھڑی کوکھلولنے اور اِس میں چھپے جوابات کو سامنے لانے کے لئے آنے والاوقت ہی سب کچھ عیاں کردے گا۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
The Gunman
Previous Post ہالی وڈ ایکشن فلم ’’دی گن مین‘‘ کا پریمیر
Next Post خیبر پختون خوا میں بھوت سکول
Khyber Pakhtunkhwa Schools

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.