yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا طیارہ اور کچھ ’’سچی افواہیں ‘‘ فارق اقدس

MH Kazmi February 22, 2026February 22, 2026 1 min read
Share this:

حکومت پنجاب کا ایک ہزار کروڑ روپے مالیت سے زیادہ کا خصوصی پرتعیش طیارہ ، پرواز کا خرچہ 28 لاکھ روپے فی گھنٹہ ہوگا
طیارہ کئی ہفتے قبل پاکستان پہنچ گیا تھا چھ فروری سے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اس دوران طیارے نے لاہور سے بلوچستان اور میانوالی کے درمیان پروازیں بھی کیں
کیا طیارے کے بارے میں’’ چرچا کا وقت‘‘ طے شدہ حکمت عملی کے تحت ’’ واشنگٹن میں غزہ بورڈ آف پیس ‘‘کے اجلاس کی خبروں سے توجہ ہٹانے اور منقسم کرنے کے لیے متعین کیا گیا تھا ؟؟؟؟؟
طیارے کے بارے میں چشم کشا انکشافات اور عظمی بخاری کی مضحکہ خیز وضاحتیں
پاکستان میں بنگلہ دیش ہائی کمیشن کے پریس کونسلر کی افطار ڈنر میں، روف کلاسرا سے’’ بصری شناسائی ‘‘خصوصی شرکت دونوں ملکوں کے درمیان وی لاگرز کا تبادلہ ہوگا ہمدم دیرینہ اور تین دھائیوں کی سیاسی اور صحافتی تاریخ اور واقعات کے’’ قصہ گوعامر متین ‘‘کی یاداشتیں
چارسابق وزرائے اطلاعات چھ پرنسپل انفارمیشن آفیسر سمیت سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے ریٹائرڈ سربراہان اورافسران کی شرکت

“”فاروق اقدس “”

 

سابق سیکرٹری اطلاعات و نشریات سید انور محمود نے میڈیا کی ریٹائرڈ شخصیات کی “ری یونین” کے لیے افطار ڈنر کا سلسلہ کم و بیش دو دہائی قبل شروع کیا تھا جس میں وزارت اطلاعات کے مختلف شعبوں کے ریٹائرڈ اور حاضر سروس سربراہان اور افسران کو مدعو کیا جاتا تھا پھر بتدریج اس ’’سالانہ اجتماع‘‘ میں پرنٹ اور بعد میں الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ ساتھ بعض سیاسی شخصیات کی شرکت بھی شروع ہو گئی …اس افطار ڈنر کی ایک انفرادیت یہ بھی رہی ہے کہ اس کا اہتمام پہلے یا دوسرے روزے کے موقع پر ہی کیا جاتا ہے اور تمام شرکا حالات حاضرہ پر آزادانہ تبادلہ خیال کرتے ہیں …20 فروری کو ہونے والے افطار ڈنر میں ’’ہاٹ ایشو موضوع کی شکل میں‘‘پنجاب حکومت کی جانب سے اسرائیلی /امریکی ساخت کا جدید پرتعیش اور خصوصی طیارے کی خریداری کے حوالے سے تھا جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 11 ارب روپے بنتی ہے پی ٹی وی کے مقبول اینکر عبدالمالک جن کا شمار بے دھڑک گفتگو کرنے والے اینکرز میں ہوتا ہے وہ اپنے دیگر ساتھیوں کی طرح پرنٹ میڈیا کو مکمل طور پر خیرباد کہہ کر اس حد تک الیکٹرانک میڈیا کے ہو چکے ہیں کہ اب سگریٹ بھی الیکٹرانک /الیکٹرک پیتے ہیں اس طیارے کے بارے میں ان کی معلومات وسیع اور پر جوش ہیں ان کا کہنا تھا کہ طیارے کی ایک گھنٹے اڑان کا خرچہ 28 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے جبکہ اس میں 19 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور’’ باوقت ضرورت ‘‘ان نشستوں میں زیادہ آرام اور طویل سفر کے دوران کسی مداخلت کے بغیر مسافروں کے ’’دراز‘‘ ہونے کابھی اہتمام اورگنجائش ہوتی ہے یہ انکشاف بھی ہوا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے طیارےکی خریداری اور متعلقہ بھاری اور اضافی اخراجات کی منظوری بھی کابینہ سے باضابطہ طور پر لی تھی اور دستاویز کے مطابق طیارے میں وزیراعلی پنجاب گورنر پنجاب اور دیگر اہم شخصیات جن میں غیر ملکی مہمان بھی شامل ہیں اس طیارے میں سفر کر سکیں گے جبکہ طیارے کے بارے میں حکومت پنجاب کی وزیر اطلاعات سے باضابطہ تفصیلات حاصل کرنے کے لیے ان سے مختلف صحافتی اداروں اور اینکرز نے رابطہ کیا لیکن ابتدائی طور پر انہوں نے اس حوالے سے مکمل خاموشی اختیار کی بعد میں انہوں نے جو وضاحت پیش کی ان پر خاصہ ٹھٹھہ لگا۔۔۔ اس موقع پر ایک تجزیہ نگار کا یہ بھی خیال تھا کہ طیارے کی پروازوں کا آغاز 8؍ فروری سے ہو گیا تھا اس دوران لاہور سے کوئٹہ اور میانوالی پروازوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے لیکن عین اس موقع پر اس خبر کا چرچہ ہونا درحقیقت واشنگٹن میں’’ غزہ بورڈ آف پیس‘‘ کے اجلاس کی خبروں سے توجہ منتشر کرنا مقصود تھا (اگر اس بات میں صداقت ہے تو پھر یہ حکمت عملی وضع کرنے والے اپنے مقصد میں کافی حد تک کامیاب رہے ہیں کیونکہ سرکاری اور نجی میڈیا پر اس حوالے سے گفتگو کرنے کی مکمل آزادی تھی۔ اور واشنگٹن سے غزہ بورڈ آف پیس کے اجلاس کی صرف مقصود،محدود اور حکومت کی مطلوبہ خبریں ہی منظر پر آ سکیںجبکہ جہازکا موضوع چھایا رہا) افطار ڈنرمیں پاکستان میں بنگلہ دیش کے ہائی کمیشن کے پریس کونسلر طیب علی کی شرکت کو اسلام آباد اور ڈھاکہ کے درمیان پرجوش تعلقات اور نئی حکومت کی قیام کے تناظر میں دیکھا گیا افطار ڈنر کے شرکاء نے فردا ً فردا ً ملاقات میں طیب علی کو بنگلہ دیش میں نئی حکومت کے قیام پر مبارکباد دی اور بالخصوص دونوں طرف سے ابلاغ کے شعبوں میں قریبی رابطوں کی ضرورت پر بھی زور دیا بنگلہ دیش کے پریس کونسلر طیب علی نے اس موقع پر موجود الیکٹرانک میڈیا کے مقبول اور مانوس چہرے روف کلاسرا سے بھی’’ بصری شناسائی‘‘ کا اظہار کیا ذرائع کے مطابق آنے والے دنوں میں دونوں ملکوں کے وی لاگرز بھی اسلام اباد اور ڈھاکہ کے دورے پر جائیں گے۔

Share this:
Tags:
and false for gossips jet maryam Nawaz plan some true

MH Kazmi

25,240 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Previous Post آپ کی سونے کی پوزیشن آپ کی شخصیت کا راز فاش کرتی ہے، تحقیق میں انکشاف
Next Post ٹرمپ کی موجودگی کے دوران مسلح گھسنے والے کو سیکرٹ سروس نے ڈھیر کر دیا، ٹرمپ اس وقت وائٹ ہاؤس میں تھے
Secret Service Kills Armed Intruder at Trump's Mar-a-Lago

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.