yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی جاسوس کی موجودگی کا انکشاف ۔۔۔۔ تہلکہ خیز حقائق سامنے آگئے

MH Kazmi September 13, 2019 1 min read
Israeli spies appear in White House ... Spooky facts come to the fore
Share this:

Israeli spies appear in White House ... Spooky facts come to the fore

لندن (ویب ڈیسک) اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے اس خبر کی پرزور تردید کی ہے کہ ان کا ملک امریکہ کی جاسوسی کر رہا تھا۔خبر رساں ادارے ’پولیٹیکو‘ نے تین سابق اعلیٰ امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی کہ وائٹ ہاؤس کے قریب ملنے والے جاسوسی کے آلات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔تاہم اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ ’بالکل جھوٹ ہے۔‘بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کی ایک پرانی اور واضح پالیسی ہے کہ امریکہ کے اندر کسی قسم کی جاسوسی کی کارروائی نہیں کی جائے گی۔ بی بی سی نے امریکی وزارت خارجہ سے ان کے رد عمل کے لیے رابطہ کیا ہے۔اسرائیل میں انتخابات میں چند ہی روز رہ گئے ہیں اور ملک کے وزیر اعظم کو اس میں سخت مقابلے کا سامنا ہے۔پولیٹیکو میں جمعرات کو ایک خصوصی خبر میں مذکورہ الزام لگایا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق ’آئی ایم ایس آئی‘ جنہیں ’سٹنگ ریز‘ بھی کہا جاتا ہے امریکی صدر کی رہائش گاہ اور واشنگٹن ڈی سی کے کچھ اور حساس مقامات کے قریب پائے گئے تھے۔یہ آلات موبائل فون سے ان کی موجودگی کا مقام، شناخت اور ڈیٹا کے استعمال کے بارے میں معلومات حاصل کر لیتے ہیں۔ایک سابق اہلکار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ویب سائٹ ’پولیٹیکو‘ کو بتایا کہ ’سٹنگ ریز‘ کا ممکنہ طور پر مقصد صدر ٹرمپ کی جاسوسی کرنا تھا۔ انہوں ے کہا یہ معلوم نہیں کہ ایسا کرنے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔ایک سابق اعلیٰ انٹیلیجنس افسر نے پولیٹیکو کو بتایا کہ ایف بی آئی نے معلوم کرنے کے لیے تجزیہ کیا کہ یہ آلات کہاں سے آئے ہیں ’اور یہ بالکل واضح تھا کہ اسرائیل اس کا ذمہ دار ہے۔‘اسی اہلکار نے صدر ٹرمپ کی انتظامیہ پر تنقید بھی کی کہ انہوں نے کھلے عام اور نہ ہی اندرونی طور اسرائیلی حکومت سے اس کے بارے میں بات کی۔اس سابق اہلکار نے کہا کہ ’میں کسی احتسابی کارروائی کے بارے میں لا علم ہوں۔‘بنیامین نتن یاہو کی تردید اپنی جگہ، لیکن اسرائیل ماضی میں امریکہ کی جاسوسی کر چکا ہے۔ایک موساد ایجنٹ نے 1980 کی دہائی میں ایک امریکی تجزیہ کار جوناتھن پولارڈ کے ذریعے ہزاروں خفیہ دستاویزات اسرائیل تک پہنچائی تھیں۔سن 2006 میں امریکی محکمۂ دفاع کے ایک سابق ملازم لارنس فرینکلن کو ایران کے بارے میں امریکی پالیسی کی دستاویزات اسرائیل کو دینے کے لیے 13 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ یہ سزا بعد میں کم ہو کر 10 ماہ کی نظر بندی میں تبدیل ہو گئی تھی۔

Share this:

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
An interesting and meaningful comment on Maulana Fazl-ur-Rahman's desire to overthrow Imran's government
Previous Post مولانا فضل الرحمٰن کی عمران حکومت گرانے کی خواہش پر ایک دلچسپ اور معنی خیز تبصرہ
Next Post خان پاکستان کے لیے ناگزیر ، مگر ناگزیر سمجھے جانیوالوں سے قبرستان بھرے پڑے ہیں ، اس لیے عمران خان کو چاہیے کہ ۔۔۔۔ سہیل وڑائچ کا دنگ کر ڈالنے والا سیاسی تبصرہ سامنے آگیا
Khan's graveyard is filled with those who are indispensable, but indispensable for Pakistan, so Imran Khan should have ... Sohail Waridich's staggering political commentary came out

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.