yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

خان پاکستان کے لیے ناگزیر ، مگر ناگزیر سمجھے جانیوالوں سے قبرستان بھرے پڑے ہیں ، اس لیے عمران خان کو چاہیے کہ ۔۔۔۔ سہیل وڑائچ کا دنگ کر ڈالنے والا سیاسی تبصرہ سامنے آگیا

MH Kazmi September 13, 2019 1 min read
Khan's graveyard is filled with those who are indispensable, but indispensable for Pakistan, so Imran Khan should have ... Sohail Waridich's staggering political commentary came out
Share this:

Khan's graveyard is filled with those who are indispensable, but indispensable for Pakistan, so Imran Khan should have ... Sohail Waridich's staggering political commentary came out

لاہور (ویب ڈیسک) مانا کہ خان ناگریز ہے، وہ سب سے مقبول ترین ہے، یہ بھی تسلیم کہ اس کا ووٹ بینک چاروں صوبوں میں ہے، یہ بھی سچ کہ پنجاب میں اس کی اکثریت ہے، پختونخوا میں دو تہائی ارکان اس کی پارٹی کے ہیں، یہ بھی قبول کہ شہری سندھ میں اسے اچھی نشستیں ملی ہیں، نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ اس سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا کہ بلوچستان میں اس کی اتحادی جماعت ’’باپ‘‘ بڑی سیاسی طاقت کے طور پر اقتدار میں ہے۔ اس حقیقت کو جھٹلانا بھی مشکل کہ فوری طور پر خان کا کوئی متبادل بھی نہیں، نون لیگ زخمی اور اسیر ہے، پیپلز پارٹی پنجاب میں کمزور ہے اور لیڈر شپ پر مقدمات ہیں، دونوں جماعتیں ایک ایک صوبے تک محدود ہیں، ایسے میں خان سب سے اونچا نظر آتا ہے۔ کسی کو اچھا لگے یا برا مگر مجموعی تاثر یہ ہے کہ خان خود ایماندار ہے اور وہ کچھ اچھا کرنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف پیپلز پارٹی اور نون لیگ دونوں حکومت میں رہ چکی ہیں، اس وقت ان کی خوبیوں کے بجائے خرابیاں زیادہ سامنے ہیں، یوں فی الحال یہ دونوں جماعتیں تحریک انصاف کی چمک کے سامنے ماند ہیں۔ نون لیگ اور پیپلز پارٹی نے کرپشن الزامات کا قانونی دفاع تو کیا ہے مگر عوامی دفاع موثر طور پر نہیں کر سکیں جس طرح خان نے سادہ اور عوامی زبان میں ان دونوں جماعتوں پر کرپشن کے الزامات عائد کئے، اسی طرح کی زبان یا یوں کہیے کہ موثر انداز میں عوامی جواب نہیں دیا جا سکا، اسی وجہ سے خان کو اخلاقی برتری حاصل ہوئی، اپوزیشن کے لئے ابھی بھی یہ راستہ کھلا ہے کہ وہ قانون کے احاطے سے نکل کر عوامی جلسہ گاہوں میں آسان اور عام فہم الفاظ میں اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو رد کرے اور پھر ایسی وجوہات یا ثبوت پیش کرے جن سے یہ الزامات کم از کم عوام کی نظر میں ختم ہو جائیں۔ جب تک یہ نہیں ہوتا خان کی اونچی آواز کو نیچا کرنا مشکل ہوگا۔ اپنے خلاف الزامات پر عوامی فورمز میں اپوزیشن کی خاموشی نے پہلے بھی اسے ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے اور آئندہ بھی یہ نقصان اس وقت تک ہوتا رہے گا جب تک ایک ایک الزام کا عوامی اطمینان کے مطابق جواب نہیں دیا جائے گا۔یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ کئی دہائیوں کے بعد ریاستی ادارے اور سیاسی چیف ایگزیکٹو ایک ہی صفحے پر ہیں۔ یہ بھی طے ہے کہ معاشی اور خارجی بحران کے اس نازک ترین دور میں مقبول لیڈر خان ہی واحد آپشن تھا، ریاستی ادارے شریف اور زردار دونوں کے ارادوں اور پالیسیوں پر کھلے عام تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں لیکن خان پر انہیں اندھا اعتماد ہے۔ ملک و قوم کے لئے یہ ایک اچھی علامت ہے کہ حکومت اور ریاست مل کر مسائل کا حل نکالیں اور ملک کی کشتی کا بیڑا پار لگائیں۔یہ تاثر بھی بڑی حد تک درست ہے کہ اس ملک کی یوتھ خان کے ساتھ ہے، وہ پرانی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتی تھی، خان کی وجہ سے اسے سیاست میں دلچسپی پیدا ہوئی اور وہ اب بھی خان سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ اسی طرح خواتین کی کثیر تعداد بھی خان کی فین ہے۔ اوورسیز پاکستانی توخان کے دیوانے ہیں اور وہ نگاہیں لگائے بیٹھے ہیں کہ خان پاکستان کو کب بدلے گا۔ پسے ہوئے طبقات کی بھی خان سے خاصی ہمدردی پیدا ہو چکی ہے۔ ان سب طبقات کی وابستگی دیکھ کر بھی لگتا ہے کہ خان فی الحال ناگزیر ہے۔ خان کی ناگزیریت اور اہمیت اپنی جگہ مگر یہ بات بھی نہیں بھولنا چاہئے کہ دنیا بھر کے قبرستان ناگزیر لوگوں سے بھرے پڑے ہیں۔ خان بہت بڑا ہے مگر قوم سے تو بڑا نہیں، اُس کا قد اونچا سہی مگر وہ ملک سے تو اونچا نہیں۔ ہر مہذب قوم نے ناگزیر لیڈر کے متبادل بھی سوچ کر رکھے ہوتے ہیں مگر ہمارے ہاں بدقسمتی سے اس وقت کوئی متبادل نہیں، خدانخواستہ خان کو کچھ ہوا یا اقتدار سے رخصت ہونا پڑا تو ہمارے پاس کیا متبادل ہے؟ اس بارے میں سوچنے اور تیاری کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Israeli spies appear in White House ... Spooky facts come to the fore
Previous Post وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی جاسوس کی موجودگی کا انکشاف ۔۔۔۔ تہلکہ خیز حقائق سامنے آگئے
Next Post ملکی سیاست اور اقتدار کے ایوانوں میں ہلچل : جسٹس (ر) جاوید اقبال کو چیئرمین نیب بنوانے میں ایک مشترکہ دوست کا کردار سامنے آگیا
A stir in domestic politics and power houses: A common friend's role in making Justice (R) Javed Iqbal a chairman NAB

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.